🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2619. 3- باب إقامةِ الحدِّ على المحاربين ونوعِه
محاربین پر حد کے نفاذ اور اس کی نوعیت کے بیان میں۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 7040 (کل: 66 مقامات، 19 کتب)
الجامع الكامل: 7040، 11593
صحیح بخاری: 233، 1501، 5685، 5686، 6802، 6805
صحیح مسلم: 4353
سنن ابوداود: 4364، 4369
سنن ترمذی: 72
سنن نسائی: 307، 4029، 4030، 4032، 4033، 4034، 4035، 4036، 4039، 4040، 4045
سنن ابن ماجہ: 2578
مشکوۃ المصابیح: 3539
مسند احمد: 12042، 12737، 12819، 13045، 13128، 13443، 14061، 14086
مصنف ابن ابی شیبہ: 34918
سنن دارقطنی: 476
الفتح الربانی: 6800، 6802
صحیح ابن حبان: 1386، 1388، 4467، 4468، 4469، 4470، 4471
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 596
السنن الكبرى للبيهقي: 16085، 17308، 17309، 18048، 19674
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10757، 10758
المعجم الکبیر للطبرانی: 6197، 13190
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2816، 2882، 3044، 3170، 3508، 3871، 3905
المعجم الاوسط: 1478، 1734، 1775، 5418، 9037
51 تا 60
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10757
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ أُنَاسًا أَغَارُوا عَلَى إِبِلِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَاقُوهَا، وَارْتَدُّوا عَنِ الْإِسْلَامِ، وَقَتَلُوا رَاعِيَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُؤْمِنًا. فَبَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي آثَارِهِمْ، فَأُخِذُوا فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ رِشْدِينَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں پر حملہ کیا، اور انہیں ہانک کر لے گئے وہ لوگ اسلام چھوڑ کر مرتد ہو گئے تھے۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چرواہے کو قتل کر دیا جو ایک مومن تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پیچھے لوگوں کو روانہ کیا ان لوگوں نے انہیں پکڑ لیا ان قاتلوں کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیے گئے اور ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھیر دی گئیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد أحمد بن محمد بن حجاج بن رشدین کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10757]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13247)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13247»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10758
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: كَانَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غُلَامٌ يُقَالُ لَهُ: يَسَارٌ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ يُحْسِنُ الصَّلَاةَ فَأَعْتَقَهُ وَبَعَثَهُ فِي لِقَاحٍ لَهُ بِالْحَرَّةِ، فَكَانَ بِهَا فَأَظْهَرَ قَوْمٌ الْإِسْلَامَ مِنْ عُرَيْنَةَ مِنَ الْيَمَنِ، وَجَاؤُوا وَهُمْ مَرْضَى مَوْعُوكُونَ قَدْ عَظُمَتْ بُطُونُهُمْ.
فَبَعَثَ بِهِمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى يَسَارٍ وَكَانُوا يَشْرَبُونَ مِنْ أَلْبَانِ الْإِبِلِ حَتَّى انْطَوَتْ بُطُونُهُمْ، ثُمَّ عَدَوْا عَلَى يَسَارٍ فَذَبَحُوهُ، وَجَعَلُوا الشَّوْكَ فِي عَيْنَيْهِ، ثُمَّ طَرَدُوا الْإِبِلَ، فَبَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي آثَارِهِمْ خَيْلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، أَمِيرُهُمْ كُرْزُ بْنُ مَالِكٍ الْفِهْرِيُّ، فَلَحِقَهُمْ فَجَاءَ بِهِمْ إِلَيْهِ، فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک غلام تھا، جس کا نام یسار تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا کہ وہ اچھے طریقے سے نماز ادا کرتا ہے، تو آپ نے اسے آزاد کر دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پتھریلی زمین پر موجود اپنی اونٹنیوں میں اسے بھیجوا دیا وہ شخص وہاں رہا یمن کے عرینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے بظاہر اسلام قبول کر لیا جب وہ لوگ آئے، تو وہ بیمار ہو گئے انہیں بخار ہو گیا ان کے پیٹ بڑھ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو بیسار کے پاس بھجوا دیا وہ لوگ وہاں اونٹوں کا دودھ پیتے تھے، یہاں تک کہ ان کے پیٹ ٹھیک ہو گئے پھر انہوں نے بیسار پر حملہ کر کے اسے ذبح کر دیا اور اس کی آنکھوں میں کانٹے پھیر دیے پھر اونٹوں کو کھولا اور لے گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پیچھے گھڑ سواروں کو بھیجا ان کے امیر سیدنا کرز بن مالک فہری رضی اللہ عنہ تھے وہ ان لوگوں تک پہنچ گئے اور ان لوگوں کو پکڑ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ اور پاؤں کٹوا دیے اور ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھروا دیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10758]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6223)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6223»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6197
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْمَدَنِيُّ ، قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ ، قَالَ: كَانَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- غُلَامٌ يُقَالُ لَهُ يَسَارٌ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ يُحْسِنُ الصَّلَاةَ، فَأَعْتَقَهُ، وَبَعَثَهُ فِي لِقَاحٍ لَهُ بِالْحَرَّةِ وَكَانَ بِهَا، فَأَظْهَرَ قَوْمٌ الْإِسْلَامَ مِنْ عُرَيْنَةَ مِنَ الْيَمَنِ، وَجَاءُوا وَهُمْ مَرْضَى مَوْعُوكُونَ، وَقَدْ عَظُمَتْ بُطُونُهُمْ، فَبَعَثَ بِهِمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- إِلَى يَسَارٍ، وَكَانُوا يَشْرَبُونَ مِنْ أَلْبَانِ الْإِبِلِ حَتَّى انْطَوَتْ بُطُونُهُمْ، ثُمَّ عَدَوْا عَلَى يَسَارٍ فَذَبَحُوهُ، وَجَعَلُوا الشَّوْكَ فِي عَيْنَيْهِ، ثُمَّ طَرَدُوا الْإِبِلَ، فَبَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي آثَارِهِمْ خَيْلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، أَمِيرُهُمْ كُرْزُ بْنُ جَابِرٍ الْفِهْرِيُّ فَلَحِقَهُمْ، فَجَاءَ بِهِمْ، فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک غلام تھا جسے یسار کہا جاتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اچھی طرح نماز پڑھتے دیکھا تو اسے آزاد کر دیا، اور اسے حرہ کے علاقے میں اپنی دودھ دینے والی اونٹنیوں کے پاس بھیج دیا جہاں وہ رہتا تھا۔ اسی دوران عُرَینہ قبیلے کے کچھ لوگ جو یمن سے تھے، اسلام ظاہر کر کے آئے اور وہ بیمار اور نقاہت زدہ تھے، ان کے پیٹ بڑے ہو چکے تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یسار کے پاس بھیج دیا، وہ اونٹوں کا دودھ پیتے رہے یہاں تک کہ ان کے پیٹ ٹھیک ہو گئے، پھر انہوں نے یسار پر حملہ کر کے اسے ذبح کر دیا، اور اس کی آنکھوں میں کانٹے چبھو دیے، پھر اونٹوں کو ہانک کر لے گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں میں سے کچھ سوار ان کے تعاقب میں بھیجے جن کے سردار کُرز بن جابر الفہری تھے، انہوں نے ان کو جا لیا اور پکڑ کر لے آئے، پھر ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے گئے اور ان کی آنکھیں پھوڑ دی گئیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6197]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 6، حدیث 6223»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13190
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ نَاسًا أَغَارُوا عَلَى إِبِلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَاقُوهَا، وَارْتَدُّوا عَنِ الْإِسْلَامِ، وَقَتَلُوا رَاعِيَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُؤْمِنًا، فَبَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي آثَارِهِمْ، فَأُخِذُوا فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ. يُقَالُ: هَذَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، وَيُقَالُ: عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، وَاللهُ أَعْلَمُ ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں پر چھاپہ مار کر انہیں ہانک لے گئے، اور اسلام سے مرتد ہو گئے، اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مومن چرواہے کو قتل کر دیا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے تعاقب میں (لوگوں کو) بھیجا، انہیں پکڑ لیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیے، اور ان کی آنکھیں پھوڑ دیں۔
(کہا جاتا ہے کہ یہ عبیداللہ بن عبداللہ بن عمر ہیں، اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ ہیں، واللہ اعلم) [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13190]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 324، حدیث 13247»
«أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 4052 / 7، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3490، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4369، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17403»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2816
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو رَجَاءٍ مَوْلَى أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ : أَنَّ نَفَرًا مِنْ عُكْلٍ: ثَمَانِيَةً قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَايَعُوهُ عَلَى الْإِسْلَامِ، فَاسْتَوْخَمُوا الْأَرْضَ وَسَقِمَتْ أَجْسَامُهُمْ، فَشَكَوْا ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: أَلَا تَخْرُجُونَ مَعَ رَاعِينَا فِي إِبِلِهِ فَتُصِيبُونَ مِنْ أَبْوَالِهَا وَأَلْبَانِهَا؟ فَصَحُّوا، فَقَتَلُوا الرَّاعِيَ، فَطَرَدُوا الْإِبِلَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَبَعَثَ فِي آثَارِهِمْ، فَأُدْرِكُوا، فَجِيءَ بِهِمْ، فَأَمَرَ بِهِمْ، فَقُطِعَتْ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُمْ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ، ثُمَّ نُثِرُوا فِي الشَّمْسِ حَتَّى مَاتُوا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ عُکل کے آٹھ افراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اسلام پر آپ کی بیعت کی، پھر انہیں مدینہ کی آب و ہوا راس نہ آئی اور ان کے جسم بیمار ہو گئے، چنانچہ انہوں نے اس کی شکایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم ہمارے چرواہے کے ساتھ اس کے اونٹوں میں نہیں چلے جاتے کہ تم ان کا دودھ اور پیشاب (بطور علاج) پیو؟“ پس وہ (وہاں چلے گئے اور) صحت یاب ہو گئے، پھر انہوں نے چرواہے کو قتل کر دیا اور اونٹ ہانک کر لے گئے، جب یہ خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے تعاقب میں (سوار) بھیجے اور وہ پکڑ لیے گئے، جب انہیں لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں حکم صادر فرمایا، چنانچہ ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیے گئے، ان کی آنکھیں پھوڑ دی گئیں اور پھر انہیں دھوپ میں ڈال دیا گیا یہاں تک کہ وہ مر گئے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2816]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 231، 1430، 2855، 3956، 3957، 4334، 5361، 5362، 5395، 6417، 6419، 6420، 6503، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1671، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 72، 73، 1845، وأخرجه سنن النسائي برقم: 305، 306، 4024، 4025، 4027، 4028، 4029، 4030، 4031، 4032، 4034، 4035، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4364، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2578، 3503، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11631، 12257، 12326، 12408، 12525، 12633، 12715، 13031، 13647، 13672، وأخرجه فتح الباري برقم: 231، 5362، 6417، 6502، 6503، 6519، وأخرجه مسند البزار برقم: 1026، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8160، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 115، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13248، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 577، 1501، 1755، 1796، 3904، 5414، 6908، 9033، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 237، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2808»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2882
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَهْطًا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عُرَيْنَةَ، قَالَ: فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، اجْتَوَيْنَا الْمَدِينَةَ فَعَظُمَتْ بُطُونُنَا، وَانْتُهِسَتْ لُحُومُنَا، فَأَمَرَهُمْ فَأَتَوْا رَاعِيَ الصَّدَقَةِ، فَشَرِبُوا مِنْ أَلْبَانِهَا وَأَبْوَالِهَا حَتَّى صَحَّتْ جُسُومُهُمْ، فَقَتَلُوا الرَّاعِيَ، وَاسْتَاقُوا الْإِبِلَ، وَارْتَدُّوا، فَبَعَثَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَثَرِهِمْ فَجِيءَ بِهِمْ، فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ، وَسَمَرَ أَعْيُنَهُمْ، وَأَلْقَاهُمْ فِي الْحَرَّةِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ عرینہ کے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! ہمیں مدینہ کی آب و ہوا راس نہیں آئی جس کے باعث ہمارے پیٹ پھول گئے ہیں اور ہمارے جسموں کا گوشت پگھل گیا ہے“، تو ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (اونٹوں کے پاس جانے کا) حکم دیا، چنانچہ وہ صدقہ کے اونٹوں کے چرواہے کے پاس چلے گئے اور ان کا دودھ اور پیشاب پیا یہاں تک کہ ان کے جسم تندرست ہو گئے، پھر انہوں نے چرواہے کو قتل کر دیا، اونٹوں کو ہانک کر لے گئے اور اسلام سے پھر گئے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے تعاقب میں (آدمی) بھیجے اور انہیں پکڑ کر لایا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیے، ان کی آنکھوں میں گرم سلائیاں پھروا دیں اور انہیں حرہ (مدینہ کی تپتی پتھریلی زمین) میں ڈال دیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2882]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 231، 1430، 2855، 3956، 4334، 5361، 5362، 5395، 6417، 6419، 6420، 6503، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1671، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 72، 73، 1845، وأخرجه سنن النسائي برقم: 305، 306، 4024، 4025، 4027، 4028، 4029، 4030، 4031، 4032، 4034، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4364، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2578، 3503، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13672، وأخرجه فتح الباري برقم: 231، 5362، 6417، 6502، 6503، 6519، وأخرجه مسند البزار برقم: 1026، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8160، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 115، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 577، 1501، 1755، 1796، 3904، 5414، 6908، 9033، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 237، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3955، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2875»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3044
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَفَرٌ مِنْ عُكْلٍ وَعُرَيْنَةَ هَكَذَا، قَالَ مَعْمَرٌ: قَالَ: فَتَحَدَّثُوا بِالْإِسْلَامِ فَأَتَوُا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرُوا أَنَّهُمْ أَهْلُ ضَرْعٍ وَلَيْسُوا أَهْلَ رِيفٍ، وَاجْتَوَوُا الْمَدِينَةَ، وَشَكُوا وَبَاءَهَا إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَمَرَ لَهُمُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِذَوْدٍ، وَأَمَرَ لَهُمْ بِرَاعٍ، وَقَالَ: «تَخْرُجُونَ مِنَ الْمَدِينَةِ فَتَشْرَبُونَ مِنْ أَبْوَالِهَا وَأَلْبَانِهَا، وَانْطَلَقُوا فَنَزَلُوا بِنَاحِيَةِ الْحَرَّةِ فَكَفَرُوا بَعْدَ إِسْلَامِهِمْ وَقَتَلُوا الرَّاعِيَ وَسَاقُوا الذَّوْدَ» ، فَبَعَثَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي طَلَبِهِمْ فَأُتِيَ بِهِمْ فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ وَسَمَرَ أَعْيُنَهُمْ، وَتُرِكُوا بِنَاحِيَةِ الْحَرَّةِ يَقْضَمُونَ حِجَارَتَهَا حَتَّى مَاتُوا. قَالَ قَتَادَةُ: فَبَلَغَنَا أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ نَزَلَتْ فِيهِمْ {إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا} [المائدة: 33] إِلَى آخِرِ الْآيَةِ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ عکل اور عرینہ کے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، معمر رحمہ اللہ کے بقول ان لوگوں نے اسلام لانے کی بات کی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ وہ مویشی پالنے والے خانہ بدوش لوگ ہیں، شہری یا دیہاتی آبادیوں کے رہنے والے نہیں ہیں۔ مدینہ منورہ کی آب و ہوا انہیں راس نہ آئی اور وہ بیمار پڑ گئے تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مدینہ کی وباء کی شکایت کی، جس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے اونٹوں کے ایک چھوٹے ریوڑ اور ایک چرواہے کا انتظام فرمایا اور حکم دیا کہ: ”تم مدینہ سے باہر (چراگاہ کی طرف) چلے جاؤ اور وہاں ان اونٹوں کا دودھ اور پیشاب پیو۔“ چنانچہ وہ روانہ ہوئے اور جب مقامِ حرہ کی ایک جانب پہنچے تو اسلام لانے کے بعد مرتد ہو گئے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چرواہے کو قتل کر دیا اور اونٹ ہنکا کر لے گئے۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تلاش میں پیچھا کرنے والے بھیجے، انہیں پکڑ کر لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیے گئے، ان کی آنکھوں میں تپتی ہوئی سلائیاں پھیر دی گئیں اور انہیں حرہ کے ایک گوشے میں تڑپتا ہوا چھوڑ دیا گیا جہاں وہ دم توڑنے تک پیاس کی شدت سے پتھر چباتے رہے۔ قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ یہ قرآنی آیت ﴿إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا﴾ ”یقیناً ان لوگوں کی سزا جو اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں فساد مچانے کی تگ و دو کرتے ہیں...“ الایۃ (سورۃ المائدہ: 33) ان ہی کے بارے میں نازل ہوئی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3044]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 2882)، وطريق معمر هذا: عند عبد الرزاق (17132)، وعنه أحمد (3/ 163)، وابن الجارود (846)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 231، 1430، 2855، 3956، 3957، 4334، 5361، 5362، 5395، 6417، 6419، 6420، 6503، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1671، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 72، 73، 1845، وأخرجه سنن النسائي برقم: 305، 306، 4024، 4025، 4027، 4028، 4029، 4030، 4031، 4032، 4034، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4364، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2578، 3503، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12257، وأخرجه فتح الباري برقم: 231، 5362، 6417، 6502، 6503، 6519، وأخرجه مسند البزار برقم: 1026، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8160، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 115، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13248، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 577، 1501، 1755، 1796، 3904، 5414، 6908، 9033، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 237، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 9095، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3034»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3170
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَهْطًا مِنْ عُكْلٍ وَعُرَيْنَةَ أَتَوْا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا كُنَّا أَهْلَ ضَرْعٍ، وَلَمْ نَكُنْ أَهْلَ رِيفٍ، قَالَ: فَاسْتَوْخَمُوا الْمَدِينَةَ، فَأَمَرَ لَهُمْ بِذَوْدٍ وَرَاعٍ أَنْ يَخْرُجُوا فِيهَا فَيَشْرَبُونَ مِنْ أَبْوَالِهَا وَأَلْبَانِهَا، فَقَتَلُوا رَاعِي رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَاسْتَاقُوا الذَّوْدَ، وَكَفَرُوا بَعْدَ إِسْلَامِهِمْ، فَبَعَثَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي طَلَبِهِمْ، فَأُتِيَ بِهِمْ، فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ، وَسَمَرَ أَعْيُنَهُمْ، وَتَرَكَهُمْ فِي الْحَرَّةِ حَتَّى مَاتُوا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عُکل اور عُرینہ کے چند لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم مویشی پالنے والے لوگ تھے، کھیتی باڑی اور آبادی والے نہ تھے۔“ مدینہ کی آب و ہوا انہیں راس نہ آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے چند اونٹنیوں اور ایک چرواہے کا انتظام فرمایا اور حکم دیا کہ وہ ان کے ساتھ باہر جائیں اور اونٹنیوں کا دودھ اور پیشاب پئیں۔ پھر انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چرواہے کو قتل کردیا، اونٹنیاں ہانک لے گئے اور اسلام لانے کے بعد کفر اختیار کرلیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تلاش میں لوگوں کو بھیجا، چنانچہ وہ پکڑ کر لائے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ پاؤں کٹوا دیے، ان کی آنکھوں میں گرم سلائیاں پھروا دیں اور انہیں حرّہ کے پتھریلے میدان میں چھوڑ دیا، یہاں تک کہ وہ مر گئے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3170]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 2882)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 231، 1430، 2855، 3956، 4334، 5361، 5362، 5395، 6417، 6419، 6420، 6503، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1671، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 72، 73، 1845، وأخرجه سنن النسائي برقم: 305، 306، 4024، 4025، 4027، 4028، 4029، 4030، 4031، 4032، 4034، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4364، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2578، 3503، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12326، وأخرجه فتح الباري برقم: 231، 5362، 6417، 6502، 6503، 6519، وأخرجه مسند البزار برقم: 1026، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8160، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 115، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13248، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 577، 1501، 1755، 1796، 3904، 5414، 6908، 9033، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 237، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3159»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3508
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ ، وَحُمَيْدٌ ، وَثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ نَاسًا مِنْ عُرَيْنَةَ قَدِمُوا الْمَدِينَةَ فَاجْتَوَوْهَا، فَبَعَثَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِبِلِ الصَّدَقَةِ، فَقَالَ: اشْرَبُوا أَبْوَالَهَا وَأَلْبَانَهَا، فَقَتَلُوا رَاعِي رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَاسْتَاقُوا الْإِبِلَ، وَارْتَدُّوا عَنِ الْإِسْلَامِ، فَأُتِيَ بِهِمْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ مِنْ خِلَافٍ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ وَأَلْقَاهُمْ بِالْحَرَّةِ.
قَالَ أَنَسٌ : قَدْ كُنْتُ أَرَى أَحَدَهُمْ يَكِيدُ الْأَرْضَ بِفِيهِ حَتَّى مَاتُوا. وَرُبَّمَا قَالَ حَمَّادٌ : يَكْدُمُ الْأَرْضَ بِفِيهِ حَتَّى مَاتُوا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ عرینہ کے کچھ لوگ مدینہ آئے، لیکن یہاں کی آب و ہوا انہیں موافق نہ آئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں صدقے کے اونٹوں کے پاس بھیج کر فرمایا کہ ان کا دودھ اور پیشاب پیو۔ پھر انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چرواہے کو قتل کر دیا، اونٹ ہانک لے گئے اور اسلام سے مرتد ہوگئے۔ جب انہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کٹوائے، ان کی آنکھیں پھوڑ دیں اور انہیں حرہ میں ڈال دیا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں ان میں سے ایک کو دیکھتا تھا کہ وہ منہ سے زمین کریدتا رہا، یہاں تک کہ وہ مر گئے۔ حماد رحمہ اللہ کبھی یہ الفاظ روایت کرتے تھے کہ وہ منہ سے زمین کاٹتا رہا، یہاں تک کہ وہ مر گئے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3508]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى من هذا الطريق (برقم 3311)، ولكن مختصرًا إلى قوله: (اشربوا أبوالها وألبانها) فقط. وهو عند الترمذى والنسائى وجماعة»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3956، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 72، وأخرجه سنن النسائي برقم: 305، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4364، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2578، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12257، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5414، 6908، 9033، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 237، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12753، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3495»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3871
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ ، وَحُمَيْدٌ ، وَثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ نَاسًا مِنْ عُرَيْنَةَ قَدِمُوا الْمَدِينَةَ فَاجْتَوَوْهَا، فَبَعَثَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِبِلِ الصَّدَقَةِ، فَقَالَ: اشْرَبُوا أَبْوَالَهَا وَأَلْبَانَهَا، فَقَتَلُوا رَاعِي رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَاسْتَاقُوا الْإِبِلَ، وَارْتَدُّوا عَنِ الْإِسْلَامِ، فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهِمْ، فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ مِنْ خِلَافٍ، وَسَمَرَ أَعْيُنَهُمْ، وَأَلْقَاهُمْ بِالْحَرَّةِ. قَالَ أَنَسٌ : قَدْ كُنْتُ أَرَى أَحَدَهُمْ يَكْدُمُ الْأَرْضَ بِفِيهِ حَتَّى مَاتُوا، وَرُبَّمَا قَالَ حَمَّادٌ : يَكْدُمُ الْأَرْضَ بِفِيهِ حَتَّى مَاتُوا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ عرینہ کے کچھ لوگ مدینہ منورہ آئے تو انہیں یہاں کی آب و ہوا راس نہ آئی (اور وہ بیمار ہو گئے)، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں صدقہ کے اونٹوں میں بھیج دیا اور ارشاد فرمایا: «اشْرَبُوا أَبْوَالَهَا وَأَلْبَانَهَا» ”تم ان (اونٹوں) کا پیشاب اور دودھ پیو۔“ لیکن (صحت یاب ہونے کے بعد) انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چرواہے کو قتل کر دیا، اونٹ ہنکا کر لے گئے اور اسلام سے پھر کر مرتد ہو گئے، چنانچہ جب انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کٹوا دیے، ان کی آنکھوں میں گرم سلائیاں پھروا دیں اور انہیں حرہ (مدینہ کے تپتے پتھریلے علاقے) میں ڈال دیا، سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”میں نے ان میں سے ایک کو دیکھا کہ وہ (پیاس کی شدت سے) مرنے تک اپنے منہ سے زمین کو کاٹتا تھا یہاں تک کہ وہ سب مر گئے“، اور راویِ حدیث حماد رحمہ اللہ نے بسا اوقات یہ الفاظ بیان کیے کہ ”وہ اپنے منہ سے زمین کریدتے تھے یہاں تک کہ وہ سب مر گئے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3871]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 3311، 3508)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 231، 1430، 2855، 3956، 4334، 5361، 5362، 5395، 6417، 6419، 6420، 6503، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1671، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 72، وأخرجه سنن النسائي برقم: 305، 306، 4024، 4025، 4027، 4028، 4029، 4030، 4031، 4032، 4034، 4035، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4364، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2578، 3503، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11631، 12228، 12257، 12326، 12408، 12525، 12633، 12715، 13031، 13647، 13672، وأخرجه فتح الباري برقم: 231، 5362، 6417، 6502، 6503، 6519، وأخرجه مسند البزار برقم: 1026، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8160، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 115، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13248، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 577، 1501، 1755، 1796، 3904، 5414، 6908، 9033، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 237، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7459، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 774، 9096، وأخرجه شرح السنة برقم: 2569، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3859»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں