🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5440. 1- باب قوله: قُلْ أَئِنَّكُمْ لَتَكْفُرُونَ بِالَّذِي خَلَقَ الْأَرْضَ فِي يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُونَ لَهُ أَنْدَادًا ذَلِكَ رَبُّ الْعَالَمِينَ (9) وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِنْ فَوْقِهَا وَبَارَكَ فِيهَا وَقَدَّرَ فِيهَا أَقْوَاتَهَا فِي أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَاءً لِلسَّائِلِينَ (10) ثُمَّ اسْتَوَى إِلَى السَّمَاءِ وَهِيَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَلِلْأَرْضِ ائْتِيَا طَوْعًا أَوْ كَرْهًا قَالَتَا أَتَيْنَا طَائِعِينَ (11) فَقَضَاهُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ فِي يَوْمَيْنِ وَأَوْحَى فِي كُلِّ سَمَاءٍ أَمْرَهَا وَزَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَحِفْظًا ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ (12) فَإِنْ أَعْرَضُوا فَقُلْ أَنْذَرْتُكُمْ صَاعِقَةً مِثْلَ صَاعِقَةِ عَادٍ وَثَمُودَ (13)
”آپ فرما دیجیے کہ کیا تم واقعی اس ذات کا انکار کرتے ہو جس نے زمین کو دو دن میں پیدا کیا اور تم اس کے لیے شریک ٹھہراتے ہو؟ وہی تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ اور اس نے زمین میں اس کے اوپر کی جانب سے مضبوط پہاڑ گاڑ دیے اور اس میں برکت رکھی اور اس میں اس کی غذائیں (ٹھیک) چار دنوں میں ایک اندازے سے رکھیں، جو کہ تمام سائلین کے لیے یکساں ہیں۔ پھر وہ آسمان کی طرف متوجہ ہوا جبکہ وہ محض دھواں تھا، پس اس نے اس سے اور زمین سے فرمایا کہ تم دونوں چلے آؤ، خواہ خوشی سے یا ناگواری سے، ان دونوں نے عرض کیا کہ ہم فرمانبردار ہو کر حاضر ہو گئے۔ پھر دو دنوں میں ان کے سات آسمان مکمل کر دیے اور ہر آسمان میں اس کے متعلقہ احکام کی وحی فرما دی، اور ہم نے آسمانِ دنیا کو چراغوں (ستاروں) سے آراستہ کیا اور اسے خوب محفوظ کر دیا، یہ اس ذات کا مقرر کردہ نظام ہے جو نہایت غالب اور سب کچھ جاننے والا ہے۔ پس اگر یہ لوگ روگردانی کریں تو آپ فرما دیجیے کہ میں نے تمہیں ایسی کڑک (ناگہانی عذاب) سے ڈرا دیا ہے جو عاد اور ثمود پر آنے والی کڑک جیسی ہوگی۔“
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر A500 (کل: 11 مقامات، 10 کتب)
الجامع الكامل: A500
صحیح مسلم: 7054
مسند احمد: 8341
صحیح ابن خزیمہ: 1731
الفتح الربانی: 10216، 10299
صحیح ابن حبان: 6161
السنن الكبرى للبيهقي: 17705
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3235
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6132
المعجم الاوسط: 3232
11 تا 11
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3232
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ: نَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَوْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَافِعٍ، مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: أَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي، فَقَالَ: خَلَقَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ التُّرْبَةَ يَوْمَ السَّبْتِ، وَخَلَقَ فِيهَا الْجِبَالَ يَوْمَ الْأَحَدِ، وَالشَّجَرَ يَوْمَ الْإِثْنَيْنِ، وَالْمَكْرَ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ، وَالنُّورَ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ، وَبَثَّ فِيهَا الدَّوَابَّ يَوْمَ الْخَمِيسِ، وَعَدَّ كَمَا يُعِدُّ النِّسَاءُ، وَخَلَقَ آدَمَ بَعْدَ الْعَصْرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ آخِرَ سَاعَةٍ مِنْ سَاعَاتِ النَّهَارِ مَا بَيْنَ الْعَصْرِ إِلَى اللَّيْلِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ جُرَيْجٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ”اللہ عزوجل نے ہفتے کے دن مٹی پیدا فرمائی، اتوار کے دن اس میں پہاڑ پیدا کیے، پیر کے دن درخت پیدا کیے، منگل کے دن تکلیف دہ اشیاء پیدا کیں، بدھ کے دن نور پیدا کیا، جمعرات کے دن زمین میں جانوروں کو پھیلا دیا“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (دنوں کی تعداد کو انگلیوں پر) اسی طرح شمار کیا جیسے عورتیں شمار کرتی ہیں، ”اور جمعہ کے دن عصر کے بعد، دن کی آخری گھڑی میں یعنی عصر اور رات کے درمیانی وقت میں سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبد اللہ سے اسماعیل کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں ابن جریج منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3232]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2789، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1731، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6161، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10943، 11328، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17778، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8456، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6132، والبزار فى «مسنده» برقم: 8228»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں