الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
226. -- باب: من لم يجد ماء ولا ترابا
-- باب: اس شخص کا بیان جسے نہ پانی ملے اور نہ مٹی
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 1029 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 1029
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1171
حدیث نمبر: 1029
قَالَ: وَقَدْ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا أَبُو سَلَمَةَ الْخُزَاعِيُّ، ثنا لَيْثٌ، عَنْ يَزِيدَ يَعْنِي ابْنَ الْهَادِ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَأَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ ⦗٣٣٠⦘ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَا نَهَيْتُكُمْ عَنْهُ فَاجْتَنِبُوهُ، وَمَا أَمَرْتُكُمْ بِهِ فَافْعَلُوا مِنْهُ مَا اسْتَطَعْتُمْ، فَإِنَّمَا أَهْلَكَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ كَثْرَةُ مَسَائِلِهِمْ وَاخْتِلَافِهِمْ عَلَى أَنْبِيَائِهِمْ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، وَمُقَتْضَى مَذْهَبِ عُمَرَ وَابْنِ مَسْعُودٍ فِيمَنْ لَمْ يَجِدْ مَاءً وَلَا تُرَابًا أَنْ لَا يُصَلِّيَ فَإِنَّهُمَا لَمْ يَرَيَا لِلْجُنُبِ طَهُورًا إِلَّا الْمَاءَ وَإِذَا لَمْ يَجِدْهُ، قَالَا: لَا يُصَلِّي.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس چیز سے میں تم کو منع کر دوں، پس اس سے بچو اور جس چیز کا تم کو حکم دوں اپنی طاقت کے مطابق اس کو کرو۔ بیشک تم میں سے پہلے لوگ کثرتِ سوال اور اپنے انبیاء سے اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تھے۔“
(ب) سیدنا عمر اور ابن مسعود رضی اللہ عنہما کا مؤقف ہے کہ جسے پانی اور مٹی نہ ملے وہ نماز نہ پڑھے، ان کے نزدیک جنبی کے لیے طہارت کا ذریعہ صرف پانی ہے، جب کسی کو پانی نہ ملے تو ان کے نزدیک وہ نماز نہ پڑھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1029]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مسلم 1327»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1171
«اقرءوا كما علمتم فإنما أهلك من كان قبلكم اختلافهم على أنبيائهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”(قرآن مجید کو) اسی طرح پڑھو جس طرح تمہیں سکھایا گیا ہے، کیونکہ تم سے پہلے لوگوں کو ان کے اپنے نبیوں پر اختلاف کرنے ہی نے ہلاک کیا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1171]
”(قرآن مجید کو) اسی طرح پڑھو جس طرح تمہیں سکھایا گیا ہے، کیونکہ تم سے پہلے لوگوں کو ان کے اپنے نبیوں پر اختلاف کرنے ہی نے ہلاک کیا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1171]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [ابن جرير في تفسيره] عن ابن مسعود. الصحيحة: 1522: حم، حب.»
قال الشيخ الألباني: حسن