الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2290. -- باب: من اشترى مملوكا ليعتقه
-- باب: جس شخص نے کسی مملوک (غلام) کو خریدا تاکہ اسے آزاد کر دے۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 10845 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 10845
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6393
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4530
المعجم الکبیر للطبرانی: 10823
حدیث نمبر: 10845
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا ⦗٥٥٢⦘ أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: دَخَلَتْ بَرِيرَةُ فَقَالَتْ: إِنَّ أَهْلِي كَاتَبُونِي عَلَى تِسْعِ أَوَاقٍ فِي تِسْعِ سِنِينَ، كُلَّ سَنَةٍ وُقِيَّةٌ فَأَعِينِينِي، فَقُلْتُ لَهَا: إِنْ شَاءَ أَهْلُكِ أَنْ أَعُدَّهَا لَهُمْ عِدَّةً وَاحِدَةً وَأُعْتِقُكِ وَيَكُونَ الْوَلَاءُ لِي فَعَلْتُ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِأَهْلِهَا فَأَبَوْا إِلَّا أَنْ يَكُونَ الْوَلَاءُ لَهُمْ، فَأَتَتْنِي فَذَكَرَتْ ذَلِكَ فَانْتَهَرْتُهَا، فَقَالَتْ: لَا هَا اللهِ إِذًا، قَالَتْ: فَسَمِعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ:" اشْتَرِيهَا وَأَعْتِقِيهَا وَاشْتَرِطِي لَهُمُ الْوَلَاءَ، فَإِنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ" فَفَعَلَتْ، قَالَتْ: ثُمَّ خَطَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشِيَّةً، فَحَمِدَ اللهَ، وَأثْنَى عَلَيْهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ، ثُمَّ قَالَ:" أَمَّا بَعْدُ فَمَا بَالُ أَقْوَامٍ يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَيْسَتْ فِي كِتَابِ اللهِ؟، مَا كَانَ مِنْ شَرْطٍ لَيْسَ فِي كِتَابِ اللهِ فَهُوَ بَاطِلٌ، وَإِنْ كَانَ مِائَةَ شَرْطٍ، كِتَابُ اللهِ أَحَقُّ، وَشَرْطُ اللهِ أَوْثَقُ، مَا بَالُ رِجَالٍ مِنْكُمْ يَقُولُ أَحَدُهُمْ: أَعْتِقْ فُلَانًا وَالْوَلَاءُ لِي، إِنَّمَا الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي كُرَيْبٍ، عَنْ أَبِي أُسَامَةَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میرے گھر والوں نے نو سال میں نو اوقیہ، ہر سال ایک اوقیہ ادا کرنے پر مکاتبت کی ہے، آپ میری مدد کریں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: اگر تیرے مالک چاہیں تو میں ایک ہی مرتبہ رقم ادا کر کے تجھے آزاد کر دیتی ہوں اور ولاء میری ہو گی۔ انہوں نے اپنے اہل سے تذکرہ کیا، لیکن انہوں نے ولاء دینے سے انکار کر دیا، وہ میرے پاس آئیں اور اس کا تذکرہ کیا تو میں نے ان کو ڈانٹا، تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! تب نہیں۔ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سن لیا، میں نے آپ کو خبر دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خرید کر آزاد کر اور ان کے لیے ولاء کی شرط لگا لے، کیونکہ ولاء آزاد کرنے والے کی ہوتی ہے۔“ فرماتی ہیں: میں نے ایسا کیا، پھر شام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، جس کا وہ اہل ہے، پھر فرمایا: ”لوگوں کو کیا ہے کہ وہ ایسی شرطیں رکھتے ہیں جو کتاب اللہ میں نہیں ہیں، جو شرط بھی کتاب اللہ میں نہیں وہ باطل ہے، اگرچہ سو شرائط بھی ہوں۔ کتاب اللہ زیادہ حق رکھتی ہے اور اللہ کی شرائط زیادہ پختہ ہوتی ہیں، آدمیوں کو کیا ہے کہ وہ کہتے ہیں: تو آزاد کر اور ولاء میرے لیے ہے، حالانکہ ولاء تو آزاد کرنے والے کے لیے ہوتی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10845]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2424»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6393
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كُلُّ شَرْطٍ لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ فَهُوَ بَاطِلٌ، وَإِنْ كَانَ مِائَةَ شَرْطٍ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر وہ شرط جس کی اجازت اللہ کی کتاب میں نہ ہو وہ باطل شمار ہو گی خواہ وہ سو شرطیں ہی کیوں نہ ہوں“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6393]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1295)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10869»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 4530
«كل شرط ليس في كتاب الله تعالى فهو باطل وإن كان مائة شرط»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ہر وہ شرط جو اللہ کی کتاب میں نہیں ہے، باطل ہے، خواہ وہ سو شرطیں ہی کیوں نہ ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4530]
”ہر وہ شرط جو اللہ کی کتاب میں نہیں ہے، باطل ہے، خواہ وہ سو شرطیں ہی کیوں نہ ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4530]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [البزار طب] عن ابن عباس. الروض النضير 789، الإرواء 1308: حم، ق، مالك، د، هـ، ابن الجارود، الطحاوي، قط، هق - عن عائشة1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 10823
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ غُفْرَةَ الْبَجَلِيُّ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ شَرْطٍ لَيْسَ فِي كِتَابِ اللهِ فَهُوَ بَاطِلٌ، وَإِنْ كَانَ مِائَةَ شَرْطٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر وہ شرط جو اللہ کی کتاب میں نہ ہو وہ باطل ہے، چاہے وہ سو شرطیں ہی کیوں نہ ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10823]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 11، حدیث 10869»