🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2303. -- باب: : لا يسوم أحدكم على سوم أخيه
-- باب: ”تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے بھاؤ پر بھاؤ نہ لگائے“۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 10897 (کل: 27 مقامات، 15 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 10897، 14034
صحیح مسلم: 3455، 3812
سنن نسائی: 3300
سنن دارمی: 2213
مسند احمد: 4722، 6135، 6276، 14633
مصنف ابن ابی شیبہ: 17599، 18568
الفتح الربانی: 5910، 6868، 6950
صحیح ابن حبان: 4047، 4051
مسند امام شافعی: 1125، 1127
الجامع الكامل: 6450
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6364، 7375
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7600
المعجم الکبیر للطبرانی: 9765، 19821
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1431
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4038
21 تا 27
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6364
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا تَسْتَقْبِلُوا الْجَلَبَ، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا يَخْطُبْ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ، وَلَا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَكْتَفِئَ مَا فِي صُحْفَتِهَا، فَإِنَّمَا لَهَا مَا كُتِبَ، وَلَا تُصَرُّوا الْإِبِلَ، وَالْغَنَمَ لِلْبَيْعِ فَمَنِ اشْتَرَى شَاةً مُصَرَّاةً، فَإِنَّهُ بِأَحَدِ النَّظَرَيْنِ إِنْ رَدَّهَا رَدَّهَا بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ".
قُلْتُ: لِابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ: النَّهْيُ عَنِ النَّجْشِ، وَالتَّلَقِّي. وَلَهُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ، وَابْنِ مَاجَهْ حَدِيثٌ فِي الْمُصَرَّاةِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ:" رَدَّ مِثْلِي أَوْ مِثْلَ لَبَنِهَا قَمْحًا" بَدَلَ التَّمْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ ابْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شہری شخص دیہاتی کی چیز فروخت نہیں کروائے گا تم (منڈی تک پہنچنے سے پہلے) سوداگروں سے نہ ملو اور تم مصنوعی بولی: نہ لگاؤ اور تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے بھائی کے شادی کے پیغام پر اپنی شادی کا پیغام نہ بھیجے اور کوئی عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کے پیالے میں موجود چیز کو خود حاصل کر لے اس عورت کو وہ چیز ملے گی جو اس کے نصیب میں ہو گی اور تم اونٹنیوں یا بکریوں کا انہیں فروخت کرنے کے لئے تصریہ نہ کرو جو شخص کوئی تصریہ والی بکری خریدتا ہے، تو اسے دو میں سے ایک بات کا اختیار ہو گا (یا تو وہ اس کو رکھ لے یا پھر) اگر وہ چاہئے، تو اسے واپس کر دے اور اس کے ہمراہ کھجور کا ایک صاع واپس کرے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، جو بولی: لگانے اور (منڈی سے باہر سوداگروں سے) ملنے کی ممانعت کے بارے میں ان کے حوالے سے امام ابوداؤد اور امام ابن ماجہ نے ایک حدیث نقل کی ہے، جو تصریہ والے جانور کے بارے میں ہے تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ اس کے دودھ کی دو مثل، (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ایک مثل، جتنی گندم واپس کرے گا“ یعنی۔ انہوں نے کھجور کی جگہ گندم کا لفظ استعمال کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6364]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13545)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7375
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عورت کے ساتھ اس کی پھوپھی پر یا اس کی خالہ پر نکاح نہیں کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7375]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6770)، أخرجه مسند أحمد برقم: 578، وأخرجه مسند البزار برقم: 1462»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7600
«لا يبيع الرجل على بيع أخيه ولا يخطب على خطبة أخيه إلا أن يأذن له»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آدمی اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے اور نہ ہی اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغام بھیجے، الا یہ کہ وہ اسے اجازت دے دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7600]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م د ن] عن ابن عمر. أحاديث البيوع: هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9765
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، وَعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، قَالَا: ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، ثَنَا الْمِنْهَالُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ - لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا رَفَعَهُ -: لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا، وَلَا تَشْتَرِطُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَكْفِئَ مَا فِي صَحْفَتِهَا.
سیدنا عبداللہ کی زوجہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی - راوی کہتے ہیں کہ میں نہیں جانتا مگر یہ کہ انہوں نے اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً بیان کیا: ”کسی عورت سے اس کی پھوپھی پر نکاح نہ کیا جائے، اور نہ اس کی خالہ پر، اور نہ عورت یہ شرط رکھے کہ اس کی بہن کو طلاق دی جائے تاکہ وہ اس کے حصے کا سارا برتن الٹ دے (یعنی سارا حق خود لے لے)۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9765]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 18، حدیث 9801»
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 1462، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10762، 10809، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17028، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9708»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19821
حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى الدَّارِيُّ [ الرَّازِيُّ ] ، ثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، ثَنَا مُؤَمَّلٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَكْتَفِئَ مَا فِي صَحْفَتِهَا، فَإِنَّمَا رِزْقُهَا عَلَى اللهِ - عَزَّ وَجَلَّ - ".
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کے برتن کا سب کچھ خود سمیٹ لے، اس کا رزق تو اللہ عزوجل کے ذمہ ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19821]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 253، حدیث 517»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1431
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا يَبْتَاعَنَّ أَحَدُكُمْ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، وَلَا يَخْطُبْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ا، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر ہرگز سودا نہ کرے، اور نہ ہی کوئی اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر اپنا پیغامِ نکاح بھیجے۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب البيوع/حدیث: 1431]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: بشر ضعيف وعامة حديثه ليس بالمحفوظ (الكامل في الضعفاء، ج 2، ص 163)»
«قال ابن عدي: بشر ضعيف وعامة حديثه ليس بالمحفوظ (الكامل في الضعفاء، ج 2، ص 163)»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5784، 5785، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2758»

الحكم على الحديث:
في إسناده ضعف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4038
حَدَّثَنَا الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَصْبَهَانِيُّ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ: لَا يَبْتَاعَنَّ أَحَدُكُمْ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، وَلَا يَخْطُبْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے اور نہ ہی کوئی اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر اپنا پیغام بھیجے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4038]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5784، 5785، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2758، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4025»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں