🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2396. -- باب: الحجر على البالغين بالسفه
-- باب: بالغ افراد پر بے وقوفی (فضول خرچی) کی بنا پر پابندی (حجر) عائد کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 11337 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 11337
سنن ابوداود: 4914
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7659
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11337
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، ثنا شُعَيْبٌ، ح قَالَ: وَأنبأ حَجَّاجُ بْنُ أَبِي مَنِيعٍ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي عَوْفُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ الطُّفَيْلِ، وَهُوَ ابْنُ أَخِي عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُمِّهَا، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا حُدِّثَتْ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ قَالَ فِي بَيْعٍ أَوْ عَطَاءٍ أَعْطَتْهُ عَائِشَةُ: وَاللهِ لَتَنْتَهِيَنَّ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، أَوْ لَأَحْجُرَنَّ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا:" هُوَ لِلَّهِ عَلَيَّ نَذْرٌ أَنْ لَا أُكَلِّمَ ابْنَ الزُّبَيْرِ أَبَدًا"، فَاسْتَشْفَعَ ابْنُ الزُّبَيْرِ إِلَيْهَا حِينَ طَالَتْ هِجْرَتُهَا إِيَّاهُ، فَقَالَتْ:" وَاللهِ لَا أُشَفِّعُ فِيهِ أَحَدًا أَبَدًا، وَلَا أَحْنَثُ فِي النَّذْرِ الَّذِي نَذَرْتُهُ"، فَلَمَّا طَالَ ذَلِكَ عَلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ كَلَّمَ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ، وَهُمَا مِنْ بَنِي زُهْرَةَ، فَقَالَ لَهُمَا: أَنْشُدُكُمَا اللهَ لَمَا أَدْخَلْتُمَانِي عَلَى عَائِشَةَ؛ فَإِنَّهَا لَا يَحِلُّ لَهَا أَنْ تَنْذِرَ قَطِيعَتِي، فَأَقْبَلَ بِهِ الْمِسْوَرُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ مُشْتَمِلَيْنِ بِأَرْدِيَتِهِمَا، حَتَّى اسْتَأْذَنَا عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، فَقَالَا: السَّلَامُ عَلَيْكِ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ، أَنَدْخُلُ؟ فَقَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا:" ادْخُلُوا"، فَقَالُوا: كُلُّنَا، قَالَتْ:" نَعَمْ، ادْخُلُوا كُلُّكُمْ"، وَلَا تَعْلَمُ أَنَّ مَعَهُمَا ابْنَ الزُّبَيْرِ، فَلَمَّا دَخَلُوا دَخَلَ ابْنُ الزُّبَيْرِ الْحِجَابَ، فَاعْتَنَقَ عَائِشَةَ وَطَفِقَ يُنَاشِدُهَا وَيَبْكِي، وَطَفِقَ الْمِسْوَرُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ يُنَاشِدَانِهَا إِلَّا مَا كَلَّمَتْهُ وَقَبِلَتْ مِنْهُ، وَيَقُولَانِ: إنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ نَهَى عَمَّا قَدْ عَلِمْتِ مِنَ الْهِجْرَةِ، وَإِنَّهُ" لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ"، فَلَمَّا أَكْثَرُوا عَلَى عَائِشَةَ مِنَ التَّذْكِرَةِ وَالتَّحْرِيجِ طَفِقَتْ تُذَكِّرُهُمَا وَتَبْكِي وَتَقُولُ:" إِنِّي قَدْ نَذَرْتُ، وَالنَّذْرُ شَدِيدٌ"، فَلَمْ يَزَالِا بِهَا حَتَّى كَلَّمَتِ ابْنَ الزُّبَيْرِ، ثُمَّ أَعْتَقَتْ فِي نَذْرِهَا ذَلِكَ أَرْبَعِينَ رَقَبَةً، ثُمَّ كَانَتْ تَذْكُرُ نَذْرَهَا ذَلِكَ بَعْدَمَا أَعْتَقَتْ أَرْبَعِينَ رَقَبَةً ثُمَّ تَبْكِي حَتَّى تَبُلُّ دُمُوعُهَا خِمَارَهَا رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْيَمَانِ. قَالَ الشَّيْخُ: فَهَذِهِ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا لَا تُنْكِرُ الْحَجْرَ، وَابْنُ الزُّبَيْرِ يَرَاهُ، وَقَدْ كَانَ الْحَجْرُ مَعْرُوفًا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يُرْوَى عَنْهُ إِنْكَارُهُ، ⦗١٠٣⦘ وَدَلَّ عَلَى ذَلِكَ مَا.
عوف بن حارث بن طفیل سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مادری بھتیجے تھے، فرماتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کوئی چیز بھیجی یا خیرات کی تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما، ان کے بھانجے تھے، کہنے لگے: ”عائشہ (رضی اللہ عنہا) کو ایسے معاملوں سے باز رہنا چاہیے، نہیں تو اللہ کی قسم! میں ان کے لیے حجر (پابندی) کا حکم کر دوں گا۔“ ام المومنین رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”پھر میں اللہ کے لیے نذر مانتی ہوں کہ ابن زبیر (رضی اللہ عنہما) سے اب کبھی نہیں بولوں گی۔“ اس کے بعد ان کے قطعِ تعلق پر جب عرصہ گزر گیا تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے لیے ان سے سفارش کی گئی۔ ام المومنین رضی اللہ عنہا نے کہا: ”ہرگز نہیں، اللہ کی قسم! اس کے بارے میں کوئی سفارش تسلیم نہیں کروں گی اور اپنی نذر نہیں توڑوں گی۔“ جب یہ قطعِ تعلق سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کے لیے بہت تکلیف دہ ہو گیا تو انہوں نے سیدنا مسور بن مخرمہ اور سیدنا عبدالرحمن بن اسود رضی اللہ عنہما سے اس سلسلے میں بات کی۔ وہ دونوں بنو زہرہ سے تعلق رکھتے تھے۔ سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے ان سے کہا کہ میں تمہیں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں: ”کسی طرح تم مجھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس لے جاؤ؛ کیونکہ ان کے لیے یہ جائز نہیں کہ میرے ساتھ صلہ رحمی کو توڑنے کی قسم کھائیں۔“ چنانچہ سیدنا مسور اور سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہما دونوں اپنی چادروں میں لپٹے ہوئے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو اس میں ساتھ لے کر آئے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اندر آنے کی اجازت چاہی اور عرض کیا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ» ”تم پر سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو“، کیا ہم اندر آ سکتے ہیں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”آ جاؤ۔“ انہوں نے کہا: ”ہم سب؟“ کہا: ”ہاں، سب آ جاؤ۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو پتہ نہ تھا کہ سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما بھی ساتھ ہیں، جب یہ اندر گئے تو سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما پردہ ہٹا کر اندر داخل ہو گئے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے لپٹ کر رونے لگے اور اللہ کا واسطہ دینے لگے، اور سیدنا مسور اور سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہما بھی اللہ کا واسطہ دینے لگے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے بولیں اور انہیں معاف کر دیں۔ ان حضرات نے یہ بھی عرض کیا کہ جیسا کہ تم کو معلوم ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قطعِ تعلقی سے منع فرمایا ہے کہ: ”کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ کسی اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ قطعِ تعلقی کرے۔“ جب ان کا تکرار سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر زیادہ ہو گیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بھی انہیں یاد دلانے لگیں اور رونے لگیں اور فرمانے لگیں: ”میں نے تو قسم کھائی ہے اور قسم کا معاملہ سخت ہے“، لیکن یہ لوگ برابر کوشش کرتے رہے، یہاں تک کہ ام المومنین رضی اللہ عنہا نے سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے بات کر لی اور اپنی قسم توڑنے پر چالیس غلام آزاد کیے، اس کے بعد جب بھی یہ قسم یاد کرتیں تو رونے لگتیں اور آپ کا دوپٹہ آنسوؤں سے تر ہو جاتا۔ شیخ فرماتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا حجر کا انکار نہیں کرتی تھیں اور سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کا بھی یہی خیال تھا اور حجر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے بھی معروف تھا، کسی سے اس کا انکار منقول نہیں ہے، یہ اسی پر دلالت کرتا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحجر/حدیث: 11337]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري:6075»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4914
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثٍ فَمَنْ هَجَرَ فَوْقَ ثَلَاثٍ فَمَاتَ دَخَلَ النَّارَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مسلمان کے لیے درست نہیں کہ وہ اپنے بھائی کو تین دن سے زیادہ چھوڑے رکھے، لہٰذا جو تین سے زیادہ چھوڑے رکھے پھر وہ (بغیر توبہ کے اسی حال میں) مر جائے تو وہ جہنم میں داخل ہو گا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4914]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ میل جول چھوڑے رہے۔ جس نے تین دن سے زیادہ مقاطعہ کیا اور مر گیا تو وہ آگ میں جائے گا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4914]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 14333)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/392، 456) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (5035)
أخرجه أحمد (2/392) والنسائي في الكبريٰ (9161)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7659
«لا يحل لمسلم أن يهجر أخاه فوق ثلاث فمن هجر فوق ثلاث فمات دخل النار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلقی رکھے، جو تین دن سے زیادہ قطع تعلقی رکھے اور اسی حالت میں مر جائے وہ جہنم میں داخل ہو گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7659]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د] عن أبي هريرة. الإرواء 2029، المشكاة 5035.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں