🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2457. -- باب: جواز الإجارة
-- باب: اجارہ (مزدوری اور کرائے پر دینے) کے جواز کا بیان۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 11644 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 11644
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5838
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11644
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا مَثَلُكُمْ وَمَثَلُ أَهْلِ الْكِتَابَيْنِ قَبْلَكُمْ مَثْلُ رَجُلٍ اسْتَأْجَرَ أَجِيرًا فَقَالَ: مَنْ يَعْمَلُ مَا بَيْنَ غُدْوَةٍ إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ عَلَى قِيرَاطٍ؟ فَعَمِلَتِ النَّصَارَى، ثُمَّ قَالَ: مَنْ يَعْمَلُ لِي مَا بَيْنَ نِصْفِ النَّهَارِ إِلَى الْعَصْرِ عَلَى قِيرَاطٍ؟ فَعَمِلَتِ الْيَهُودُ، ثُمَّ قَالَ: مَنْ يَعْمَلُ لِي مَا بَيْنَ الْعَصْرِ إِلَى الْمَغْرِبِ عَلَى قِيرَاطَيْنِ؟ فَعَمِلْتُمْ أَنْتُمْ، فَغَضِبَتِ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى وَقَالُوا: مَا لَنَا أَكْثَرَ عَمَلًا وَأَقَلَّ عَطَاءً؟ قَالَ: هَلْ نَقَصْتُكُمْ مِنْ حَقِّكُمْ شَيْئًا؟ قَالُوا: لَا، فَقَالَ: إِنَّمَا هُوَ فَضْلِي أُوتِيهِ مَنْ أَشَاءُ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍ. وَبِمَعْنَاهُ رَوَاهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَرَوَاهُ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ عَنْ أَبِيهِ كَمَا:.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری مثال اور تم سے پہلے یہود و نصاریٰ کی مثال ایسی ہے کہ کسی شخص نے کئی مزدور کام پر لگائے اور اس نے کہا: کون ہے جو ایک قیراط کے بدلے صبح سے دوپہر تک کام کرے؟ پس نصاریٰ نے کام کیا، پھر اس نے کہا: کون ہے جو دوپہر سے عصر تک ایک قیراط کے بدلے یہ کام کرے؟ یہودیوں نے یہ کام کیا۔ پھر اس نے کہا: کون ہے جو دو قیراط کے بدلے عصر سے مغرب تک کام کرے گا؟ تو تم نے کام کیا۔ یہود و نصاریٰ غضب میں آگئے اور کہنے لگے: کیا بات ہے کہ ہم کام زیادہ کریں اور مزدوری کم ملے؟ وہ آدمی کہنے لگا: کیا میں نے تم کو کم اجرت دی ہے؟ وہ کہیں گے: نہیں، پھر وہ کہے گا: وہ میرا فضل ہے، میں جسے چاہتا ہوں دے دیتا ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المساقاة/حدیث: 11644]
تخریج الحدیث: «بخاري 2268»

الحكم على الحديث:
بخاري 2268
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5838
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّمَا أَجَلُكُمْ فِي أَجَلِ مَنْ خَلَا مِنَ الْأُمَمِ، كَمَا بَيْنَ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ، وَإِنَّمَا مَثَلُكُمْ وَمَثَلُ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى، كَمَثَلِ رَجُلٍ اسْتَعْمَلَ عُمَّالًا، فَقَالَ: مَنْ يَعْمَلُ لِي إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ عَلَى قِيرَاطٍ؟ فَعَمِلَتِ الْيَهُودُ إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ عَلَى قِيرَاطٍ.
ثُمَّ قَالَ: مَنْ يَعْمَلُ لِي مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ إِلَى الْعَصْرِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ؟ فَعَمِلَتِ النَّصَارَى.
ثُمَّ قَالَ: مَنْ يَعْمَلُ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ عَلَى قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ؟ أَلَا فَأَنْتُمُ الَّذِينَ تَعْمَلُونَ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ عَلَى قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ، أَلَا فَلَكُمُ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ.
فَغَضِبَ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى، وَقَالُوا: نَحْنُ أَكْثَرُ عَمَلًا وَأَقَلُّ عَطَاءً.
قَالَ: هَلْ ظَلَمْتُكُمْ مِنْ حَقِّكُمْ شَيْئًا؟ قَالُوا: لَا، قَالَ: فَإِنَّهُ فَضْلِي أُعْطِيهِ مَنْ شِئْتُ.
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری میعادِ عمل گزشتہ امتوں کی میعاد کے مقابلے میں صرف اتنی ہے جتنا عصر کی نماز سے لے کر غروبِ آفتاب تک کا وقت ہوتا ہے، اور تمہاری اور یہود و نصاریٰ کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے کچھ مزدوروں کو کام پر لگایا اور کہا کہ کون ہے جو نصف دن تک ایک ایک قیراط کے عوض میرے لیے کام کرے؟ تو یہودیوں نے نصف دن تک ایک ایک قیراط پر کام کیا۔ پھر اس نے کہا کہ کون ہے جو نصف دن سے لے کر نمازِ عصر تک ایک ایک قیراط کے عوض کام کرے؟ تو نصاریٰ نے کام کیا۔ پھر اس نے کہا کہ کون ہے جو عصر کی نماز سے لے کر سورج غروب ہونے تک دو دو قیراط کے عوض کام کرے؟ خبردار! تم ہی وہ لوگ ہو جو عصر کی نماز سے لے کر مغرب تک دو دو قیراط پر کام کر رہے ہو، آگاہ رہو کہ تمہارے لیے دوگنا اجر ہے۔ اس پر یہود و نصاریٰ غصے میں آ گئے اور کہنے لگے کہ ہم نے کام زیادہ کیا اور ہمیں عطا کم ملی؟ اس مالک نے پوچھا کہ کیا میں نے تمہارے حق میں کوئی کمی کر کے تم پر کچھ ظلم کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ نہیں، تو اس نے فرمایا کہ پھر یہ میرا فضل ہے، میں جسے چاہتا ہوں عطا کرتا ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5838]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5454)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3272، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2871، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4494، 5868، 5993، 6030، 6098، وأخرجه فتح الباري برقم: 2148، 2149، 2151، 4733، 7095، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20565، 20911، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13285، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1642، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 51، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18221، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6639، وأخرجه شرح السنة برقم: 4017، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5812»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں