الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
265. -- باب: الخبر الذي ورد في سؤر ما يؤكل لحمه
-- باب: حلال گوشت جانوروں کے جھوٹے کے متعلق وارد شدہ حدیث کا بیان
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 1189 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 516
سنن دارقطنی: 461
حدیث نمبر: 1189
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أُسَيْدُ بْنُ عَاصِمٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ، ثنا مُصْعَبُ بْنُ سَوَّارٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ، عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أُكِلَ لَحْمُهُ فَلَا بَأْسَ بِسُؤْرِهِ" ⦗٣٨٢⦘ كَذَا يُسَمِّيهِ عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ مُصْعَبَ بْنَ سَوَّارٍ فَقَلَبَ اسْمَهُ وَإِنَّمَا هُوَ سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ وَسَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ مَتْرُوكٌ أَخْبَرَنَا بِهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، عَنْ أَبِي الْحَسَنِ الدَّارَقُطْنِيُّ الْحَافِظُ، قَالَ الشَّيْخُ: وَمَعَ ضَعْفِ سَوَّارِ بْنِ مُصْعَبٍ اخْتُلِفَ عَلَيْهِ فِي مَتْنِهِ فَرَوَاهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ عَنْهُ هَكَذَا، وَرَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ عَنْهُ بِإِسْنَادِهِ: لَا بَأْسَ بِبَوْلِ مَا أُكِلَ لَحْمُهُ، وَرَوَاهُ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْعَلَاءِ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ مَرْفُوعًا فِي الْبَوْلِ وَعَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ وَيَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ ضَعِيفَانِ وَلَا يَصِحُّ شَيْءٌ مِنْ ذَلِكَ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس جانور کا گوشت کھایا جائے اس کے جھوٹے میں کوئی حرج نہیں۔“ (ب) عبداللہ بن رجاء نے اس کا نام مصعب بن سوار بیان کیا ہے جبکہ یہ قلب ہوا اور اس کا نام سوار بن مصعب ہے۔ (ج) ابوبکر بن حارث فقیہ نے امام دارقطنی رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ وہ متروک الحدیث ہے۔ (د) شیخ کہتے ہیں کہ سوار بن مصعب کے ضعیف ہونے کی وجہ سے اس کے متن میں اختلاف ہے۔ عبداللہ بن رجاء نے اسی طرح بیان کیا ہے۔ یحییٰ بن ابوبکیر نے اپنی اسناد سے بیان کیا ہے، ان کے الفاظ یہ ہیں: «لَا بَأْسَ بِبَوْلِ مَا أُكِلَ لَحْمُهُ» ”ان جانوروں کے پیشاب لگ جانے میں کوئی حرج نہیں جن کا گوشت کھایا جاتا ہے۔“ (س) سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے پیشاب کے متعلق مرفوعاً منقول ہے۔ (ط) عمرو بن حصین اور یحییٰ بن علاء ضعیف ہیں، اس میں کچھ ٹھیک نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1189]
تخریج الحدیث: «ضعيف جدًا۔ أخرجه الدار قطني 1/127»
الحكم على الحديث:
ضعيف جدًا
حدیث نمبر: 516
516 - وَفِي رِوَايَةِ جَابِرٍ، قَالَ:"مَا أُكِلَ لَحْمُهُ فَلَا بَأْسَ بِبَوْلِهِ"رَوَاهُ أَحْمَدُ، والدَّارَقُطْنِيُّ.
جابر رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا گوشت کھایا جائے اس کے پیشاب میں کوئی مضائقہ نہیں۔“ «إِسْنَادُهُ مَوْضُوعٌ» ”اس کی سند موضوع ہے۔“ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 516]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده موضوع، رواه أحمد (لم أجده) والدارقطني (1/ 128)
٭ فيه يحيي بن العلاء: متھم و متروک، و عمرو بن حصين: متروک .»
٭ فيه يحيي بن العلاء: متھم و متروک، و عمرو بن حصين: متروک .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده موضوع
ترقیم العلمیہ : 454 ترقیم الرسالہ : -- 461
حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الأَهْوَازِيُّ ، نا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ ، نا يَحْيَى بْنُ الْعَلاءِ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا أُكِلَ لَحْمُهُ فَلا بَأْسَ بِبَوْلِهِ" . لا يُثْبَتُ، عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ، وَيَحْيَى بْنُ الْعَلاءِ ضَعِيفَانِ، وَسَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ أَيْضًا مَتْرُوكٌ، وَقَدِ اخْتُلِفَ عَنْهُ فَقِيلَ عَنْهُ:" مَا أُكِلَ لَحْمُهُ فَلا بَأْسَ بِسُؤْرِهِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس جانور کا گوشت کھایا جاتا ہو، اس کے پیشاب میں کوئی حرج نہیں ہے۔“ یہ روایت مستند طور پر ثابت نہیں ہے۔ اس کے راوی عمرو بن حصین اور یحییٰ بن علاء دونوں ضعیف ہیں اور سوار بن مصعب بھی متروک ہے، اس (سوار) سے اس روایت میں اختلاف کیا گیا ہے، ایک قول کے مطابق اس سے یہ الفاظ منقول ہیں: ”جس جانور کا گوشت کھایا جاتا ہے اس کے جوٹھے میں کوئی حرج نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 461]
ترقیم العلمیہ: 454
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4214، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 461»
«قال ابن حجر: وإسناد كل منهما ضعيف جدا، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 71)»
«قال ابن حجر: وإسناد كل منهما ضعيف جدا، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 71)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 4148
كَمَا ⦗٥٨٠⦘ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْأَهْوَازِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أُكِلَ لَحْمُهُ فَلَا بَأْسَ بِبَوْلِهِ" وَعَمْرُو بْنُ الْحُسَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ وَيَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ الرَّازِيُّ ضَعِيفَانِ، وَسَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ ضَعِيفٌ وَقِيلَ عَنْهُ:" مَا أُكِلَ لَحْمُهُ فَلَا بَأْسَ بِسُؤْرِهِ وَقَدْ مَضَى فِي كِتَابِ الطَّهَارَةِ، فَلَا يَصِحُّ فِي هَذَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْءٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حلال جانوروں کے پیشاب میں کوئی قباحت نہیں۔“
(ب) دوسری روایت میں ہے کہ ”جس کا گوشت کھایا جائے اس کے باقی ماندہ میں بھی کوئی حرج نہیں۔“
عمرو بن حصین عقیلی اور یحییٰ بن علاء رازی دونوں ضعیف ہیں، اور سوار بن مصعب بھی ضعیف ہے، لہٰذا اس بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی چیز صحیح ثابت نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4148]
(ب) دوسری روایت میں ہے کہ ”جس کا گوشت کھایا جائے اس کے باقی ماندہ میں بھی کوئی حرج نہیں۔“
عمرو بن حصین عقیلی اور یحییٰ بن علاء رازی دونوں ضعیف ہیں، اور سوار بن مصعب بھی ضعیف ہے، لہٰذا اس بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی چیز صحیح ثابت نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4148]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف