🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2587. جماع أبواب الجد -- باب: ميراث الجد
باب: دادا کے احکام و مسائل پر مشتمل تمام ابواب کا مجموعہ -- باب: دادا کی وراثت کا بیان
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 12409 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 12409
مسند الحمیدی: 856
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12409
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ سَوَّارٍ أَبُو سَوَّارٍ الْقَاضِي، ثنا وُهَيْبٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ سَأَلَ النَّاسَ:" مِنْ عَلِمَ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَدِّ شَيْئًا؟"، قَالَ مَعْقِلٌ: أَعْطَاهُ السُّدُسَ، قَالَ:" مَعَ مَنْ وَيْلَكَ؟" قَالَ: لَا أَدْرِي، قَالَ:" لَا دَرَيْتَ" وَفِي رِوَايَةِ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ عُمَرَ فَأَنْشَدَ النَّاسَ مَنْ كَانَ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ فِي الْجَدِّ شَيْئًا، فَقَامَ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ الْمُزَنِيُّ فَقَالَ: أَنَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِفَرِيضَةٍ فِيهَا جَدٌّ، فَأَعْطَاهُ ثُلُثًا أَوْ سُدُسًا، فَقَالَ عُمَرُ:" مَا الْفَرِيضَةُ؟" قَالَ: لَا أَدْرِي، فَرَكَلَهُ عُمَرُ وَقَالَ:" لَا دَرَيْتَ، مَا مَنَعَكَ أَنْ تَدْرِيَ" وَفِي رِوَايَةٍ أُخْرَى عَنْ يُونُسَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَ: فَجَمَعَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ لِلْجَدِّ نَصِيبًا. وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى عَنْ أَحْمَدَ بْنِ خَالِدٍ الْوَهْبِيِّ عَنْ يُونُسَ، وَرَوَاهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ عَنِ الزَّعْفَرَانِيِّ، عَنْ شَبَابَةَ، عَنْ يُونُسَ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے سوال کیا کہ: ”دادا کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی بات جانتا ہے؟“ سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے کہا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے «السُّدُسُ» ”چھٹا حصہ“ دیا تھا،“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”تیرا ناس ہو، کس کے ساتھ؟“ سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نہیں جانتا،“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تو نہ جانے۔“
ایک روایت میں ہے کہ عمرو بن میمون رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں میں اعلان کیا کہ: ”کسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دادا کے متعلق کچھ سنا ہے؟“ سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس فریضہ لایا گیا اس میں دادا بھی تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے «السُّدُسُ» ”چھٹا حصہ“ یا «الثُّلُثُ» ”تیسرا حصہ“ دیا،“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”کون سا فریضہ؟“ سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نہیں جانتا،“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے (ہلکی سی) ضرب لگائی اور فرمایا: ”تو نہ جانے، تجھے جاننے سے کس چیز نے روکا؟“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12409]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 856
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، فَقَالَ آخَرُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، وَقَامَ إِلَيْهِ آخَرُ، فَقَالَ أَنَا أَشْهَدُ أَنَّهُ أَعْطَاهُ السُّدُسَ، قَالَ: مَعَ مَنْ، قَالَ: لا أَدْرِي، قَالَ: لا دَرَيْتَ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک اور صاحب کھڑے ہوئے اور بولے: میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دادا کو چھٹا حصہ دیا تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کس کے ساتھ؟ انہوں نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بولے: تمہیں بھی پتہ نہیں ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 856]
تخریج الحدیث: «إسناده أكثر ضعفاً من سابقه، وأخرجه النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6302، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 20313، والحميدي فى «مسنده» ، برقم: 855 برقم: 856»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں