الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2802. جماع أبواب الترغيب في النكاح وغير ذلك -- باب: الرغبة في النكاح
باب: نکاح کی ترغیب اور اس کے علاوہ دیگر امور کے تمام ابواب کا مجموعہ -- باب: نکاح کی رغبت دلانے کا بیان
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 13457 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 13457
مشکوۃ المصابیح: 3091
حدیث نمبر: 13457
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الثَّقَفِيُّ الْبَصْرِيُّ، نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْبَصْرِيُّ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَزَوَّجُوا فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا تَكُونُوا كَرَهْبَانِيَّةِ النَّصَارَى"، وَفِي هَذَا أَخْبَارٌ كَثِيرَةٌ فِي أَسَانِيدِهَا ضَعْفٌ وَفِيمَا ذَكَرْنَاهُ غُنْيَةٌ" قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَبَلَغَنَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ مَاتَ لَهُ ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ لَمْ تَمَسَّهُ النَّارُ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شادی کیا کرو، میں قیامت کے دن امتوں پر تمہاری کثرت پر فخر کروں گا اور تم عیسائیوں کی رہبانیت کی طرح نہ ہوجانا۔“
اس بارے میں بہت سی روایات ہیں جن کی سندوں میں ضعف ہے، اور جو ہم نے ذکر کیا ہے وہ کافی ہے۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہمیں یہ حدیث پہنچی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے تین بچے فوت ہو جائیں اس کو آگ نہیں چھوئے گی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13457]
اس بارے میں بہت سی روایات ہیں جن کی سندوں میں ضعف ہے، اور جو ہم نے ذکر کیا ہے وہ کافی ہے۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہمیں یہ حدیث پہنچی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے تین بچے فوت ہو جائیں اس کو آگ نہیں چھوئے گی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13457]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 3091
3091 - وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ ، فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ.
معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”شوہر سے زیادہ محبت کرنے والی اور زیادہ بچوں کو جنم دینے والی عورتوں سے شادی کرو، کیونکہ میں تمہاری کثرت کی وجہ سے دیگر امتوں پر فخر کروں گا۔“ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد والنسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3091]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (2050) و النسائي (66/6 ح 3229)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن