🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2915. -- باب: من أباح الخطبة على خطبة أخيه إذا لم يوجد من المخطوبة ولا من أبي البكر رضى بالأول
-- باب: اس شخص کا قول جس نے اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغام بھیجنے کو اس وقت مباح قرار دیا ہے جب اس عورت کی طرف سے یا کنواری لڑکی کے باپ کی طرف سے پہلے شخص کے لیے رضامندی نہ پائی گئی ہو۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 14038 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 14038
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1205
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14038
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ، مَوْلَى الْأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا فِي عِدَّتِهَا مِنْ طَلَاقِ زَوْجِهَا:" إِذَا حَلَلْتِ فَآذِنِينِي" قَالَتْ: فَلَمَّا حَلَلْتُ أَخْبَرْتُهُ أَنَّ مُعَاوِيَةَ، وَأَبَا جَهْمٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا خَطَبَانِي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَّا مُعَاوِيَةُ فَصُعْلُوكٌ لَا مَالَ لَهُ، وَأَمَّا أَبُو جَهْمٍ، فَلَا يَضَعُ عَصَاهُ عَنْ عَاتِقِهِ انْكِحِي أُسَامَةَ" قَالَتْ: فَكَرِهْتُهُ، فَقَالَ:" انْكِحِي أُسَامَةَ" فَنَكَحْتُهُ، فَجَعَلَ اللهُ فِيهِ خَيْرًا وَاغْتَبَطْتُ بِهِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، عَنْ مَالِكٍ.
ابو سلمہ بن عبدالرحمن سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو طلاق کی عدت میں فرمایا تھا: ”جب تو حلال ہو جائے تو مجھے اطلاع دینا۔“ وہ فرماتی ہیں: جب میں حلال ہوئی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی کہ مجھے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابو جہم رضی اللہ عنہ نے نکاح کا پیغام دیا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معاویہ کنگال آدمی ہے اور ابو جہم اپنے کندھے سے لاٹھی نہیں رکھتا، تو اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے نکاح کر لے۔“ وہ فرماتی ہیں: میں نے اس کو ناپسند کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسامہ سے نکاح کر لو۔“ میں نے نکاح کر لیا تو اللہ تعالیٰ نے اس میں برکت ڈال دی اور میں رشک کی جانے لگی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14038]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1205
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَى الْأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ ، أَنَّ أَبَا عَمْرِو بْنَ حَفْصٍ طَلَّقَهَا الْبَتَّةَ وَهُوَ غَائِبٌ بِالشَّامِ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا وَكِيلُهُ بِشَعِيرٍ فَسَخِطَتْهُ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا لَكِ عَلَيْنَا مِنْ شَيْءٍ، فَجَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: لَيْسَ لَكِ عَلَيْهِ نَفَقَةٌ، وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ فِي بَيْتِ أُمِّ شَرِيكٍ، ثُمَّ قَالَ: تِلْكَ امْرَأَةٌ يَغْشَاهَا أَصْحَابِي، اعْتَدِّي عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ، فَإِنَّهُ رَجُلٌ أَعْمَى تَضَعِينَ ثِيَابَكِ عِنْدَهُ، فَإِذَا حَلَلْتِ فَآذِنِينِي، قَالَتْ: فَلَمَّا حَلَلْتُ ذَكَرْتُ لَهُ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، وَأَبَا جَهْمِ بْنَ هِشَامٍ، خَطَبَانِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَمَّا أَبُو جَهْمٍ، فَلَا يَضَعُ عَصَاهُ عَنْ عَاتِقِهِ، وَأَمَّا مُعَاوِيَةُ فَصُعْلُوكٌ، لَا مَالَ لَهُ، انْكِحِي أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ"، قَالَتْ: فَكَرِهْتُهُ، ثُمَّ قَالَ:" انْكِحِي أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ"، فَنَكَحْتُهُ، فَجَعَلَ اللَّهُ فِي ذَلِكَ خَيْرًا، وَاغْتَبَطْتُ بِهِ
حضرت فاطمہ بنت قیس کو طلاق دی ابو عمرو بن حفص نے طلاقِ بتہ اور وہ شام میں تھے، انہوں نے اپنے وکیل کو جَو دے کر بھیجا، فاطمہ بنت قیس خفا ہوئیں، وکیل بولا: تمہارا تو کچھ دینا نہیں آتا۔ فاطمہ خفا ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک تیرا خرچ خاوند پر نہیں ہے، اور تو اُم شریک کے گھر میں عدت کر۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اُم شریک کے گھر میں رات دن میرے اصحاب آیا جایا کرتے ہیں، عبداللہ بن اُم مکتوم کے گھر میں تو عدت کر، کیونکہ وہ اندھا ہے، تو اگر تو اپنے کپڑے اتارے گی تو بھی کچھ قباحت نہیں۔ جب تیری عدت گزر جائے تو مجھے کہنا۔“ فاطمہ بنت قیس نے کہا: جب میری عدت گزر گئی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ معاویہ بن ابو سفیان اور ابوجہم بن ہشام دونوں نے مجھے پیام دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوجہم تو اپنی لکڑی کبھی ہاتھ سے رکھتا ہی نہیں، اور معاویہ مفلس ہیں، ان کے پاس مال نہیں، تو اُسامہ بن زید سے نکاح کر۔“ میں نے اُسامہ کو ناپسند کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”تو اُسامہ سے نکاح کر۔“ فاطمہ نے کہا: میں نے اُسامہ سے نکاح کر لیا۔ اللہ نے اس میں برکت دی اور لوگ رشک کرنے لگے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1205]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1480، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4049، 4250، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 6973، 6974، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3247، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5311، 5313، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2284، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1135، 1135 م، 1180، 1180 م، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2223، 2320، 2321، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1869، 2024، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13887، 13893، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27870، 27961، والحميدي فى «مسنده» برقم: 367، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12021، 12022، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 67»

الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں