الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2922. جماع أبواب إتيان المرأة -- باب: إتيان الحائض
یہ جامع ابواب ہیں جن میں عورت (بیوی) کے پاس جانے (ہم بستری کرنے) کے مسائل کا بیان ہے۔ -- باب: حائضہ عورت کے پاس جانے کے متعلق بیان۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 14082 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 14082
بلوغ المرام: 127
سنن دارمی: 1082
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 738
حدیث نمبر: 14082
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ: مَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنَ الْمَرْأَةِ؟ يَعْنِي الْحَائِضَ قَالَ:" مَا فَوْقَ الْإِزَارِ"، هَذَا مَوْصُولٌ وَقَدْ رَوَيْنَا فِي كِتَابِ الطَّهَارَةِ فِيهِ طَرِيقَيْنِ آخَرَيْنِ وَهُمَا يُؤَكِّدَانِ هَذِهِ الرِّوَايَةَ.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ جب عورت حائضہ ہو تو مرد کے لیے کیا جائز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو لنگوٹ سے اوپر ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14082]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 127
وعن معاذ بن جبل رضي الله تعالى عنه أنه سأل النبي صلى الله عليه وآله وسلم: ما يحل للرجل من امرأته وهي حائض؟ فقال: «ما فوق الإزار» . رواه أبو داود وضعفه.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ ”جب عورت ایام ماہواری میں ہو تو عورت کی اپنے شوہر کے لیے کیا کیا چیز حلال ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” پاجامہ یا تہبند میں جسم کا جتنا حصہ ہے اسے چھوڑ کر باقی حصہ اس کے لیے حلال ہے۔“ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور ضعیف قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 127]
«وَعَنْ» اور سے – «مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ» معاذ بن جبل – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «أَنَّهُ» کہ بے شک انہوں نے – «سَأَلَ» پوچھا – «النَّبِيَّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «مَا» کیا – «يَحِلُّ» حلال ہے – «لِلرَّجُلِ» آدمی کے لیے – «مِنْ» سے – «امْرَأَتِهِ» اس کی عورت (بیوی) – «وَ» اور – «هِيَ» وہ – «حَائِضٌ» حائضہ ہو؟ – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا – «مَا» جو – «فَوْقَ» اوپر ہے – «الْإِزَارِ» تہبند کے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا ہے – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَ» اور – «ضَعَّفَهُ» اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا: آدمی کے لیے اپنی بیوی سے کیا حلال ہے جب کہ وہ حائضہ ہو؟ تو آپ نے فرمایا: ”جو تہبند سے اوپر ہے۔“ اسے ابو داود نے روایت کیا ہے اور اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 127]
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا: آدمی کے لیے اپنی بیوی سے کیا حلال ہے جب کہ وہ حائضہ ہو؟ تو آپ نے فرمایا: ”جو تہبند سے اوپر ہے۔“ اسے ابو داود نے روایت کیا ہے اور اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 127]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب في المذي، حديث: 213* عبدالرحمن بن عائذ أحد رواة السند لم يدرك معاذ بن جبل رضي الله عنه، انظر جامع التحصيل، ص: 223.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 1082
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يُبَاشِرُ الْمَرْأَةَ مِنْ نِسَائِهِ فَوْقَ الْإِزَارِ وَهِيَ حَائِضٌ".
ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں میں سے کسی کے بھی ساتھ حالت حیض میں ازار کے اوپر سے مباشرت فرما لیتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1082]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1086] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسند الموصلي 7082] ، [صحيح ابن حبان 1368] و [بيهقي 191/7]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسند الموصلي 7082] ، [صحيح ابن حبان 1368] و [بيهقي 191/7]
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 738
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: "سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا لِلرَّجُلِ مِنَ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ، قَالَ: مَا فَوْقَ الْإِزَارِ".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ جب بیوی ایامِ حیض سے ہو تو شوہر کے لیے اس سے (نفع اندوزی کی) کیا حد ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تہبند سے اوپر والا حصہ (جائز ہے)۔““ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحيض/حدیث: 738]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 213، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 14013»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لانقطاعه بين عاصم بن عمرو وعمر رضي الله عنه