الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3072. -- باب: من جعل الثلاث واحدة وما ورد في خلاف ذلك
-- باب: اس شخص کے قول کا بیان جس نے تین طلاقوں کو ایک قرار دیا اور اس کے خلاف وارد ہونے والی روایات کا بیان۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 14985 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 14985
مصنف ابن ابی شیبہ: 18837
حدیث نمبر: 14985
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، نا أَبُو دَاوُدَ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ، نا أَبُو النُّعْمَانِ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ، عَنْ طَاوُسٍ، أَنَّ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ أَبُو الصَّهْبَاءِ كَانَ كَثِيرَ السُّؤَالِ لِابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ الرَّجُلَ كَانَ إِذَا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا جَعَلُوهَا وَاحِدَةً عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَصَدْرًا مِنْ إِمَارَةِ عُمَرَ؟ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا:" بَلَى كَانَ الرَّجُلُ إِذَا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا جَعَلُوهَا وَاحِدَةً عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَصَدْرًا مِنْ إِمَارَةِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَلَمَّا أَنْ رَأَى النَّاسَ قَدْ تَتَابَعُوا فِيهَا قَالَ: أَجِيزُوهُنَّ عَلَيْهِمْ" قَالَ الشَّيْخُ: وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ أَرَادَ إِذَا طَلَّقَهَا ثَلَاثًا تَتْرَى رَوَى جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا قَالَ: عُقْدَةٌ كَانَتْ بِيَدِهِ أَرْسَلَهَا جَمِيعًا وَإِذَا كَانَتْ تَتْرَى فَلَيْسَ بِشَيْءٍ ⦗٥٥٥⦘ قَالَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ: تَتْرَى يَعْنِي أَنْتِ طَالِقٌ، أَنْتِ طَالِقٌ، أَنْتِ طَالِقٌ فَإِنَّهَا تَبِينُ بِالْأُولَى وَالثِّنْتَانِ لَيْسَتَا بِشَيْءٍ، وَرُوِيَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَا دَلَّ عَلَى ذَلِكَ.
طاؤس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابوصہباء نامی شخص سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے بہت زیادہ سوال کیا کرتا تھا، اس نے کہا: کیا آپ جانتے نہیں کہ جب کوئی شخص اپنی عورت کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دیتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کی خلافت کی ابتدا میں اسے ایک ہی شمار کیا جاتا تھا؟ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”کیوں نہیں! جب کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دیتا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کی خلافت کے ابتدائی دور میں اسے ایک ہی شمار کیا جاتا تھا، پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دیکھا کہ لوگوں نے مسلسل (تترا) طلاقیں دینا شروع کر دی ہیں تو انہوں نے تینوں کو ہی نافذ کر دیا۔“
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جب وہ تین طلاقیں مسلسل دینے کا قصد کر لے۔
(ب) امام شعبی رحمہ اللہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ ایسا شخص جس نے اپنی بیوی کو دخول سے قبل تین طلاقیں دے دیں، انہوں نے فرمایا: ”یہ ایک گرہ تھی جو اس کے ہاتھ میں تھی، اس نے اسے اکٹھا ہی کھول دیا، اور اگر طلاقیں پے در پے ہوں تو یہ کچھ بھی نہیں۔“
امام سفیان ثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”تترا“ کا معنی ہے کہ ”تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے“، وہ پہلی ایک ہی طلاق سے جدا ہو گئی اور باقی دو کچھ بھی نہیں ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 14985]
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جب وہ تین طلاقیں مسلسل دینے کا قصد کر لے۔
(ب) امام شعبی رحمہ اللہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ ایسا شخص جس نے اپنی بیوی کو دخول سے قبل تین طلاقیں دے دیں، انہوں نے فرمایا: ”یہ ایک گرہ تھی جو اس کے ہاتھ میں تھی، اس نے اسے اکٹھا ہی کھول دیا، اور اگر طلاقیں پے در پے ہوں تو یہ کچھ بھی نہیں۔“
امام سفیان ثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”تترا“ کا معنی ہے کہ ”تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے“، وہ پہلی ایک ہی طلاق سے جدا ہو گئی اور باقی دو کچھ بھی نہیں ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 14985]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم برقم 14982»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم عوامۃ: 18179 ترقیم الشثری: -- 18837
حدثنا ابو بكر، قال: نا محمد بن بشر، قال: نا سعيد، عن قتادة، عن طاوس، وعطاء، وجابر بن زيد , انهم قالوا: " إذا طلقها ثلاثا قبل ان يدخل بها فهي واحدة"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، س، ك]: (بشير).
حضرت طاوس، حضرت عطاء اور حضرت جابر بن زید رحمہم اللہ فرماتے ہیں کہ جب کسی آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دیں تو وہ ایک ہی شمار ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18837]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1077، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11080، 11081، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18838، ترقيم محمد عوامة: 18179»