الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3106. -- باب: نكاح المطلقة ثلاثا
-- باب: تین طلاقیں پانے والی عورت کے (دوسرے) نکاح کا بیان۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 15192 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 15192
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7791
حدیث نمبر: 15192
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَدِيبُ أنا أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، نا هِشَامٌ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ امْرَأَةً مِنْ بَنِي قُرَيْظَةَ تَزَوَّجَهَا رَجُلٌ مِنْهُمْ فَطَلَّقَهَا فَتَزَوَّجَهَا آخَرُ فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا مَعَهُ إِلَّا مِثْلُ هَذِهِ الْهُدْبَةِ فَقَالَ:" لَا حَتَّى يَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ وَتَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَلِيٍّ.
ہشام اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: بنو قریظہ کی عورت نے ان کے کسی مرد سے شادی کی، اس نے طلاق دے دی تو دوسرے نے اس سے شادی کر لی۔ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہنے لگی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس کے ساتھ تو کپڑے کی جھالر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ممکن نہیں، یہاں تک کہ تو اس کا اور وہ تیرا مزہ چکھ لے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرجعة/حدیث: 15192]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7791
عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ كَانَتْ تَحْتَهُ امْرَأَةٌ فَطَلَّقَهَا ثَلَاثًا فَتَزَوَّجَهَا بَعْدَهُ رَجُلٌ فَطَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا أَتَحِلُّ لِزَوْجِهَا الْأَوَّلِ؟ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا حَتَّى يَذُوقَ الْآخَرُ مَا ذَاقَ الْأَوَّلُ مِنْ عُسَيْلَتِهَا وَذَاقَتْ مِنْ عُسَيْلَتِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَمَاتَ عَنْهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ دِينَارٍ الطَّاحِيَّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَأَبُو زُرْعَةَ وَابْنُ حِبَّانَ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا: جس کی بیوی ہوتی ہے، اور وہ اسے تین طلاقیں دیدیتا ہے اس کے بعد ایک مرد، اُس عورت سے شادی کر لیتا ہے، اور وہ اس کی رخصتی کروانے سے پہلے اس عورت کو طلاق دیدیتا ہے، تو کیا وہ عورت اپنے پہلے شوہر کے لئے حلال ہو جائے گی راوی بیان کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی نہیں! جب تک دوسرا شوہر اس عورت کے شہد کو نہیں چکھ لیتا جسے پہلے نے چکھا تھا، اور عورت مرد کے شہد کو نہیں چکھ لیتی“۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”دوسرا شوہر اس عورت کی رخصتی سے پہلے انتقال کر گیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن دینار طاحی کا معاملہ مختلف ہے۔ ابوحاتم ابوزرعہ اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7791]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1505) اخرجه ابو يعلي فى المسند (4199) اخرجه احمد فى المسند (284/3)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2393»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن