الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
338. -- باب: وقت المغرب
-- باب: مغرب کے وقت کا بیان
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 1726 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1733
المعجم الکبیر للطبرانی: 16164
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 822
حدیث نمبر: 1726
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ثنا أَبُو دَاوُدَ ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ ثُمَّ نَأْتِي بَنِي سَلَمَةَ فَلَوْ رَمَيْنَا لَرَأَيْنَا مَوَاقِعَ نَبْلِنَا".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھتے تھے، پھر ہم بنی سلمہ آتے اور تیر پھینکتے تو ہم تیر گرنے کی جگہ دیکھ لیتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1726]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه الطيالسي 954»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1727
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ ⦗٥٤٤⦘ الْجُهَنِيِّ، قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ ثُمَّ نَأْتِي السُّوقَ فَلَوْ رَمَيْنَا بِالنَّبْلِ لَرَأَيْنَا مَوَاقِعَهَا".
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھتے تھے، پھر ہم بازار آتے، اگر ہم تیر پھینکتے تو ہم اس کی جگہ دیکھ لیتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1727]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1733
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا نُصْلِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَغْرِبَ، ثُمَّ نَأْتِي بَنِي سَلَمَةَ وَنَحْنُ نُبْصِرُ مَوَاقِعَ نَبْلِنَا فِي بَنِي سَلَمَةَ أَقْصَى الْمَدِينَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ، فَيُصَلِّي مَعَهُ رِجَالٌ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ، ثُمَّ يَنْصَرِفُونَ إِلَى بَنِي سَلَمَةَ وَهُمْ يُبْصِرُونَ مَوَاقِعَ النَّبْلِ.
وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَاضِي ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالْبُخَارِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُمْ، وَقَالَ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ: كَانَ صَدُوقًا وَلَمْ يَكُنْ مِنْ فُرْسَانِ الْحَدِيثِ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: حَسَنُ الْحَدِيثِ، يُكْتَبُ حَدِيثُهُ مَعَ ضَعْفِهِ.

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں مغرب کی نماز ادا کر لیتے تھے پھر ہم بنو سلمہ کے محلے میں آتے تھے تو بنو سلمہ کے محلے میں جو مدینہ کا منورہ کا سب سے دور کا علاقہ تھا وہاں پہنچ کر ہم اپنے تیروں کے گرنے کی جگہ دیکھ سکتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز ادا کر لیتے تھے آپ کی اقتداء میں بنو سلمہ سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نماز ادا کر لیتے تھے پھر وہ بنوسلہ کے محلے کی طرف واپس چلے جاتے تھے تو وہ تیر کے گرنے کی جگہ دیکھ سکتے تھے اس روایت کی سند میں ایک راوی عمر بن محمد قاضی ہے، جسے یحیی بن معین امام بخاری رحمہ اللہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے زکریا بن یحیی ساجی بیان کرتے ہیں: یہ صدوق تھا تاہم علم حدیث کے ماہرین میں سے نہیں ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: یہ حسن الحدیث ہے، اس کی نقل کردہ حدیث کو اس کے ضعیف ہونے کے باوجود نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1733]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5280، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 823، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 1270، 1271»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16164
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو زَائِدَةَ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ الْقَاضِي ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَغْرِبَ ثُمَّ نَأْتِي بَنِي سَلِمَةَ وَنَحْنُ نُبْصِرُ مَوَاقِعَ نَبْلِنَا فِي بَنِي سَلِمَةَ أَقْصَى الْمَدِينَةِ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھتے، پھر بنی سلمہ کے محلے کی طرف جاتے، اور ہم اپنے تیروں کے گرنے کی جگہیں دیکھ سکتے تھے، جبکہ بنی سلمہ مدینہ کے آخری کنارے پر تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16164]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 62، حدیث 114»
حدیث نمبر: 822
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ: " كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ، ثُمَّ نَأْتِي السُّوقَ، فَلَوْ رَمَيْنَا بِالنَّبْلِ رَأَيْنَا مَوَاقِعَهَا ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا شَبَابَةُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: ثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ: ثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ.
قُلْتُ وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا حَجَّاجٌ وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ قَالَا: ثَنَا بْنُ أَبِي ذِئْبٍ.

سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز ادا کرتے تھے، پھر ہم بازار چلے جاتے (تو اس وقت بھی اتنی روشنی باقی ہوتی تھی کہ) اگر ہم تیر اندازی کرتے تو ہمیں اپنے تیروں کے گرنے کے مقامات صاف نظر آتے تھے۔“
اسے ابوبکر بن ابی شیبہ رحمہ اللہ نے شبابہ کے واسطے سے ابن ابی ذئب سے روایت کیا ہے، نیز عبد بن حمید رحمہ اللہ نے بھی اسے شبابہ بن سوار عن ابن ابی ذئب کی سند سے نقل کیا ہے، جبکہ ابویعلٰی موصلی رحمہ اللہ نے اسے زہیر عن شبابہ بن سوار عن ابن ابی ذئب کی سند سے روایت کیا ہے اور میں (بوصیری) کہتا ہوں کہ اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے بھی حجاج اور عثمان بن عمر کے واسطے سے ابن ابی ذئب سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المواقيت/حدیث: 822]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 416، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12552، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 12»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن؛ لأن رواية ابن أبي ذئب عن صالح مولى التوأمة قبل اختلاطه