🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3492. -- باب: ما جاء في تفسير الخمر الذي نزل تحريمها
-- باب: اس شراب کی تفسیر کا بیان جس کی حرمت نازل ہوئی تھی۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 17353 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 17353
صحیح بخاری: 5584
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17353
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ:" كُنْتُ قَائِمًا عَلَى الْحِيِّ أَسْقِيهِمْ، عَلَى عُمُومَتِي وَأَنَا أَصْغَرُهُمْ سِنًّا، مِنْ فَضِيخٍ لَهُمْ، قَالَ: فَجَاءَ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ، فَقَالُوا: اكْفِهَا يَا أَنَسُ، قَالَ: فَكَفَأْتُهَا، فَقِيلَ لِأَنَسٍ: فَمَا كَانَ شَرَابُهُمْ؟ قَالَ: رُطَبٌ وَبُسْرٌ، قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَنَسٍ، وَأَنَسٌ شَاهِدٌ: كَانَتْ خَمْرَهُمْ يَوْمَئِذٍ، فَلَمْ يُنْكِرْ ذَاكَ أَنَسٌ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں قبیلے والوں، یعنی اپنے چچاؤں کو کھڑا ان کی فضیخ (کچی کھجور کی شراب) پلا رہا تھا اور میں ان میں سب سے کم عمر تھا، کہ ایک آدمی آیا اور کہا: شراب حرام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا: اے انس! اسے گرا دو۔ تو میں نے اسے گرا دیا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا: ان کی شراب کیا تھی؟ فرمایا: تازہ پکی کھجور اور کچی کھجور۔ ابوبکر بن انس نے کہا، جبکہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ موجود تھے: اس دن یہی ان کی شراب تھی، تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے اس کا انکار نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17353]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5584
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ أَبُو مَعْشَرٍ الْبَرَّاءُ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُمْ" أَنَّ الْخَمْرَ حُرِّمَتْ" وَالْخَمْرُ يَوْمَئِذٍ الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ.
ہم سے محمد بن ابی بکر مقدمی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یوسف ابومعشر براء نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے سعید بن عبداللہ سے سنا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے بکر بن عبداللہ نے بیان کیا اور انہوں نے کہا کہ مجھ سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب شراب حرام کی گئی تو وہ کچی اور پختہ کھجوروں سے تیار کی جاتی تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب الأشربة/حدیث: 5584]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ ہی سے ایک دوسری روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ ”جب شراب حرام کی گئی تو وہ کچی اور پکی کھجوروں سے تیار کی جاتی تھی۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأشربة/حدیث: 5584]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں