الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3504. -- باب: من وجد منه ريح شراب أو لقي سكران
-- باب: جس شخص سے شراب کی بو آئے یا وہ نشے کی حالت میں پایا جائے اس کا بیان۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 17518 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 17518
سنن دارمی: 2349
حدیث نمبر: 17518
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسَدَّدٌ، وَمُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَعْنِيُّ، قَالَا: ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ، ثنا عَبْدُ اللهِ الدَّانَاجُ، حَدَّثَنِي حُضَيْنُ بْنُ الْمُنْذِرِ الرَّقَاشِيُّ وَهُوَ أَبُو سَاسَانَ، قَالَ: شَهِدْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَأُتِيَ بِالْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ فَشَهِدَ عَلَيْهِ حُمْرَانُ وَرَجُلٌ آخَرُ، فَشَهِدَ أَحَدُهُمَا أَنَّهُ رَآهُ شَرِبَهَا، يَعْنِي الْخَمْرَ، وَشَهِدَ الْآخَرُ أَنَّهُ رَآهُ يَتَقَيَّؤُهَا، فَقَالَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: إِنَّهُ لَمْ يَتَقَيَّأْهَا حَتَّى شَرِبَهَا، فَقَالَ لِعَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَقِمْ عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَقَالَ عَلِيٌّ لِلْحَسَنِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: أَقِمْ عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَقَالَ: وَلِّ حَارَّهَا مَنْ تَوَلَّى قَارَّهَا، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ: أَقِمْ عَلَيْهِ الْحَدَّ، قَالَ: فَأَخَذَ السَّوْطَ فَجَلَدَهُ، وَعَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَعُدُّ، فَلَمَّا بَلَغَ أَرْبَعِينَ قَالَ: حَسْبُكَ،" جَلَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِينَ أَحْسَبُهُ قَالَ: وَجَلَدَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَرْبَعِينَ، وَعُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ثَمَانِينَ، وَكُلٌّ سُنَّةٌ، وَهَذَا أَحَبُّ إِلِيَّ أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهَذَا لَا أَعْلَمُ لَهُ تَأْوِيلًا يَصِحُّ غَيْرَ أَنَّهُ قَبِلَ الشَّهَادَةَ عَلَيْهِ هَكَذَا، وَمَنْ يُخَالِفُهُ يَقُولُ: لَمْ تَجْتَمِعْ شَهَادَتُهُمَا عَلَى شُرْبِهِ، وَقَدْ يُكْرَهُ عَلَى الشُّرْبِ فَيَتَقَيَّأُهَا قَالَ الشَّافِعِيُّ: فِي نَظِيرِ هَذِهِ الْمَسْأَلَةِ وَمَغِيبِ الْمَعْنَى لَا يُحَدُّ فِيهِ أَحَدٌ وَلَا يُعَاقَبُ، إِنَّمَا يُعَاقَبُ النَّاسُ عَلَى الْيَقِينِ.
ابو ساسان کہتے ہیں کہ میں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس تھا کہ ولید بن عقبہ کو لایا گیا، اس پر حمران اور ایک (دوسرے) شخص نے گواہی دی تھی کہ اس نے شراب پی ہے، دوسرے شخص نے یہ گواہی دی تھی کہ اسے قے کرتے دیکھا تھا، تو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بغیر پیے تو قے آتی ہی نہیں ہے۔ اے علی! اسے حد لگاؤ۔“ تو سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کو کہا تو سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”جو اس کی نرمی (عہدے کے فائدے) کا والی بنا ہے، اس کی سختی میں بھی وہی (ذمہ دار) ہے۔“ پھر سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما کو کہا تو انہوں نے حد قائم کر دی، جب چالیس کوڑے پورے ہو گئے تو سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے روک دیا اور کہا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ۴۰ کوڑے لگائے ہیں اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ۸۰، یہ سب سنت ہیں لیکن یہ (چالیس) مجھے زیادہ محبوب ہیں۔“ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جب تک یقین نہ ہو اس وقت تک حد قائم نہ کی جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17518]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2349
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ الدَّانَاجُ، حَدَّثَنَا حُضَيْنُ بْنُ الْمُنْذِرِ الرَّقَاشِيُّ، قَالَ: شَهِدْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ وَأُتِيَ بِالْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ، فَقَالَ عَلِيٌّ: "جَلَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِينَ، وَجَلَدَ أَبُو بَكْرٍ أَرْبَعِينَ، وَعُمَرُ ثَمَانِينَ، وَكُلٌّ سُنَّةٌ".
حضین بن منذر قاشی نے بیان کیا کہ میں سیدنا عثان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر تھا کہ ولید بن عقبہ (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے اخیافی بھائی) کو لایا گیا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شرابی کو چالیس کوڑے مارے، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی چالیس ہی مارے، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسّی کوڑے لگائے، اور سب سنت ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاحدود/حدیث: 2349]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2358] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1707] ، [أبوداؤد 4480] ، [ابن ماجه 2571] ، [أبويعلی 504، 3015] ، [الطيالسي 1537]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1707] ، [أبوداؤد 4480] ، [ابن ماجه 2571] ، [أبويعلی 504، 3015] ، [الطيالسي 1537]
وضاحت: (تشریح احادیث 2347 سے 2349)
شراب پینے والے اور نشہ کرنے والے کی سزا قرآن پاک میں مذکور نہیں ہے۔
یہ معلوم ہے کہ شراب پینا حرام ہے، یہ اُم الخبائث ہے، اور نشہ کی حالت میں انسان سے قبیح اور ناقابلِ معافی جرم سرزد ہو جاتے ہیں اس لئے اسلام نے اس دروازے ہی کو بند کر دیا۔
اب اگر کوئی شخص پی ہی لے تو اس کو سزا ضرور ملنی چاہیے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کی چھڑی وغیرہ سے شرابی کو سزا دی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی ایسا ہی کیا یعنی چالیس کوڑے لگائے، جب لوگ بکثرت پینے لگے تو امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے صحابہ کے مشورے سے شرابی کی سزا اسّی کوڑے مقرر کر دی۔
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا «كُلٌّ سُنَّةٌ» اس بات کی تائید کرتا ہے کہ چالیس اور اسّی سب ٹھیک اور سنّت ہے، نیز حاکمِ وقت کو اختیار ہوگا کہ وہ اپنی صواب دید کے مطابق جتنی چاہے شرابی کو سزا دے، چالیس کوڑے یا اسّی کوڑے۔
شراب پینے والے اور نشہ کرنے والے کی سزا قرآن پاک میں مذکور نہیں ہے۔
یہ معلوم ہے کہ شراب پینا حرام ہے، یہ اُم الخبائث ہے، اور نشہ کی حالت میں انسان سے قبیح اور ناقابلِ معافی جرم سرزد ہو جاتے ہیں اس لئے اسلام نے اس دروازے ہی کو بند کر دیا۔
اب اگر کوئی شخص پی ہی لے تو اس کو سزا ضرور ملنی چاہیے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کی چھڑی وغیرہ سے شرابی کو سزا دی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی ایسا ہی کیا یعنی چالیس کوڑے لگائے، جب لوگ بکثرت پینے لگے تو امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے صحابہ کے مشورے سے شرابی کی سزا اسّی کوڑے مقرر کر دی۔
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا «كُلٌّ سُنَّةٌ» اس بات کی تائید کرتا ہے کہ چالیس اور اسّی سب ٹھیک اور سنّت ہے، نیز حاکمِ وقت کو اختیار ہوگا کہ وہ اپنی صواب دید کے مطابق جتنی چاہے شرابی کو سزا دے، چالیس کوڑے یا اسّی کوڑے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح