الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3515. -- باب: ما جاء في الاستتار بستر الله عز وجل
-- باب: اللہ عزوجل کے پردہ ڈالنے کی وجہ سے (اپنے گناہوں کو) چھپانے کے متعلق وارد شدہ روایات کا بیان۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 17599 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 17599
معجم صغیر للطبرانی : 488
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17475
المعجم الاوسط: 4498
حدیث نمبر: 17599
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، قَالَا: ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْعَوْفِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، ثنا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَمِّهِ، قَالَ: قَالَ سَالِمٌ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" كُلُّ أُمَّتِي مُعَافًى إِلَّا الْمُجَاهِرِينَ، وَإِنَّ مِنَ الْإِجْهَارِ أَنْ يَعْمَلَ الرَّجُلُ فِي اللَّيْلِ عَمَلًا ثُمَّ يُصْبِحُ وَقَدْ سَتَرَهُ رَبُّهُ فَيَقُولُ: يَا فُلَانُ عَمِلْتُ الْبَارِحَةَ كَذَا وَكَذَا، وَقَدْ بَاتَ يَسْتُرُهُ رَبُّهُ، يَبِيتُ فِي سِتْرِ رَبِّهِ وَيُصْبِحُ يَكْشِفُ سِتْرَ اللهِ عَنْهُ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ وَعَبْدِ بْنِ حُمَيْدٍ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ قَالَ الشَّافِعِيُّ: رُوِيَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثٌ مَعْرُوفٌ عِنْدَنَا، وَهُوَ غَيْرُ مُتَّصِلِ الْإِسْنَادِ فِيمَا أَعْرِفُهُ، وَهُوَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ أَصَابَ مِنْكُمْ مِنْ هَذِهِ الْقَاذُورَةِ شَيْئًا فَلْيَسْتَتِرْ بِسِتْرِ اللهِ، فَإِنَّهُ مَنْ يُبْدِ لَنَا صَفْحَتَهُ نُقِمْ عَلَيْهِ كِتَابَ اللهِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری ساری امت سے درگزر کر دیا جائے گا علاوہ مجاہرین کے اور مجاہر وہ ہے جو رات میں کوئی عمل کرتا ہے اللہ اس پر پردہ ڈال دیتا ہے اور یہ صبح لوگوں کو بتاتا ہے کہ میں نے یہ کام کیا۔ اللہ نے رات میں اس کے اوپر پردہ ڈالا اور یہ اللہ کے پردے کو کھول رہا ہے۔“
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ایک غیرمتصل سند سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے اس گندگی سے کچھ پہنچے پھر تو اسے چاہیے کہ اللہ کی پردہ پوشی کا پاس و لحاظ رکھے اور جو ہمارے سامنے اپنی رسوائی کو ظاہر کرے گا، ہم اس پر کتاب اللہ کے مطابق حد لگائیں گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17599]
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ایک غیرمتصل سند سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے اس گندگی سے کچھ پہنچے پھر تو اسے چاہیے کہ اللہ کی پردہ پوشی کا پاس و لحاظ رکھے اور جو ہمارے سامنے اپنی رسوائی کو ظاہر کرے گا، ہم اس پر کتاب اللہ کے مطابق حد لگائیں گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17599]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 488
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِمْرَانَ الأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُثَنَّى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"كُلُّ أُمَّتِي مُعَافًى إِلا الْمُجَاهِرِينَ، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنِ الْمُجَاهِرُونَ؟، قَالَ: الَّذِي يَعْمَلُ الْعَمَلَ بِاللَّيْلِ فَيَسْتُرُهُ رَبُّهُ، ثُمَّ يُصْبِحُ، فَيَقُولُ: يَا فُلانُ عَمِلْتُ الْبَارِحَةَ كَذَا وَكَذَا، فَيَكْشِفُ سَتْرَ اللَّهِ عَنْهُ"، لا يُرْوَى عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحُلْوَانِيُّ
سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری ساری امت کو عافیت مل جائے گی، مگر جو لوگ اعلانیہ گناہ کرتے ہیں۔“ کہا گیا: یا رسول اللہ! اعلانیہ گناہ کرنے والے کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو رات کو کوئی برا کام کرتے ہیں تو اللہ ان پر پردہ ڈال دیتا ہے۔ پھر صبح کرتے ہیں تو کہتے ہیں: اے فلاں آدمی! میں نے آج رات فلاں فلاں گناہ کیے ہیں، تو اللہ ان کا پردہ کھول دیتا ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب النكاح/حدیث: 488]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولکن حديث صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4498، والطبراني فى «الصغير» برقم: 632، وله شاهد من حديث أبى هريرة الدوسي أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6069، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2990، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17677، والبزار فى «مسنده» برقم: 8096
قال الھیثمی: وفيه عون بن عمارة وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 192)»
قال الھیثمی: وفيه عون بن عمارة وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 192)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولکن حديث صحيح
حدیث نمبر: 17475
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ أُمَّتِي مُعَافًى إِلَّا الْمُجَاهِرُونَ"، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنِ الْمُجَاهِرُونَ؟ قَالَ:" الَّذِي يَعْمَلُ الْعَمَلَ بِاللَّيْلِ فَيَسْتُرُهُ رَبُّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - ثُمَّ يُصْبِحُ فَيَقُولُ: يَا فُلَانُ عَمِلْتُ الْبَارِحَةَ كَذَا وَكَذَا، فَيَكْشِفُ سِتْرَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عَنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری ساری اُمت کو معافی مل جائے گی، البتہ کھلے عام کرنے والوں کا معاملہ مختلف ہے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کھلے عام کرنے والے لوگ کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص جو رات کے وقت کوئی (برا) عمل کرتا ہے، اور اس کا پروردگار اس کی پردہ پوشی کر لیتا ہے، لیکن وہ شخص صبح کے وقت اُٹھ کر یہ کہتا ہے: اے فلاں! میں نے گزشتہ رات یہ عمل کیا تھا، تو وہ شخص اپنے آپ سے، اللہ تعالیٰ کے پردے کو ہٹا دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عون بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17475]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عون بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17475]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (632)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 605»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4498
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِمْرَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ: نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ قَالَ: نَا عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُثَنَّى بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ أُمَّتِي مُعَافًى، إِلَّا مَنْ يَعْمَلُ الْعَمَلَ بِاللَّيْلِ ثُمَّ يُصْبِحُ يَسْتُرُهُ رَبُّهُ، وَيَقُولُ: يَا فُلَانُ، عَمِلْتُ الْبَارِحَةَ كَذَا وَكَذَا I "، أَوْ قَالَ: I " بَاتَ يَسْتُرُهُ رَبُّهُ، وَيُصْبِحُ فَيَكْشِفُ سِتْرَ اللهِ عَنْهُ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری تمام امت عافیت یافتہ ہے، سوائے اس شخص کے جو رات کے وقت کوئی (برا) کام کرتا ہے، پھر جب صبح ہوتی ہے تو اس کے رب نے اس کی پردہ پوشی فرمائی ہوتی ہے، مگر وہ (خود ہی دوسروں سے) کہتا ہے: اے فلاں! میں نے گزشتہ رات ایسا اور ایسا کام کیا تھا؛ یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا: اس نے رات اس حال میں گزاری کہ اس کا رب اس کے عیب کو چھپائے ہوئے تھا اور جب صبح ہوئی تو اس نے اللہ کی (دی ہوئی) پردہ پوشی کو خود ہی فاش کر دیا۔“
یہ حدیث سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے بیان کرنے میں حسن بن علی حلوانی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4498]
یہ حدیث سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے بیان کرنے میں حسن بن علی حلوانی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4498]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 632»