الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
348. -- باب: الفجر فجران ودخول وقت الصبح بطلوع الآخر منهما
-- باب: فجر کی دو قسمیں ہیں اور نمازِ صبح کا وقت ان میں سے دوسری (فجرِ صادق) کے طلوع ہونے سے داخل ہونے کا بیان
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 1765 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 1765
بلوغ المرام: 139
حدیث نمبر: 1765
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَاتِمٍ الدَّارْبَرْدِيُّ بِمَرْوَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَوْحٍ الْمَدَائِنِيُّ ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْفَجْرُ فَجْرَانِ فَأَمَّا الْفَجْرُ الَّذِي يَكُونُ كَذَنَبِ السِّرْحَانِ فَلَا يُحِلُّ الصَّلَاةَ وَلَا يُحَرِّمُ الطَّعَامَ وَأَمَّا الَّذِي يَذْهَبُ مُسْتَطِيلًا فِي الْأُفُقِ فَإِنَّهُ يُحِلُّ الصَّلَاةَ وَيُحَرِّمُ الطَّعَامَ" هَكَذَا رُوِيَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مَوْصُولًا وَرُوِيَ مُرْسَلًا وَهُوَ أَصَحُّ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فجر دو ہیں، وہ فجر جو بھیڑیے کی دم کی طرح ہوتی ہے، اس میں نماز درست نہیں اور کھانا بھی حرام نہیں ہوتا اور وہ فجر جو کنارے میں بالکل سیدھی جاتی ہے وہ نماز کو حلال اور کھانے کو حرام کر دیتی ہے۔“
اسی سند سے یہ روایت اسی طرح موصولاً بیان کی گئی ہے اور مرسلاً بھی بیان کی گئی ہے، اور (مرسل) زیادہ صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1765]
اسی سند سے یہ روایت اسی طرح موصولاً بیان کی گئی ہے اور مرسلاً بھی بیان کی گئی ہے، اور (مرسل) زیادہ صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1765]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ أخرجه الحاكم 1/304»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
حدیث نمبر: 139
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «الفجر فجران: فجر يحرم الطعام وتحل فيه الصلاة وفجر تحرم فيه الصلاة أي صلاة الصبح ويحل فيه الطعام» . رواه ابن خزيمة والحاكم وصححاه. وللحاكم من حديث جابر نحوه وزاد في الذي يحرم الطعام: «أنه يذهب مستطيلا في الأفق» . وفي الآخر: «إنه كذنب السرحان» .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”فجر کی دو قسمیں ہیں، ایک وہ فجر جس میں کھانا حرام ہے اور نماز ادا کرنا جائز و حلال اور ایک وہ فجر ہے جس میں نماز پڑھنا حرام ہے اور کھانا جائز و حلال ہے۔“
اسے ابن خزیمہ اور حاکم نے روایت کیا ہے اور دونوں نے اسے صحیح بھی قرار دیا ہے۔ اور مستدرک حاکم میں جابر رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ اس میں اتنا اضافہ ہے کہ ”جس صبح میں کھانا حرام ہے وہ آسمان کے کناروں اور اطراف میں پھیل جاتی ہے اور دوسری بھیڑیئے کی دم کی طرح اونچی چلی جاتی ہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 139]

«وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ» اور ابن عباس سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «الْفَجْرُ» فجر – «فَجْرَانِ» دو فجریں ہیں: – «فَجْرٌ» (ایک) فجر – «يُحَرِّمُ الطَّعَامَ» (جو) کھانا حرام کر دیتی ہے – «وَتَحِلُّ فِيهِ» اور حلال ہو جاتی ہے اس میں – «الصَّلَاةُ» نماز – «وَفَجْرٌ» اور (دوسری) فجر – «تَحْرُمُ فِيهِ» حرام ہوتی ہے اس میں – «الصَّلَاةُ» نماز – «أَيْ» یعنی – «صَلَاةُ الصُّبْحِ» صبح کی نماز – «وَيَحِلُّ فِيهِ» اور حلال ہوتا ہے اس میں – «الطَّعَامُ» کھانا۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «ابْنُ خُزَيْمَةَ» ابن خزیمہ – «وَالْحَاكِمُ» اور حاکم نے – «وَصَحَّحَاهُ» اور ان دونوں نے اسے صحیح کہا۔ – «وَلِلْحَاكِمِ» اور حاکم کی روایت ہے – «مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ» جابر کی حدیث سے – «نَحْوُهُ» اسی جیسی – «وَزَادَ» اور زیادہ کیا – «فِي الَّذِي» اس (فجر) کے بارے میں جو – «يُحَرِّمُ الطَّعَامَ» کھانا حرام کرتی ہے: – «أَنَّهُ» کہ وہ – «يَذْهَبُ» جاتی ہے (پھیلتی ہے) – «مُسْتَطِيلًا» چوڑائی میں پھیلی ہوئی – «فِي الْأُفُقِ» افق میں۔ – «وَفِي الْآخَرِ» اور دوسری (فجر) کے بارے میں: – «إِنَّهُ» بے شک وہ – «كَذَنَبِ السِّرْحَانِ» بھیڑیے کی دُم کی طرح ہے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”فجر دو ہیں: ایک فجر وہ ہے جو (روزہ دار پر) کھانا حرام کر دیتی ہے اور اس میں نماز حلال ہو جاتی ہے، اور دوسری فجر وہ ہے جس میں نماز یعنی صبح کی نماز (پڑھنا) حرام ہے اور اس میں کھانا حلال ہے۔“ اسے ابن خزیمہ اور حاکم نے روایت کیا ہے اور دونوں نے اسے صحیح کہا ہے۔ اور حاکم میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اسی طرح کی روایت ہے اور اس میں کھانا حرام کرنے والی فجر کے بارے میں یہ اضافہ ہے: ”کہ وہ افق میں چوڑائی میں پھیلتی ہے۔“ اور دوسری کے بارے میں: ”وہ بھیڑیے کی دُم کی طرح (لمبی اوپر کو) ہوتی ہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 139]

تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة:1 /184 و3 /210، حديث:356، 1927، والحاكم:1 /191، 425 وصححاه، وللحديث شاهد عند الحاكم من حديث جابر رضي الله تعاليٰ عنه:1 /191، حديث:688 وسنده حسن.»
الحكم على الحديث:
حسن