الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3808. -- باب: ما ورد النهي عن التضحية به
-- باب: جن جانوروں کی قربانی کرنے کی ممانعت وارد ہوئی ہے ان کا بیان۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 19100 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 19100
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2301
حدیث نمبر: 19100
وَقَدْ أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ فَيْرُوزَ، مَوْلَى بَنِي شَيْبَانَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يُتَّقَى مِنَ الضَّحَايَا فَقَالَ:" أَرْبَعٌ" وَأَشَارَ بِيَدِهِ، فَقَالَ: يَدِي أَقْصَرُ مِنْ يَدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعَوْرَاءُ الْبَيِّنُ عَوَرُهَا، وَالْعَرْجَاءُ الْبَيِّنُ ظَلَعُهَا، وَالْمَرِيضَةُ الْبَيِّنُ مَرَضُهَا، وَالْعَجْفَاءُ الَّتِي لَا تَنْقَى". قَالَ: فَقُلْتُ لِلْبَرَاءِ: فَإِنِّي أَكْرَهُ النَّقْصَ فِي الْقَرْنِ وَالْأُذُنِ وَالسِّنِّ. قَالَ: فَاكْرَهْ لِنَفْسِكَ مَا شِئْتَ وَلَا تُحَرِّمْ ذَلِكَ عَلَى أَحَدٍ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، لَمْ يَذْكُرِ الْقَاسِمَ فِي إِسْنَادِهِ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، وَشُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَذَكَرَ شُعْبَةُ سَمَاعَ سُلَيْمَانَ مِنْ عُبَيْدِ بْنِ فَيْرُوزَ، وَفِيمَا بَلَغَنِي عَنْ أَبِي عِيسَى التِّرْمِذِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيِّ، أَنَّهُ كَانَ يَمِيلُ إِلَى تَصْحِيحِ رِوَايَةِ شُعْبَةَ وَلَا يَرْضَى رِوَايَةَ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کن جانوروں کی قربانی سے بچا جائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ”چار قسم کے جانوروں کی قربانی سے بچا جائے۔“ پھر فرمایا: میرا ہاتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے چھوٹا ہے۔ ”کانا جانور جس کا کانا پن ظاہر ہو اور لنگڑا جانور جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو اور ایسا بیمار جانور جس کی بیماری واضح ہو اور ایسا بوڑھا جانور جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو۔“ عبید بن فیروز رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سینگ، کان اور دانت کے عیب کو ناپسند کرتا ہوں تو سیدنا براء رضی اللہ عنہما کہنے لگے: اپنے لیے جو مرضی ناپسند کرو لیکن دوسرے کسی پر حرام نہ کرنا۔
امام بخاری رحمہ اللہ شعبہ کی روایت کو صحیح قرار دینے کی طرف مائل تھے اور عثمان بن عمر کی روایت کو پسند نہیں کرتے تھے، واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19100]
امام بخاری رحمہ اللہ شعبہ کی روایت کو صحیح قرار دینے کی طرف مائل تھے اور عثمان بن عمر کی روایت کو پسند نہیں کرتے تھے، واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19100]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2301
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عُقَيْلِ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي الْخَصِيبِ ، قَالَ: إِنَّ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ الْأُضْحِيَّةِ، فَقَالَ: اكْرَهْ وَاجْتَنِبِ الْعَوْرَاءَ، بَيِّنٌ عَوَرُهَا. وَالْعَرْجَاءَ بَيِّنٌ عَرَجُهَا، وَالْمَرِيضَةَ بَيِّنٌ مَرَضُهَا، وَالْمَهْزُولَةَ بَيِّنٌ هُزَالُهَا I ".
ابوالخصیب سے روایت ہے کہ ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے قربانی کے متعلق پوچھا، تو انہوں نے فرمایا: ”(قربانی کے لیے) ایسے جانوروں کو ناپسند کرو اور ان سے بچو جو کانے ہوں اور جن کا کانا پن بالکل واضح ہو، اور ایسے لنگڑے جانور سے جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو، اور ایسے بیمار جانور سے جس کی بیماری ظاہر ہو، اور ایسے لاغر جانور سے جس کا لاغر پن واضح ہو“۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأضحية/حدیث: 2301]
تخریج الحدیث: «0»