الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3944. -- باب: ما جاء في الحلف بصفات الله تعالى، كالعزة، والقدرة، والجلال، والكبرياء، والعظمة، والكلام، والسمع، ونحو ذلك
-- باب: اللہ تعالیٰ کی صفات مثلاً عزت، قدرت، جلال، کبریائی، عظمت، کلام، سماعت اور اس جیسی دیگر صفات کی قسم کھانے کے متعلق کیا مروی ہے۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 19902 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 19902
سنن ترمذی: 3449
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4753
حدیث نمبر: 19902
وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ، أنبأ أَبُو مَنْصُورٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ خُوَيْلِدٍ الْعَنْبَرِيِّ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حَتَّى أَتَى السُّدَّةَ - سُدَّةً بِالسُّوقِ - فَاسْتَقْبَلَهَا، ثُمَّ قَالَ:" إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهَا، وَخَيْرِ أَهْلِهَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا، وَشَرِّ أَهْلِهَا"، ثُمَّ مَشَى حَتَّى أَتَى دَرَجَ الْمَسْجِدِ، فَسَمِعَ رَجُلًا يَحْلِفُ بِسُورَةٍ مِنَ الْقُرْآنِ، فَقَالَ:" يَا حَنْظَلَةُ أَتَرَى هَذَا يُكَفِّرُ عَنْ يَمِينِهِ، إِنَّ كُلَّ آيَةٍ كَفَّارَةٌ، أَوْ قَالَ: يَمِينٌ"، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مِسْعَرٌ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، وَقَالَ شُعْبَةُ: سُوَيْدُ بْنُ حَنْظَلَةَ، وَقَالَ سُفْيَانُ: هُوَ عَبْدُ اللهِ بْنُ حَنْظَلَةَ.
حنظلہ بن خویلد عنبری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ نکلا، یہاں تک کہ وہ سدہ (بازار کی اونچی جگہ) کے پاس آئے۔ وہ ان کی طرف متوجہ ہوئے، پھر فرمایا: میں تجھ سے اس کی بھلائی اور اس کے اہل کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں، اس کی برائی اور اس کے اہل کی برائی سے پناہ طلب کرتا ہوں۔ پھر وہ مسجد کی سیڑھیوں پر آئے، انہوں نے ایک آدمی کو سنا، وہ قرآن کی قسم اٹھا رہا تھا، کہنے لگے: اے حنظلہ! کیا تو جانتا ہے اس پر قسم کا کفارہ ہے؟ ہر آیت کے عوض کفارہ ہے، یا فرمایا: (ہر آیت کے عوض) ایک قسم ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19902]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3449
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ أَبُو عَمْرٍو الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَأَى الرِّيحَ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهَا وَخَيْرِ مَا فِيهَا وَخَيْرِ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: وفي الباب، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب ہوا چلتی ہوئی دیکھتے تو کہتے: «اللهم إني أسألك من خيرها وخير ما فيها وخير ما أرسلت به وأعوذ بك من شرها وشر ما فيها وشر ما أرسلت به» ”اے اللہ! میں تجھ سے اس کی خیر مانگتا ہوں، اور جو خیر اس میں ہے وہ چاہتا ہوں اور جو خیر اس کے ساتھ بھیجی گئی ہے اسے چاہتا ہوں، اور میں اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور جو شر اس میں چھپا ہوا ہے اس سے پناہ مانگتا ہوں اور جو شر اس کے ساتھ بھیجی گئی ہے اس سے پناہ مانگتا ہوں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
اس باب میں ابی بن کعب سے بھی روایت ہے اور یہ حدیث حسن ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3449]
اس باب میں ابی بن کعب سے بھی روایت ہے اور یہ حدیث حسن ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3449]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الاستسقاء 3 (899/15) (تحفة الأشراف: 17385) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (2757)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
صحيح مسلم
صحيح مسلم
حدیث نمبر: 4753
«كان إذا عصفت الريح قال: اللهم إني أسألك خيرها وخير ما فيها وخير ما أرسلت به وأعوذ بك من شرها وشر ما فيها وشر ما أرسلت به»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”جب تیز آندھی چلتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی، اس میں موجود بھلائی اور جس چیز کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اس کی بھلائی مانگتا ہوں، اور تیری پناہ مانگتا ہوں اس کے شر، اس میں موجود شر اور جس چیز کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اس کے شر سے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4753]
”جب تیز آندھی چلتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی، اس میں موجود بھلائی اور جس چیز کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اس کی بھلائی مانگتا ہوں، اور تیری پناہ مانگتا ہوں اس کے شر، اس میں موجود شر اور جس چیز کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اس کے شر سے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4753]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م ت] عن عائشة. مختصر مسلم 449.»
قال الشيخ الألباني: صحيح