الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3956. -- باب: الكفارة قبل الحنث
-- باب: قسم توڑنے سے پہلے کفارہ ادا کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 19959 (کل: 37 مقامات، 19 کتب)
سنن ترمذی: 1530
معجم صغیر للطبرانی : 12
مشکوۃ المصابیح: 3413
مسند احمد: 8734
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1020
الفتح الربانی: 5349
صحیح ابن حبان: 4349
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6945
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6208
المعجم الکبیر للطبرانی: 19998
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4824
21 تا 30
حدیث نمبر: 18854
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا الْأَسْفَاطِيُّ يَعْنِي الْعَبَّاسَ بْنَ الْفَضْلِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُطَّلِبِ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ ⦗٣٨٨⦘ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ، وَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ الشَّافِعِيُّ: فَاعْلَمْ أَنَّ طَاعَةَ اللهِ أَنْ لَا يَفِيَ بِالْيَمِينِ إِذَا كَانَ غَيْرُهَا خَيْرًا، وَأَنْ يُكَفِّرَ بِمَا فَرَضَ اللهُ مِنَ الْكَفَّارَةِ، وَكُلُّ هَذَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّهُ إِنَّمَا يُوَفَّى بِكُلِّ عَقْدٍ نَذَرَ وَعَهْدٍ لِمُسْلِمٍ أَوْ مُشْرِكٍ كَانَ مُبَاحًا لَا مَعْصِيَةَ لِلَّهِ فِيهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی کام پر قسم اٹھائے، پھر دوسرا کام اس سے بہتر جانے تو اچھا کام سر انجام دے اور اپنی قسم کا کفارہ دے دے۔“
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اللہ کی اطاعت اس میں ہے کہ جب دوسرا کام بہتر ہو تو اس کو سر انجام دو اور قسم کا کفارہ ادا کرو تو معلوم ہوتا ہے کہ ہر نذر، مسلم کا عہد، یا مشرک کا جائز ہو تو پورا کیا جائے اللہ کی نافرمانی کا عہد پورا نہ کیا جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجزية/حدیث: 18854]
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اللہ کی اطاعت اس میں ہے کہ جب دوسرا کام بہتر ہو تو اس کو سر انجام دو اور قسم کا کفارہ ادا کرو تو معلوم ہوتا ہے کہ ہر نذر، مسلم کا عہد، یا مشرک کا جائز ہو تو پورا کیا جائے اللہ کی نافرمانی کا عہد پورا نہ کیا جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجزية/حدیث: 18854]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم ١٦٥٠»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19842
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرَوَيْهِ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ هُوَ الصَّغَانِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ أَبُو بَكْرٍ، ثنا الصَّعْقُ بْنُ حَزْنَ، ثنا مَطَرٌ الْوَرَّاقُ، عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَهُوَ يَأْكُلُ لَحْمَ دَجَاجٍ، فَقَالَ: ادْنُ فَكُلْ، فَقُلْتُ: إِنِّي حَلَفْتُ لَا آكُلُهُ، قَالَ: ادْنُ فَكُلْ، وَسَأُخْبِرُكَ عَنْ يَمِينِكَ هَذِهِ، قَالَ: فَدَنَوْتُ فَأَكَلْتُ، قَالَ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَاسٍ مِنَ الْأَشْعَرِيِّينَ نَسْتَحْمِلُهُ فَقَالَ:" لَا وَاللهِ، لَا أَحْمِلُكُمْ، وَمَا عِنْدِي مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ"، قَالَ: فَمَا بَرِحْنَا حَتَّى أَتَتْهُ فَرَائِضُ غُرُّ الذُّرَى، فَأَمَرَ لَنَا مِنْهَا بِحِمْلَانِ، فَمَا بَرِحْنَا إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى قُلْنَا مَا صَنَعْنَا نَسَّيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمِينَهُ، وَاللهِ لَا نُفْلِحُ قَالَ: فَرَجَعْنَا إِلَيْهِ، قَالَ:" مَا رَدَّكُمْ؟"، قَالُوا: إِنَّكَ حَلَفْتَ أَلَّا تَحْمِلَنَا فَخَشِينَا أَنْ لَا يُبَارَكَ لَنَا، وَخَشِينَا أَنْ نَكُونَ نَسَّيْنَاكَ يَمِينَكَ، قَالَ:" أَنِّي وَاللهِ مَا نُسِّيتُهَا، وَلَكِنْ مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ، فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، فَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ، وَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ"..
زہدم حرمی فرماتے ہیں کہ میں ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، وہ مرغی کا گوشت کھا رہے تھے، فرمانے لگے: قریب ہو جاؤ اور کھاؤ، میں نے کہا: میں نے قسم اٹھائی ہے کہ نہیں کھاؤں گا، فرماتے ہیں: کھاؤ عنقریب میں تیری قسم کے بارے میں بتاتا ہوں، کہتے ہیں: میں نے قریب ہو کر کھا لیا، فرماتے ہیں: ہم اشعریوں کے ایک گروہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، ہم سواریوں کا مطالبہ کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں تمہیں سواری نہ دوں گا اور نہ ہی میرے پاس موجود ہے۔“ ہم ٹھہرے رہے تو بلند کوہانوں والے اونٹ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سواریاں مہیا کر دیں، ہم تھوڑا ہی چلے تھے کہ ہم نے سوچا کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی قسم بھلا دی ہے، اللہ کی قسم! ہم فلاح نہ پائیں گے، پھر ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہیں کس چیز نے واپس کر دیا؟“ وہ کہنے لگے: اے اللہ کے نبی! آپ نے قسم اٹھائی تھی کہ آپ ہمیں سواری نہ دیں گے، ہمیں ڈر ہوا کہ کہیں ان میں برکت نہ دی جائے اور کہیں ہم نے آپ کو قسم بھلا نہ دی ہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اپنی قسم بھولا نہیں ہوں، لیکن جو کوئی قسم اٹھائے اور دوسرا کام اس سے بہتر ہو تو وہ کام کر لے اور اپنی قسم کا کفارہ دے دے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19842]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19847
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا عَمْرِو بْنُ زُرَارَةَ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ الْيَشْكُرِيُّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: اعْتَمَّ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى أَهْلِهِ، فَوَجَدَ الصِّبْيَةَ قَدْ نَامُوا، فَأَتَاهُ أَهْلُهُ بِطَعَامٍ فَحَلَفَ أَنْ لَا يَأْكُلَ مِنْ أَجْلِ صِبْيَتِهِ، ثُمَّ بَدَا لَهُ فَأَكَلَ، فَأَتَيَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، فَلْيَأْتِهَا وَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ". ⦗٥٧⦘ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ مَرْوَانَ.
ابوحازم حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دیر کر دی۔ پھر اپنے گھر واپس آیا تو اس کے بچے سو چکے تھے، اس کی بیوی نے کھانا پیش کیا تو اس نے بچوں کی وجہ سے قسم کھائی کہ وہ کھانا نہیں کھائے گا۔ لیکن بعد میں اس نے کھا لیا۔ پھر انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس کا تذکرہ کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو قسم اٹھائے اور دوسرا کام اس سے بہتر ہو تو اس کو کر لے اور اپنی قسم کا کفارہ دے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19847]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1650»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19860
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، ثنا حَامِدُ بْنُ شُعَيْبٍ، ثنا سُرَيْجٌ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، فَأَتَى الَّذِي هُوَ خَيْرٌ فَهُوَ كَفَّارَتُهُ"..
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قسم اٹھائی اور وہ اس سے بہتر کام دیکھتا ہے تو اس کا بہتر کام کرلینا ہی اس کی قسم کا کفارہ ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19860]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 19949
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، ثنا حَامِدُ بْنُ شُعَيْبٍ، ثنا شُرَيْحٌ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ، فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، فَلْيَأْتِهَا وَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ مَرْوَانَ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُطَّلِبِ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَقَدْ مَضَى ذَلِكَ فِي كِتَابِ السِّيَرِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی کام پر قسم اٹھائے پھر دوسرا اس سے بہتر ہو تو وہ کر لے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19949]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1650»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19961
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ، فَرَأَى خَيْرًا مِنْهَا، فَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ، وَلْيَفْعَلْ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الطَّاهِرِ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی کام پر قسم اٹھائے اور دوسرا کام اس سے بہتر ہو تو اپنی قسم کا کفارہ دے کر اچھا کام کرلے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19961]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1650»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19979
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ الْخُزَاعِيُّ، أنبأ أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ثنا هِشَامٌ أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي هِلَالٌ الْوَزَّانُ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى قَالَ:" جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ:" يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، احْمِلْنِي" فَقَالَ: وَاللهِ لَا أَحْمِلُكَ"، فَقَالَ: وَاللهِ لَتَحْمِلَنِّي"، قَالَ:" وَاللهِ لَا أَحْمِلُكَ"، قَالَ:" وَاللهِ لَتَحْمِلَنِّي، إِنِّي ابْنُ سَبِيلٍ قَدْ أَدَّتْ بِي رَاحِلَتِي"، فَقَالَ:" وَاللهِ لَا أَحْمِلُكَ"، حَتَّى حَلَفَ نَحْوًا مِنْ عِشْرِينَ يَمِينًا، قَالَ: فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ:" مَا لَكَ وَلِأَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ"، قَالَ:" وَاللهِ لِيَحْمِلَنِّي، إِنِّي ابْنُ سَبِيلٍ، قَدْ أَدَّتْ بِي رَاحِلَتِي"، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ:" وَاللهِ لَأَحْمِلَنَّكَ، ثُمَّ وَاللهِ لَأَحْمِلَنَّكَ"، قَالَ: فَحَمَلَهُ، ثُمَّ قَالَ:" مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ، فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، فَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ، وَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ". قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ:" هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، الْكَفَّارَةُ وَاحِدَةٌ، قَالَ الشَّيْخُ:" لَيْسَ ذَلِكَ بِبَيِّنٍ فِي الْحَدِيثِ" وَيُذْكَرُ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّهُ أَقْسَمَ مِرَارًا، فَكَفَّرَ كَفَّارَةً وَاحِدَةً" وَرُوِيَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فِي تَوْكِيدِ الْيَمِينِ، وَهُوَ تَكْرِيرُهَا فِي الشَّيْءِ الْوَاحِدِ، مَذْهَبٌ آخَرُ.
ہلال وزان کہتے ہیں کہ میں نے ابن ابی یعلیٰ سے سنا، وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: اے امیر المومنین! مجھے سواری دیں۔ انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں تجھے سواری نہ دوں گا۔ اس نے کہا: ضرور آپ مجھے سواری دیں گے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں سواری نہ دوں گا۔ اس نے دوبارہ کہا: آپ ضرور مجھے سواری دیں گے، میں مسافر ہوں، میری سواری تھک چکی ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: میں تجھے سواری نہ دوں گا اللہ کی قسم! یہاں تک کہ انہوں نے بیس کے قریب قسم کھا لیں۔
اس سے ایک انصاری آدمی نے کہا: تجھے کیا ہے امیر المومنین سے؟ وہ کہنے لگا: میں مسافر ہوں، میری سواری عاجز آچکی، ان کو چاہیے کہ وہ مجھے سواری دیں، لیکن وہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم! میں تجھے سواری نہ دوں گا۔
راوی کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں تجھے ضرور سواری دوں گا، پھر اللہ کی قسم! میں تجھے ضرور سواری دوں گا۔ پھر انہوں نے سواری دے دی۔ پھر فرمایا: ”جو کسی کام پر قسم کھالے اور دوسرا اس سے بہتر ہو تو قسم کا کفارہ دے کر بہتر کام کرلے۔“ علی بن مدینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث غریب ہے، کفارہ ایک ہی ہے۔
(ب) شیخ فرماتے ہیں اس میں یہ دلیل موجود نہیں ہے، لیکن سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی فرماتے ہیں کہ اس طرح کی قسم میں کفارہ ایک دفعہ ہی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19979]
اس سے ایک انصاری آدمی نے کہا: تجھے کیا ہے امیر المومنین سے؟ وہ کہنے لگا: میں مسافر ہوں، میری سواری عاجز آچکی، ان کو چاہیے کہ وہ مجھے سواری دیں، لیکن وہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم! میں تجھے سواری نہ دوں گا۔
راوی کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں تجھے ضرور سواری دوں گا، پھر اللہ کی قسم! میں تجھے ضرور سواری دوں گا۔ پھر انہوں نے سواری دے دی۔ پھر فرمایا: ”جو کسی کام پر قسم کھالے اور دوسرا اس سے بہتر ہو تو قسم کا کفارہ دے کر بہتر کام کرلے۔“ علی بن مدینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث غریب ہے، کفارہ ایک ہی ہے۔
(ب) شیخ فرماتے ہیں اس میں یہ دلیل موجود نہیں ہے، لیکن سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی فرماتے ہیں کہ اس طرح کی قسم میں کفارہ ایک دفعہ ہی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19979]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 6945
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا حَلَفَتْ فِي غُلَامٍ لَهَا اسْتَعْتَقَهَا قَالَتْ: لَا أَعْتَقَهَا اللَّهُ مِنَ النَّارِ إِنْ أَعْتَقَتْهُ أَبَدًا. ثُمَّ مَكَثَتْ مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ قَالَتْ: سُبْحَانَ اللَّهِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى خَيْرًا مِنْهَا فَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ يَفْعَلِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ". فَأَعْتَقَتِ الْعَبْدَ، ثُمَّ كَفَّرَتْ عَنْ يَمِينِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ حَسَنٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أُمِّ سَلَمَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ حَسَنٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أُمِّ سَلَمَةَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے اپنے ایک غلام کے بارے میں حلف اٹھا لیا، جس نے ان سے یہ درخواست کی تھی کہ وہ اسے آزاد کر دیں، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے یہ حلف اٹھا لیا کہ اگر میں نے اسے آزاد کیا، تو اللہ تعالیٰ مجھے جہنم سے آزاد نہ کرے، تو جتنا عرصہ اللہ کو منظور تھا، اتنا عرصہ گزر گیا، پھر سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: سبحان اللہ! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کوئی قسم اٹھائے اور پھر اس سے زیادہ بہتر صورت حال دیکھے، تو وہ اپنی قسم کا کفارہ دیدے اور وہ کام کر لے، جو زیادہ بہتر ہے“۔ پھر سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اس غلام کو آزاد کر دیا اور اپنی قسم کا کفارہ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ عبداللہ بن حسن نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6945]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ عبداللہ بن حسن نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6945]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (23/307)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 6208
«من حلف على يمين فرأى غيرها خيرا منها فليأت الذي هوخير وليكفر عن يمينه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص قسم کھائے پھر اس سے بہتر کوئی اور بات دیکھے تو وہ بہتر بات پر عمل کرے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6208]
”جو شخص قسم کھائے پھر اس سے بہتر کوئی اور بات دیکھے تو وہ بہتر بات پر عمل کرے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6208]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م ت] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1019، الروض النصير 1029، الإرواء 2084.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 19998
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْمَوَالِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّهَا حَلَفَتْ فِي غُلَامٍ لَهَا اسْتَعْتَقَهَا، قَالَتْ: لَا أَعْتَقَهَا اللهُ مِنَ النَّارِ إِنْ أَعْتَقَتْهُ أَبَدًا، ثُمَّ مَكَثَتْ مَا شَاءَ اللهُ، فَقَالَتْ: سُبْحَانَ اللهِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى خَيْرًا مِنْهَا فَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ لِيَفْعَلِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ "، فَأَعْتَقَتِ الْعَبْدَ، ثُمَّ كَفَّرَتْ عَنْ يَمِينِهَا.
عبداللہ بن حسن رحمہ اللہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے ایک غلام کے بارے میں، جس نے ان سے آزادی مانگی تھی، قسم کھائی اور فرمایا: اللہ مجھے کبھی آگ سے آزاد نہ کرے اگر میں اسے کبھی آزاد کروں۔ پھر جتنی مدت اللہ نے چاہی وہ ٹھہری رہیں، پھر فرمایا: سبحان اللہ! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”جو شخص کسی بات پر قسم کھائے، پھر اس سے بہتر بات دیکھے، تو وہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے، پھر وہی کرے جو بہتر ہے۔“ تو میں نے اس غلام کو آزاد کر دیا، پھر اپنی قسم کا کفارہ ادا کیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19998]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 307، حدیث 694»