الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3977. -- باب: من نذر نذرا في معصية الله
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے اللہ کی نافرمانی کے کام کی نذر مانی۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 20057 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7549
حدیث نمبر: 20057
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ ابْنُ عُيَيْنَةَ، وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ، وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ". قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَكَانَ فِي حَدِيثِ عَبْدِ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ: أَنَّ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ نَذَرَتْ وَهَرَبَتْ عَلَى نَاقَةٍ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ نَجَّاهَا اللهُ عَلَيْهَا لَتَنْحَرَنَّهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا الْقَوْلَ، وَأَخَذَ نَاقَتَهُ. قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَلَمْ يَأْمُرْهَا أَنْ تَنْحَرَ مِثْلَهَا، وَلَا تُكَفِّرَ. قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: فَبِذَلِكَ نَقُولُ: إِنَّ مَنْ نَذَرَ تَبَرُّرًا أَنْ يَنْحَرَ مَالَ غَيْرِهِ، فَالنَّذْرُ سَاقِطٌ عَنْهُ، وَمَنْ نَذَرَ مَا لَا يُطِيقُ أَنْ يَعْمَلَهُ بِحَالٍ سَقَطَ النَّذْرُ عَنْهُ، لِأَنَّهُ لَا يَمْلِكُ أَنْ يَعْمَلَهُ، فَهُوَ كَمَا لَا يَمْلِكُ مَا سِوَاهُ".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نافرمانی میں اور جس چیز کا ابنِ آدم مالک نہیں ہے، اس میں کوئی نذر نہیں۔“
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عبدالوہاب ثقفی کی اسی سند والی روایت میں ہے کہ انصار کی ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی پر (سوار ہو کر) بھاگ نکلی اور اس نے نذر مانی کہ اگر اللہ نے اسے اس پر نجات دی تو وہ اسے ضرور ذبح کرے گی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات فرمائی اور اپنی اونٹنی لے لی۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس جیسی اونٹنی ذبح کرنے کا حکم دیا اور نہ ہی کفارہ دینے کا۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ جس نے نیکی کے طور پر غیر کا مال ذبح کرنے کی نذر مانی تو وہ نذر اس سے ساقط ہو جائے گی، اور جس نے ایسی نذر مانی جسے وہ کسی حال میں پورا کرنے کی طاقت نہیں رکھتا تو بھی نذر ساقط ہو جائے گی؛ کیونکہ وہ اسے کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، تو یہ ایسے ہی ہے جیسے وہ کسی اور چیز کا مالک نہ ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 20057]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1641»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 18852
اسْتِدْلَالًا بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ الْأَيْلِيِّ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ نَذَرَ أَنْ يُطِيعَ اللهَ فَلْيُطِعْهُ، وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَ اللهَ فَلَا يَعْصِهِ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ وَغَيْرِهِ عَنْ مَالِكٍ قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَأَسَرَ الْمُشْرِكُونَ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ وَأَخَذُوا نَاقَةً لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْفَلَتَتِ الْأَنْصَارِيَّةُ عَلَى نَاقَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَذَرَتْ إِنْ نَجَّاهَا اللهُ عَلَيْهَا أَنْ تَنْحَرَهَا، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ"..
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتی ہیں کہ ”جس نے اللہ کی اطاعت کی نذر مانی وہ اطاعت کرے اور جس نے نافرمانی کی نذر مانی وہ نہ کرے۔“
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مشرکین نے انصاری عورت کو قید کر لیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی پکڑ لی تو انصاری عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی پر بھاگ گئی، تو اس عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس اونٹنی کو ذبح کرنے کی نذر مانی تھی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پتہ چلا تو فرمایا: ”معصیت میں نذر نہیں اور نہ ہی اس میں نذر ہے جس کا ابنِ آدم مالک نہیں ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجزية/حدیث: 18852]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري ٦٦٩٦۔ ٦٧٠٠»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7549
«لا نذر ولا يمين فيما لا يملك ابن آدم ولا في معصية الله ولا في قطيعة رحم،......»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ابن آدم کی نذر اور قسم نہ اس چیز میں معتبر ہے جس کا وہ مالک نہیں، نہ اللہ کی نافرمانی میں اور نہ قطع رحمی میں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7549]
”ابن آدم کی نذر اور قسم نہ اس چیز میں معتبر ہے جس کا وہ مالک نہیں، نہ اللہ کی نافرمانی میں اور نہ قطع رحمی میں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7549]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د ك] عن ابن عمرو. الضعيفة 1365.»
قال الشيخ الألباني: صحيح