الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3978. -- باب: من جعل فيه كفارة يمين
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے اس (نافرمانی کی نذر) میں قسم کا کفارہ مقرر کیا ہے۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 20062 (کل: 56 مقامات، 17 کتب)
صحیح مسلم: 4253
سنن ابوداود: 3322
بلوغ المرام: 1181
مشکوۃ المصابیح: 3436
مصنف ابن ابی شیبہ: 12563
الجامع الكامل: 7140
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6805
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1744
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4852
11 تا 20
حدیث نمبر: 3879
أَخْبَرَنَا هِلَالُ بْنُ الْعَلَاءِ , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سُلَيْمٍ وَهُوَ عُبَيْدُ بْنُ يَحْيَى , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّهْشَلِيُّ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الزُّبَيْرِ , عَنْ الْحَسَنِ , عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا نَذْرَ فِي الْمَعْصِيَةِ , وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ الْيَمِينِ". خَالَفَهُ مَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ فِي لَفْظِهِ.
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معصیت میں نذر نہیں، اور اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے“۔ منصور بن زاذان کی روایت کے الفاظ اس سے مختلف ہیں (ان کی روایت آگے آ رہی ہے)۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3879]
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نافرمانی والی نذر درست نہیں اور اس کا کفارہ قسم کے کفارے جیسا ہے۔“ الفاظِ حدیث میں منصور بن زاذان نے محمد بن زبیر کی مخالفت کی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3879]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 2127
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ رَافِعٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ نَذَرَ نَذْرًا وَلَمْ يُسَمِّهِ فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ".
عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نذر مانی، اور اس کی تعیین نہ کی تو اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الكفارات/حدیث: 2127]
حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نذر مانی اور اس کا نام نہ لیا، اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الكفارات/حدیث: 2127]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9923)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/النذر 5 (1645)، سنن ابی داود/الأیمان 31 (3323)، سنن الترمذی/الأیمان 4 (1528)، سنن النسائی/الأیمان 40 (3863)، مسند احمد (4/144، 146، 147) (صحیح) دون قولہ ''اذا لم یسمّہ'' من غیر ھذا السند وأما ھذا السند فضعیف لأجل إسماعیل بن رافع (ملاحظہ ہو: إلارواء: 2586)»
قال الشيخ الألباني: صحيح دون قوله ولم يسمه
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 2128
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ نَذَرَ نَذْرًا وَلَمْ يُسَمِّهِ، فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا لَمْ يُطِقْهُ، فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا أَطَاقَهُ فَلْيَفِ بِهِ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نذر مانی اور اس کی تعیین نہ کی، تو اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے، اور جس نے ایسی نذر مانی جس کے پورا کرنے کی طاقت نہیں رکھتا تو اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے، اور جس نے ایسی نذر مانی جس کے پورا کرنے کی طاقت ہو تو اس کو پورا کرے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الكفارات/حدیث: 2128]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نذر مانی اور اس کا نام نہ لیا (تعین نہ کیا)، اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے۔ اور جس نے ایسی نذر مانی جسے وہ پورا کرنے کی طاقت نہیں رکھتا، اس کا کفارہ بھی قسم کا کفارہ ہے۔ اور جس نے ایسی نذر مانی جسے پورا کرنے کی وہ طاقت رکھتا ہے، اسے چاہیے کہ نذر پوری کرے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الكفارات/حدیث: 2128]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الأیمان والنذور 30 (3322)، (تحفة الأشراف: 6341) (ضعیف جدا)» (سند میں خارجہ بن مصعب متروک راوی ہے جو کذابین سے تدلیس کرتا تھا، صحیح یہ ہے کہ یہ موقوف ہے، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: 8/ 211)
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 1181
وعن عقبة بن عامر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «كفارة النذر كفارة يمين» رواه مسلم وزاد الترمذي فيه:«إذا لم يسم» وصححه. ولأبي داود من حديث ابن عباس مرفوعا: «من نذر نذرا لم يسمه فكفارته كفارة يمين ومن نذر نذرا في معصية فكفارته كفارة يمين ومن نذر نذرا لا يطيقه فكفارته كفارة يمين» وإسناده صحيح إلا أن الحفاظ رجحوا وقفه. وللبخاري من حديث عائشة: «ومن نذر أن يعصي الله فلا يعصه» . ولمسلم من حديث عمران: «لا وفاء لنذر في معصية» .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” نذر کا کفارہ قسم توڑنے کا کفارہ ہی ہے۔“ (مسلم) ترمذی نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ ” جب اس کا نام نہ لے۔“ (اور اسے صحیح بھی قرار دیا ہے) اور ابوداؤد میں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوع روایت میں ہے کہ ” جب کسی نے کوئی نذر مانی اور اس کا نام نہیں لیا تو اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے اور جس نے معصیت کی نذر مانی ہو تو اس کا کفارہ بھی کفارہ قسم ہی ہے اور جس نے ایسی نذر مانی جس کی طاقت وہ نہیں رکھتا تو اس کا کفارہ بھی قسم کا کفارہ ہی ہے۔“ اس کی سند صحیح ہے مگر حفاظ حدیث نے اس روایت کے موقوف ہونے کو راجح بتایا ہے اور بخاری میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ” جس نے اللہ کی نافرمانی کرنے کی نذر مانی تو وہ اللہ کی نافرمانی نہ کرے۔“ اور مسلم میں عمران سے مروی ہے کہ ” گناہ و معصیت کی نذر کو پورا نہیں کرنا چاہیئے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 1181]
«وَعَنْ» اور سے – «عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ» عقبہ بن عامر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «كَفَّارَةُ النَّذْرِ» نذر کا کفارہ – «كَفَّارَةُ يَمِينٍ» قسم کا کفارہ ہے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔ – «وَزَادَ» اور زیادہ کیا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے – «فِيهِ» اس میں: – «إِذَا» جب – «لَمْ يُسَمِّ» (نذر کا) نام نہ لیا ہو – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا۔ – «وَلِأَبِي دَاوُدَ» اور ابو داود کے لیے ہے – «مِنْ حَدِيثِ» حدیث سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس کی – «مَرْفُوعًا» مرفوعاً: – «مَنْ نَذَرَ» جس نے نذر مانی – «نَذْرًا» کوئی نذر – «لَمْ يُسَمِّهِ» جس کا نام (تعین) نہ کیا – «فَكَفَّارَتُهُ» تو اس کا کفارہ – «كَفَّارَةُ يَمِينٍ» قسم کا کفارہ ہے – «وَمَنْ نَذَرَ» اور جس نے مانی – «نَذْرًا» نذر – «فِي مَعْصِيَةٍ» نافرمانی (گناہ) میں – «فَكَفَّارَتُهُ» تو اس کا کفارہ – «كَفَّارَةُ يَمِينٍ» قسم کا کفارہ ہے – «وَمَنْ نَذَرَ» اور جس نے مانی – «نَذْرًا» نذر – «لَا يُطِيقُهُ» جس کی وہ طاقت نہیں رکھتا – «فَكَفَّارَتُهُ» تو اس کا کفارہ – «كَفَّارَةُ يَمِينٍ» قسم کا کفارہ ہے۔ – «وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ» اور اس کی سند صحیح ہے – «إِلَّا أَنَّ» مگر یہ کہ – «الْحُفَّاظَ» حفاظ (حدیث) نے – «رَجَّحُوا» راجح قرار دیا – «وَقْفَهُ» اس کے موقوف ہونے کو۔ – «وَلِلْبُخَارِيِّ» اور بخاری کے لیے ہے – «مِنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ» عائشہ کی حدیث سے: – «وَمَنْ نَذَرَ» اور جس نے نذر مانی – «أَنْ يَعْصِيَ اللَّهَ» کہ وہ اللہ کی نافرمانی کرے – «فَلَا يَعْصِهِ» تو وہ اس کی نافرمانی نہ کرے۔ – «وَلِمُسْلِمٍ» اور مسلم کے لیے ہے – «مِنْ حَدِيثِ عِمْرَانَ» عمران کی حدیث سے: – «لَا وَفَاءَ» کوئی پورا کرنا نہیں – «لِنَذْرٍ» نذر کا – «فِي مَعْصِيَةٍ» نافرمانی میں۔
اور سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نذر کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور ترمذی نے اس میں یہ اضافہ کیا ہے: ”جب (نذر کا) نام متعین نہ کیا ہو۔“ اور انہوں نے اسے صحیح کہا ہے۔ اور ابو داود میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے مرفوعاً ہے: ”جس نے کوئی ایسی نذر مانی جس کا نام (تعین) نہ کیا تو اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے، اور جس نے گناہ کے کام کی نذر مانی تو اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے، اور جس نے ایسی نذر مانی جس کی وہ طاقت نہیں رکھتا تو اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے۔“ اس کی سند صحیح ہے، مگر حفاظِ حدیث نے اس کے موقوف ہونے کو راجح قرار دیا ہے۔ اور بخاری میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث سے ہے: ”اور جس نے اللہ کی نافرمانی کرنے کی نذر مانی تو وہ اس کی نافرمانی نہ کرے۔“ اور مسلم میں سیدنا عمران (بن حصین) رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے: ”گناہ کے کام میں نذر کو پورا کرنا (جائز) نہیں۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 1181]
اور سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نذر کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور ترمذی نے اس میں یہ اضافہ کیا ہے: ”جب (نذر کا) نام متعین نہ کیا ہو۔“ اور انہوں نے اسے صحیح کہا ہے۔ اور ابو داود میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے مرفوعاً ہے: ”جس نے کوئی ایسی نذر مانی جس کا نام (تعین) نہ کیا تو اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے، اور جس نے گناہ کے کام کی نذر مانی تو اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے، اور جس نے ایسی نذر مانی جس کی وہ طاقت نہیں رکھتا تو اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے۔“ اس کی سند صحیح ہے، مگر حفاظِ حدیث نے اس کے موقوف ہونے کو راجح قرار دیا ہے۔ اور بخاری میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث سے ہے: ”اور جس نے اللہ کی نافرمانی کرنے کی نذر مانی تو وہ اس کی نافرمانی نہ کرے۔“ اور مسلم میں سیدنا عمران (بن حصین) رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے: ”گناہ کے کام میں نذر کو پورا کرنا (جائز) نہیں۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 1181]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، النذر، باب في كفارة النذر، حديث:1645، والترمذي، النذور والأيمان، حديث:1528، وحديث ابن عباس: أخرجه أبوداود، الأيمان والنذور، حديث:3322، وسنده حسن، وحديث عائشة: أخرجه البخاري، الأيمان والنذور، حديث:6700، وحديث عمران: أخرجه مسلم، النذر، حديث:1641.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3436
3436 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"مَنْ نَذَرَ نَذْرًا لَمْ يُسَمِّهِ ; فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ الْيَمِينِ". مَنْ نَذَرَ نَذْرًا فِي مَعْصِيَةٍ فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ، وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا لَا يُطِيقُهُ فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ، وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا أَطَاقَهُ فَلْيَفِ بِهِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَوَقَفَهُ بَعْضُهُمْ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی چیز کا نام لیے بغیر نذر مانی تو اس کا کفارہ قسم کے کفارہ کی طرح ہے، جس نے معصیت کی نذر مانی تو اس کا کفارہ قسم کے کفارے کی طرح ہے، جس نے کسی ایسی چیز کی نذر مانی جس کی وہ طاقت نہیں رکھتا تو اس کا کفارہ قسم کے کفارے کی طرح ہے، اور جس نے کوئی ایسی نذر مانی جس کی وہ طاقت رکھتا ہے تو وہ اسے پورا کرے۔“ ابوداؤد، ابن ماجہ۔ اور بعض نے اسے ابن عباس رضی اللہ عنہما پر موقوف قرار دیا ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان والنذور/حدیث: 3436]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (3322) و ابن ماجه (2128)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 17301
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ مَوْلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي كَعْبُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَفَّارَةُ النَّذْرِ كَفَّارَةُ الْيَمِينِ" .
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا نذر کا کفارہ بھی وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہے۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17301]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف من أجل محمد مولى المغيرة بن شعبة، لكنه توبع
حدیث نمبر: 17319
حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا كَعْبُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِمَاسَةَ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " كَفَّارَةُ النَّذْرِ كَفَّارَةُ الْيَمِينِ" .
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا نذر کا کفارہ بھی وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہے۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17319]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح ، أبن لهيعة سيئ الحفظ، لكنه توبع
حدیث نمبر: 17340
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا كَعْبُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ شِمَاسَةَ ، يَقُولُ: أَتَيْنَا أَبَا الْخَيْرِ فَقَالَ: سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " إِنَّمَا النَّذْرُ يَمِينٌ، كَفَّارَتُهَا كَفَّارَةُ الْيَمِينِ" .
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ نذر کا کفارہ بھی وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہے۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17340]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، لكن بلفظ: «كفارة النذر كفارة اليمين» ، وهذا إسناد ضعيف، ابن لهيعة سيئ الحفظ، لكنه توبع
حدیث نمبر: 17423
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا كَعْبُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِمَاسَةَ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّمَا النَّذْرُ كَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ الْيَمِينِ" .
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا نذر کا کفارہ بھی وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہے۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17423]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 19888
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , أَنَّهُ قَالَ: " لَا نَذْرَ فِي غَضَبٍ، وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ الْيَمِينِ" .
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا غصے میں منت نہیں ہوتی اور اس کا کفارہ وہی ہوتا ہے جو کفارہ قسم کا ہے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 19888]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جداً، محمد بن الزبير متروك، وقد اختلف عليه فى الحديث، وأبوه مجهول، وفيه رجل مبهم