الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
555. -- باب: ما يقول: بين السجدتين
-- باب: دونوں سجدوں کے درمیان کیا پڑھا جائے اس کا بیان
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 2749 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
سنن ابن ماجہ: 898
مسند احمد: 3514
مصنف ابن ابی شیبہ: 9078
الفتح الربانی: 1697
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3655
المعجم الکبیر للطبرانی: 12311
حدیث نمبر: 2749
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، سَمِعَ أَبَا حَمْزَةَ يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ عَبْسٍ، شُعْبَةُ يَرَى أَنَّهُ صِلَةُ بْنُ زُفَرَ، عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَ: وَكَانَ يَقُولُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ:" رَبِّ اغْفِرْ لِي رَبِّ اغْفِرْ لِي، وَجَلَسَ بِقَدْرِ سُجُودِهِ".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو سجدوں کے درمیان ” «رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي» ”اے اللہ! مجھے بخش دے، اے اللہ! مجھے بخش دے“”کہتے اور جلسہ سجدے کے برابر ہی کیا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2749]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 898
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ صَبِيحٍ ، عَنْ كَامِلٍ أَبِي الْعَلَاءِ ، قَالَ: سَمِعْتُ حَبِيبَ بْنَ أَبِي ثَابِتٍ يُحَدِّثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَقُولُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ: رَبِّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاجْبُرْنِي، وَارْزُقْنِي، وَارْفَعْنِي".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تہجد کی نماز میں دونوں سجدوں کے درمیان «رب اغفر لي وارحمني واجبرني وارزقني وارفعني» ”اے میرے رب! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم کر، مجھ کو ضائع شدہ چیزوں کا بدلہ دیدے، مجھے رزق دے، اور مجھے بلندی عطا فرما“ پڑھتے تھے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 898]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کی نماز (تہجد) میں دو سجدوں کے درمیان (جلسہ میں) یوں کہتے تھے: «رَبِّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاجْبُرْنِي، وَارْزُقْنِي، وَارْفَعْنِي» ”اے میرے رب! میری مغفرت فرما، مجھ پر رحم کر، میرے نقص دور فرما، مجھے رزق دے اور مجھے بلندی عطا فرما۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 898]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5475، ومصباح الزجاجة: 527)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة 145 (850)، سنن الترمذی/الصلاة 95 (284، 285)، مسند احمد (1/315، 371) (فلم يقولا: ''في صلاة الليل'' وقالا: ''اهدني'' بدل ''وارفعني'') (صحیح ابی داود: 796) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (850) ترمذي (284)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 410
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (850) ترمذي (284)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 410
حدیث نمبر: 3514
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا كَامِلٌ ، عَنْ حَبِيبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ، قَالَ: فَانْتَبَهَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ اللَّيْلِ... فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ: ثُمَّ رَكَعَ، قَالَ: فَرَأَيْتُهُ، قَالَ فِي رُكُوعِهِ:" سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ" ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَحَمِدَ اللَّهَ مَا شَاءَ أَنْ يَحْمَدَهُ، قَالَ: ثُمَّ سَجَدَ، قَالَ: فَكَانَ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ:" سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى"، قَالَ: ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، قَالَ: فَكَانَ يَقُولُ فِيمَا بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ": رَبِّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاجْبُرْنِي، وَارْفَعْنِي، وَارْزُقْنِي، وَاهْدِنِي".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے یہاں رات گزاری، پھر انہوں نے مکمل حدیث ذکر کر کے فرمایا کہ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا، میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيْمِ» کہہ رہے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا اور اللہ کی تعریف کی جب تک مناسب سمجھا، پھر سجدہ کیا اور سجدے میں «سُبْحَانَ رَبَّيَ الْأَعْلَىٰ» کہتے رہے، پھر سر اٹھا کر دو سجدوں کے درمیان یہ دعا پڑھی: «رَبِّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاجْبُرْنِي وَارْفَعْنِي وَارْزُقْنِي وَاهْدِنِي» ”پروردگار! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، میری تلافی فرما، مجھے رفعت عطا فرما، مجھے رزق عطا فرما اور مجھے ہدایت عطا فرما۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3514]
الحكم على الحديث:
حديث حسن
ترقیم عوامۃ: 8929 ترقیم الشثری: -- 9078
حضرت حارث کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ دونوں سجدوں کے درمیان یہ کہا کرتے تھے: اے میرے رب! میرے گناہوں کو معاف فرما، مجھ پر رحم فرما، مجھے مضبوطی عطا فرما اور مجھے رفعت عطا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9078]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف الحارث .»
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2796، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3009، ترقيم محمد عوامة: 8929»
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2796، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3009، ترقيم محمد عوامة: 8929»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1697
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ، قَالَ: فَانْتَبَهَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنَ اللَّيْلِ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ: ثُمَّ رَكَعَ، قَالَ: فَرَأَيْتُهُ قَالَ فِي رُكُوعِهِ ( (سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ) ) ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَحَمِدَ اللَّهَ مَا شَاءَ أَنْ يَحْمَدَهُ، قَالَ: ثُمَّ سَجَدَ فَكَانَ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ ( (سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى) ) ، قَالَ: ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ قَالَ: فَكَانَ يَقُولُ فِيمَا بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ: ( (رَبِّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاجْبُرْنِي وَارْفَعْنِي وَارْزُقْنِي وَاهْدِنِي) )
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس رات گزاری، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو بیدارہوئے، پھر مکمل حدیث ذکر کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کیارکوع میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ کہا، پھر اپنا سر اٹھایا اور اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کی، جب تک اس نے چاہا، پھر سجدہ کیا اور سجدے میں ((سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلٰی)) کہا، پھر سر اٹھایا اور دو سجدوں کے درمیان یہ دعا کی: رَبِّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاجْبُرْنِیْ وَارْفَعْنِیْ وَارْزُقْنِیْ وَاھْدِنِیْ۔ (اے میرے رب! مجھے بخش دے،مجھ پر رحم فرما، میرا نقصان پورا کر، مجھے رزق دے اور مجھے ہدایت دے۔) [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1697]
تخریج الحدیث: «حسن۔ أخرجه الطبراني: 12679، وأخرجه ابوداود: 850، وابن ماجه: 898، والترمذي: 284 بذكر الدعاء بين السجدتين فقط، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2895، 3514 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3514»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع میں مختلف اذکار کا اہتمام کرتے تھے، ہمیں بھی اس ورائٹی کا خیال رکھنا چاہیے، اس سے نماز کے خشوع و خضوع میں اضافہ ہوتا ہے۔
الحكم على الحديث:
حسن۔ أخرجه الطبراني: 12679
حدیث نمبر: 2751
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ، أنبأ سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ يَقُولُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ:" رَبِّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَارْفَعْنِي وَاجْبُرْنِي" رَوَاهُ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ، عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَاهْدِنِي بَدَلَ وَارْفَعْنِي.
سلیمان تیمی فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ دو سجدوں کے درمیان «رَبِّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي، وَارْفَعْنِي وَاجْبُرْنِي» ”اے میرے رب! مجھے معاف فرما، مجھ پر رحم فرما، مجھے رفعتیں عطا کر اور مجھے قوت و طاقت عطا فرما“ پڑھتے تھے۔
حارث اعور نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہی روایت نقل کی ہے مگر یہ کہ اس نے «وَارْفَعْنِي» کی جگہ «وَاهْدِنِي» کے الفاظ نقل کیے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2751]
حارث اعور نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہی روایت نقل کی ہے مگر یہ کہ اس نے «وَارْفَعْنِي» کی جگہ «وَاهْدِنِي» کے الفاظ نقل کیے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2751]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ فهو من بلاغات سليمان بن طرخان»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3655
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَزِعَا فَاسْتَقَى مَاءً فَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَرَأَ: إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَى آخِرِ السُّورَةِ ثُمَّ افْتَتَحَ الْبَقَرَةَ فَقَرَأَهَا حَرْفًا حَرْفًا حَتَّى خَتَمَهَا ثُمَّ رَكَعَ فَقَالَ:" سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ" ثُمَّ سَجَدَ فَقَالَ:" سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى" ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ:" رَبِّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَارْزُقْنِي وَاهْدِنِي"، ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ آلَ عِمْرَانَ ثُمَّ رَكَعَ وَسَجَدَ ثُمَّ فَعَلَ كَمَا فَعَلَ فِي الْأُولَى ثُمَّ اضْطَجَعَ ثُمَّ قَامَ فَزِعًا فَفَعَلَ مِثْلَ مَا فَعَلَ فِي الْأُولَيَيْنِ فَقَرَأَ حَرْفًا حَرْفًا حَتَّى صَلَّى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ فَيَضْطَجِعُ بَيْنَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ، وَأَوْتَرَ بِثَلَاثٍ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَأَمَّا أَبُو حَاتِمٍ فَرَضِيَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَأَمَّا أَبُو حَاتِمٍ فَرَضِيَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات بسر کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی طلب کیا، وضو کیا، پھر آپ نے یہ آیات تلاوت کیں: ”بے شک آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ انہیں سورت کے آخر تک تلاوت کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت بقرہ پڑھنی شروع کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ایک ایک، حرف کو پڑھا، یہاں تک کہ وہ پوری سورت ختم کر دی، پھر آپ رکوع میں چلے گئے، پھر آپ نے سبحان ربی العظیم پڑھا، پھر آپ سجدے میں گئے، تو آپ نے سبحان ربی الاعلی پڑھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا، تو دو سجدوں کے درمیان یہ پڑھا: ”اے میرے پروردگار! تو میری مغفرت کر دے، مجھ پر رحم کر، مجھے رزق عطا فرما، مجھے ہدایت پر ثابت قدم رکھ“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ نے دوسری رکعت میں سورت آل عمران کی تلاوت کی، پھر آپ رکوع میں گئے اور سجدے میں گئے اور آپ نے ایسا ہی کیا، جس طرح آپ نے پہلی رکعت میں کیا تھا، پھر آپ لیٹ گئے پھر آپ اٹھے اور آپ نے ویسا ہی کیا، جس طرح آپ نے پہلی دو رکعات میں کیا تھا، آپ نے ایک، ایک حرف کی تلاوت کی، یہاں تک کہ آپ نے آٹھ رکعات ادا کر لیں، آپ ہر دو رکعات کے بعد لیٹ جاتے تھے، پھر آپ نے تین وتر ادا کیے، پھر فجر کی دو رکعات (یعنی سنتیں) ادا کیں“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، جہاں تک ابوحاتم کا تعلق ہے، تو وہ اس سے راضی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3655]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، جہاں تک ابوحاتم کا تعلق ہے، تو وہ اس سے راضی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3655]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله وما أسند عبد الله بن عباس رضى الله عنهما سعيد بن جبير، 12137، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 898، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2890، 3504، 3531، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12349»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 12311
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ ، ثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، ثَنَا كَامِلٌ أَبُو الْعَلَاءِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَانَ يَقُولُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ، رَبِّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي، وَعَافِنِي، وَارْزُقْنِي ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں سجدوں کے درمیان کہتے تھے: ”اے میرے رب! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے، مجھے عافیت دے اور مجھے رزق عطا فرما۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12311]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 25، حدیث 12363»