الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
644. -- باب: ما يستحب للرجل أن يصلي فيه من الثياب
-- باب: مرد کے لیے کن کپڑوں میں نماز پڑھنا مستحب ہے اس کا بیان
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 3271 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 3271
سنن ابوداود: 635
الجامع الكامل: 2562
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 768
حدیث نمبر: 3271
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْمَدِينِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ - وَلَا يَرَى نَافِعٌ إِلَّا أَنَّهُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَلْبَسْ ثَوْبَيْهِ فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ أَحَقُّ أَنْ يُزَيَّنَ لَهُ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ ثَوْبَانِ فَلْيَأْتَزِرْ إِذَا صَلَّى وَلَا يَشْتَمِلْ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ اشْتِمَالَ الْيَهُودِ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے (اور نافع کا یہی خیال تھا کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے مروی ہے) کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے لگے تو وہ دو کپڑے پہن لے کیونکہ اللہ تعالیٰ زیادہ مستحق ہے کہ اس کے لیے زینت اختیار کی جائے، لہٰذا اگر کسی کے پاس دو کپڑے نہ ہوں تو وہ تہبند باندھ لیا کرے اور تم میں سے کوئی بھی اپنی نماز میں کپڑے کو نہ لپیٹے یعنی یہودیوں کی طرح چادر لپیٹنا کہ ہاتھ نہ نکل سکیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3271]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه ابن خزيمه: 766»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 635
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوْ قَالَ: قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" إِذَا كَانَ لِأَحَدِكُمْ ثَوْبَانِ فَلْيُصَلِّ فِيهِمَا، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ فَلْيَتَّزِرْ بِهِ وَلَا يَشْتَمِلِ اشْتِمَالَ الْيَهُودِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے پاس دو کپڑے ہوں تو چاہیئے کہ ان دونوں میں نماز پڑھے، اور اگر ایک ہی کپڑا ہو تو چاہیئے کہ اسے تہہ بند بنا لے اور اسے یہودیوں کی طرح نہ لٹکائے ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 635]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، یا یہ کہا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”جب تم میں سے کسی کے پاس دو کپڑے ہوں تو ان میں نماز پڑھے۔ اگر ایک ہی ہو تو اسے تہبند بنا لے اور یہودیوں کی طرح نہ لپیٹے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 635]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 7583)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/148) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: «اشتمال اليهود» یہود کی طرح لپیٹنے کا مطلب یہ ہے کہ چادر اس طرح اوڑھی جائے کہ دونوں ہاتھ بھی اندر ہی بند ہو کر رہ جائیں اور انہیں باہر نکالنا آسان نہ ہو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (771)
مشكوة المصابيح (771)
حدیث نمبر: 2562
2562. عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم، أو قال: قال عمر: إذا كان لأحدكم ثوبان فليصل فيهما، فإن لم يكن إلا ثوب واحد فليتزر به، ولا يشتمل اشتمال اليهود.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (635) عن سليمان بن حرب، حدثنا حمّاد بن زيد، عن أيوب، عن نافع، عن ابن عمر به فذكر مثله.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 768
«إذا كان لأحدكم ثوبان فليصل فيهما فإن لم يكن إلا ثوب فليأتزر ولا يشتمل اشتمال اليهود»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کسی کے پاس دو کپڑے ہوں تو وہ ان دونوں (ازار اور چادر) کو پہن کر نماز پڑھے، پس اگر اس کے پاس ایک ہی کپڑا ہو تو اسے تہبند کی طرح باندھ لے اور اسے یہودیوں کی طرح نہ لپیٹے (کہ کندھے ننگے رہیں)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 768]
”جب تم میں سے کسی کے پاس دو کپڑے ہوں تو وہ ان دونوں (ازار اور چادر) کو پہن کر نماز پڑھے، پس اگر اس کے پاس ایک ہی کپڑا ہو تو اسے تہبند کی طرح باندھ لے اور اسے یہودیوں کی طرح نہ لپیٹے (کہ کندھے ننگے رہیں)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 768]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د] عن ابن عمر. صحيح أبي داود 645: حم، الطحاوي، هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7062
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ نَافِعٍ : لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيُصَلِّ فِي ثَوْبَيْنِ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ عَلَيْهِ إِلَّا ثَوْبٌ فَلْيَأْتَزِرْ بِهِ، ثُمَّ لِيُصَلِّ، وَلَا تَشْتَمِلُوا اشْتِمَالَ الْيَهُودِ، فَإِنَّ اللهَ أَحَقُّ أَنْ يُتَزَيَّنَ لَهُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عمر بن نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”میں اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے مروی جانتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو اسے دو کپڑوں میں نماز پڑھنی چاہیے، پھر اگر اس کے پاس صرف ایک ہی کپڑا ہو تو اسے بطور تہبند باندھ لے، پھر نماز پڑھے، اور تم یہودیوں کی طرح (بدن پر کپڑا) نہ لپیٹو، کیونکہ اللہ تعالیٰ اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ اس کے لیے زینت اختیار کی جائے۔““
اس حدیث کو عمر بن نافع رحمہ اللہ سے صرف عبداللہ بن جعفر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں سہل بن عثمان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7062]
اس حدیث کو عمر بن نافع رحمہ اللہ سے صرف عبداللہ بن جعفر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں سہل بن عثمان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7062]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 766، 769، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1713، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 200، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 936، وأبو داود فى «سننه» برقم: 635، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3320، 3324، 3321، 3322، 3323، 3325، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6467، والبزار فى «مسنده» برقم: 5902، 5903، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1391، 1390، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3218، 3222، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2214، 2215، 2219، 2218، 2216، 2217، 2221، 2231، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6008، 9368»
حدیث نمبر: 9368
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَبُو ذَرٍّ ، نَا زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ ، نَا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَلْبَسْ ثَوْبَيْهِ، فَإِنَّ اللهَ أَحَقُّ مَنْ تُزُيِّنَ لَهُ، فَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ ثَوْبَانِ فَلْيَتَّزِرْ إِذَا صَلَّى، وَلَا يَشْتَمِلْ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ اشْتِمَالَ الْيَهُودِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَّا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَّا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو اپنے دونوں کپڑے پہن لے، کیونکہ اللہ تعالیٰ زیادہ حق دار ہے کہ اس کے لیے زینت اختیار کی جائے۔ اور جس کے پاس دو کپڑے نہ ہوں وہ نماز پڑھتے وقت تہبند باندھ لے، اور تم میں سے کوئی نماز میں یہودیوں کی طرح (سارے بدن پر کپڑا) لپیٹ نہ لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ سے حفص بن میسرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں زہیر بن عباد منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الهاء/حدیث: 9368]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ سے حفص بن میسرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں زہیر بن عباد منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الهاء/حدیث: 9368]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 766، 769، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1713، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 200، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 936، وأبو داود فى «سننه» برقم: 635، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3320، 3324، 3321، 3322، 3323، 3325، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6467، والبزار فى «مسنده» برقم: 5902، 5903، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1391، 1390، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3218، 3222، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2214، 2215، 2219، 2218، 2216، 2217، 2221، 2231، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6008، 7062»