🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
881. -- باب: النهي عن الصلاة عند طلوع الشمس، وعند غروبها
-- باب: سورج نکلنے اور سورج غروب ہونے کے وقت نماز پڑھنے کی ممانعت کا بیان
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 4378 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 4378
صحیح بخاری: 1629
صحیح ابن خزیمہ: 2886
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 866
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4378
أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ فِي آخَرِينَ، قَالُوا: أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ (ح) وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الصَّفَّارُ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا يَتَحَرَّى أَحَدُكُمْ فَيُصَلِّي عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، وَلَا عِنْدَ غُرُوبِهَا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُوسُفَ، عَنْ مَالِكٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی بھی نماز پڑھنے کے لیے سورج کے طلوع یا غروب ہونے کا انتظار نہ کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4378]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 585، مسلم 828»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1629
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قال:" سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عِنِ الصَّلَاةِ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَعِنْدَ غُرُوبِهَا".
ہم سے ابراہیم بن المنذر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابوضمرہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا، ان سے نافع نے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سورج طلوع ہوتے اور غروب ہوتے وقت نماز پڑھنے سے روکتے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1629]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو طلوعِ آفتاب اور غروبِ آفتاب کے وقت نماز سے ”منع کرتے ہوئے سنا ہے“۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1629]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2886
وَرُوِيَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ،" فَلَمْ يَزَلْ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ بِأَوَّلِ حَصَاةٍ"، ثَنَاهُ عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" رَمَقْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَزَلْ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ بِأَوَّلِ حَصَاةٍ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَلَعَلَّهُ يَخْطِرُ بِبَالِ بَعْضِ الْعُلَمَاءِ أَنَّ فِيَ هَذَا الْخَبَرِ دَلالَةٌ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْطَعُ التَّلْبِيَةَ عِنْدَ أَوَّلِ حَصَاةٍ يَرْمِيهَا مِنْ جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ، وَهَذَا عِنْدِي مِنَ الْجِنْسِ الَّذِي أَعْلَمْتُ فِي غَيْرِ مَوْضِعٍ مِنْ كِتَابِنَا أَنَّ الأَمْرَ قَدْ يَكُونُ إِلَى وَقْتٍ مُؤَقَّتٍ فِي الْخَبَرِ، وَالزَّجْرُ يَكُونُ إِلَى وَقْتٍ مُؤَقَّتٍ فِي الْخَبَرِ، وَلا يَكُونُ فِي ذِكْرِ الْوَقْتِ مَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّ الأَمْرَ بَعْدَ ذَلِكَ الْوَقْتِ سَاقِطٌ، وَلا أَنَّ الزَّجْرَ بَعْدَ ذَلِكَ الْوَقْتِ سَاقِطٌ، كَزَجْرِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّلاةِ بَعْدَ الصَّلاةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، فَلَمْ يَكُنْ فِي قَوْلِهِ دَلالَةٌ عَلَى أَنَّ الشَّمْسَ إِذَا طَلَعَتْ فَالصَّلاةُ جَائِزَةٌ عِنْدَ طُلُوعِهَا، إِذِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ زَجَرَ أَنْ يُتَحَرَّى بِالصَّلاةِ طُلُوعُ الشَّمْسِ وَغُرُوبُهَا، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَعْلَمَ أَنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ، فَزَجَرَ عَنِ الصَّلاةِ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، وَقَالَ: وَإِذَا ارْتَفَعَتْ فَارِقْهَا، فَدَلَّهُمْ بِهَذِهِ الْمُخَاطَبَةِ أَنَّ الصَّلاةَ عِنْدَ طُلُوعِهَا غَيْرُ جَائِزَةٍ حَتَّى تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ، وَقَدْ أَمْلَيْتُ مِنْ هَذَا الْجِنْسِ مَسَائِلَ كَثِيرَةً فِي الْكُتُبِ الْمُصَنَّفَةِ، وَالدَّلِيلُ عَلَى صِحَّةِ هَذَا التَّأْوِيلِ الْحَدِيثُ الْمُصَرِّحُ الَّذِي حَدَّثْنَاهُ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ جمرے پر پہلی کنکری مارنے تک مسلسل تلبیہ پکارتے رہے۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے جمرہ عقبہ کو پہلی کنکری مارنے تک مسلسل تلبیہ پڑھا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ شاید کہ بعض علماء کے دل میں یہ خیال آئے کہ اس حدیث میں اس بات کی دلیل موجود ہے کہ آپ جمرہ عقبہ پر پہلی کنکری پرتلبیہ پکارنا ختم کردیتے تھے۔ یہ مسئلہ میرے نزدیک اسی قسم سے ہے جسے میں اپنی کتابوں میں کئی مقامات پر بیان کرچکا ہوں کہ کبھی کسی روایت میں کوئی حُکم خاص مقرر وقت تک ہوتا ہے اور کسی کام کی ممانعت بھی مقرر وقت تک ہوتی ہے۔ لیکن اس وقت کی تحدید میں یہ دلیل نہیں ہوتی کہ اس وقت کے بعد حُکم یا ممانعت ختم ہو جائیگی۔ جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز کے بعد سورج نکلنے تک نماز پڑھنے سے منع کیا ہے۔ لیکن آپ کے اس فرمان میں یہ دلیل موجود نہیں کہ سورج نکل آنے پر نماز پڑھنا جائز ہو جاتا ہے۔ اور آپ نے بتایا ہے کہ سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے، اس لئے آپ نے سورج کے طلوع ہوتے وقت نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔ اور آپ نے فرمایا ہے کہ سورج بلند ہونے پر شیطان سورج سے الگ ہو جا تا ہے۔ اس طرح آپ نے یہ بیان فرمایا کہ سورج کے طلوع کے وقت نماز پڑھنا جائز نہیں حتّیٰ کہ سورج بلند ہو جائے تو پھر درست ہے۔ میں نے اس قسم کے بہت سارے مسائل اپنی کتب میں تحریر کیے ہیں۔ میری اس تاویل کے صحیح ہونے کی دلیل درج ذیل حدیث ہے جو ہم نے بیان کی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2886]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح لغيره، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1675، 1683، 1747، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1283، وابن الجارود فى "المنتقى"، 522، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2806، 2879، 2880، 2886، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3870، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1702، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3046، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1974، والترمذي فى (جامعه) برقم: 901، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3030، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1918، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3618»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 866
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: ثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ، ثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: "بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَهُ عَمْرُو بْنُ عَبَسَةَ - وَكَانَ قَدْ بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْإِسْلَامِ - فَقَالَ: أَخْبِرْنِي يَا مُحَمَّدُ عَمَّا أَنْتَ بِهِ عَالِمٌ وَأَنَا بِهِ جَاهِلٌ. فَسَأَلَهُ عَنْ سَاعَاتِ الصَّلَاةِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا صَلَّيْتَ الْمَغْرِبَ فَالصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ مَشْهُودَةٌ حَتَّى تُصَلِّيَ الْفَجْرَ، ثُمَّ اجْتَنِبِ الصَّلَاةَ حَتَّى تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ وَتَبْيَضُّ; فَإِنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ، فَإِذَا انْتَصَبَتْ فَارْتَفَعَتْ فَالصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ مَشْهُودَةٌ حَتَّى يَنْتَصِفَ النَّهَارُ وَتَعْتَدِلَ الشَّمْسُ، وَيَقُومَ كُلُّ شَيْءٍ فِي ظِلِّهِ، وَهِيَ السَّاعَةُ الَّتِي تُسَعَّرُ فِيهَا جَهَنَّمُ، فَإِذَا مَالَتِ الشَّمْسُ فَالصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ مَشْهُودَةٌ حَتَّى تَصْفَرَّ الشَّمْسُ; فَإِنَّ الشَّمْسَ تَغْرُبُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ ".
قَالَ اللَّيْثُ: وَحَدَّثَنِي إِخْوَانُنَا، عَنِ الْمُقْرِئِ - فِي هَذَا الْحَدِيثِ - أَنَّهُ قَالَ: "إِلَّا يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَإِنَّهُ لَا بَأْسَ بِالصَّلَاةِ يَوْمَئِذٍ نِصْفَ النَّهَارِ; لَأَنَّ جَهَنَّمَ لَا تُسَعَّرُ فِيهِ ".
قَالَ شَيْخُنَا الْحَافِظُ أَبُو الْفَضْلِ الْعَسْقَلَانِيُّ - أَبْقَاهُ اللَّهُ تَعَالَى -: هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ إِلَّا أَنَّ فِيهِ انْقِطَاعًا; لَأَنَّ عَوْنًا لَمْ يُدْرِكْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ، فَقَدْ جَاءَتْ عَنْهُ أَحَادِيثُ مِنْ رِوَايَتِهِ عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ غَيْرُ هَذَا، انْتَهَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا: ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، ثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: " كُنَّا نُنْهَى عَنِ الصَّلَاةِ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، وَعِنْدَ غُرُوبِهَا وَنِصْفِ النَّهَارِ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک مرتبہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر تھے کہ سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دستِ مبارک پر اسلام کی بیعت کر چکے تھے، انہوں نے عرض کی: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! مجھے ان باتوں کی خبر دیجیے جن کا آپ کو علم ہے اور میں ان سے ناواقف ہوں، پھر انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کے اوقات کے متعلق دریافت کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”جب تم مغرب کی نماز ادا کر لو تو فجر کی نماز پڑھنے تک (نوافل وغیرہ) نماز مقبول اور فرشتوں کی حاضری کا وقت ہے، پھر (فجر کے بعد) نماز سے اس وقت تک رک جاؤ جب تک سورج بلند ہو کر سفید نہ ہو جائے، کیونکہ سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے، پھر جب سورج بلند ہو جائے تو اس وقت سے لے کر نصف النہار (دوپہر) تک، جب سورج (عین سر پر) سیدھا ہو جائے اور ہر چیز اپنے سائے پر کھڑی ہو (یعنی سایہ نہ رہے)، نماز مقبول اور فرشتوں کی گواہی کا وقت ہے، اور یہی وہ گھڑی ہے جس میں جہنم کو دہکایا جاتا ہے، پھر جب سورج ڈھل جائے تو نماز مقبول اور فرشتوں کی حاضری کا وقت ہے یہاں تک کہ سورج زرد پڑ جائے، کیونکہ سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے۔“
لیث رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے ہمارے احباب نے مقری رحمہ اللہ کے حوالے سے اس حدیث کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے کہا: ”سوائے جمعہ کے دن کے، کیونکہ اس دن نصف النہار کے وقت نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اس لیے کہ اس دن جہنم نہیں دہکائی جاتی۔“
ہمارے شیخ حافظ ابو الفضل عسقلانی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ سند صحیح ہے مگر اس میں انقطاع ہے، کیونکہ عون رحمہ اللہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ادراک نہیں کیا، اس کے علاوہ ان کی دیگر احادیث اپنے والد کے واسطے سے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہیں۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”ہمیں سورج کے طلوع ہونے، اس کے غروب ہونے اور ٹھیک دوپہر کے وقت نماز پڑھنے سے منع کیا جاتا تھا۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المواقيت/حدیث: 866]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد صحيح إلا أن فيه انقطاعا; لأن عونا لم يدرك عبد الله بن مسعود، فقد جاءت عنه أحاديث من روايته عن أبيه، عن ابن مسعود غير هذا، انتهى»
«(866/1) أخرجه سنن النسائي برقم: 147، 572، 584، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 283، 1251، 1364، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16566، 16571، 16578، 16580، 18940، وأخرجه فتح الباري برقم: 510، 2688، 3099، وأخرجه مسند البزار برقم: 858، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 467، 601، 4475، 5297، 6643، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 165، 260، 1147، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 424، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 167، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 463، وأخرجه شرح السنة برقم: 777، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 102، 925»
«(866/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 22611، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1883، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4533، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3970، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1084، 1824»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں