الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
947. -- باب: الوتر بركعة واحدة ومن أجاز أن يصلي ركعة واحدة تطوعا
-- باب: ایک رکعت وتر پڑھنے اور اس شخص کا بیان جس نے ایک رکعت نفل پڑھنے کی اجازت دی۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 4773 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 4773
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3830
المعجم الکبیر للطبرانی: 10917
حدیث نمبر: 4773
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثنا شُعْبَةُ، ح قَالَ: وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا شُعْبَةُ قَالَ: سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ حُرَيْثٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، فَإِذَا رَأَيْتَ أَنَّ الصُّبْحَ يُدْرِكُكَ فَأَوْتِرْ بِوَاحِدَةٍ". قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: مَا مَثْنَى مَثْنَى؟ قَالَ: مُتَسَلِّمٌ فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ، لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ بَشَّارٍ، وَفِي رِوَايَةِ آدَمَ" فَأَوْتِرْ بِرَكْعَةٍ" فَقَالَ رَجُلٌ لِابْنِ عُمَرَ: مَا مَثْنَى مَثْنَى؟ فَقَالَ:" السَّلَامُ بَيْنَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ". وَقَالَ فِي إِسْنَادِهِ عَنْ شُعْبَةَ ثنا عُقْبَةُ بْنُ حُرَيْثٍ قَالَ: يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَثْنَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ.
شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے عقبہ بن حریث سے سنا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کی نماز دو دو رکعتیں ہیں۔ اگر تمہیں یہ خطرہ ہو کہ صبح کا وقت ہو جائے گا تو ایک رکعت وتر پڑھ لو۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا گیا: دو دو سے کیا مراد ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ہر دو رکعت پر سلام پھیرنا۔
(ب) آدم کی روایت میں ہے: ”ایک رکعت وتر پڑھ لو۔“ ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: دو دو سے کیا مراد ہے؟ وہ کہتے ہیں: دو رکعات کے بعد سلام پھیرنا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4773]
(ب) آدم کی روایت میں ہے: ”ایک رکعت وتر پڑھ لو۔“ ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: دو دو سے کیا مراد ہے؟ وہ کہتے ہیں: دو رکعات کے بعد سلام پھیرنا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4773]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 749»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3830
«صلاة الليل مثنى مثنى والوتر ركعة من آخر الليل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”رات کی نماز دو دو رکعت ہے، اور وتر رات کے آخری حصے میں ایک رکعت ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3830]
”رات کی نماز دو دو رکعت ہے، اور وتر رات کے آخری حصے میں ایک رکعت ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3830]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن ابن عباس. مسلم صلاة الليل - ابن عمر وابن عباس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 10917
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، وَالْوِتْرُ رَكْعَةٌ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کی نماز دو دو رکعت کر کے پڑھی جاتی ہے، اور وتر رات کے آخری حصے میں ایک رکعت ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10917]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 36، حدیث 10963»