الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
952. -- باب: من قال يجعل آخر صلاته وترا وأن الركعتين بعدها تركتا
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے کہا کہ ”اپنی آخری نماز وتر کو بنائے“ اور یہ کہ ”اس کے بعد کی دو رکعتیں ترک کر دی گئیں“۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 4830 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 4830
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3830
المعجم الکبیر للطبرانی: 10917
حدیث نمبر: 4830
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا أَيُّوبُ، وَبُدَيْلُ بْنُ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ السَّائِلِ ⦗٥٠⦘ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ صَلَاةُ اللَّيْلِ؟ قَالَ:" مَثْنَى مَثْنَى، فَإِذَا خَشِيتَ الصُّبْحَ فَصَلِّ رَكْعَةً، وَاجْعَلْ آخِرَ صَلَاتِكَ وِتْرًا" ثُمَّ سَأَلَهُ رَجُلٌ عَلَى رَأْسِ الْحَوْلِ وَأَنَا بِذَلِكَ الْمَكَانِ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَا أَدْرِي هُوَ ذَاكَ الرَّجُلُ أَوْ رَجُلٌ آخَرُ فَقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيِّ.
عبداللہ بن شقیق رحمہ اللہ، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اور میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور سائل کے درمیان تھا۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! رات کی نماز کیسے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو دو رکعات، جب تو صبح کے وقت سے ڈرے تو ایک رکعت نماز ادا کر اور اپنی آخری نماز وتر کو بنا۔“ پھر ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی جگہ ایک سال کے بعد سوال کیا، مجھے معلوم نہیں یہ وہی شخص تھا یا کوئی دوسرا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بھی یہی جواب دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4830]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 461»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3830
«صلاة الليل مثنى مثنى والوتر ركعة من آخر الليل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”رات کی نماز دو دو رکعت ہے، اور وتر رات کے آخری حصے میں ایک رکعت ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3830]
”رات کی نماز دو دو رکعت ہے، اور وتر رات کے آخری حصے میں ایک رکعت ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3830]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن ابن عباس. مسلم صلاة الليل - ابن عمر وابن عباس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 10917
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، وَالْوِتْرُ رَكْعَةٌ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کی نماز دو دو رکعت کر کے پڑھی جاتی ہے، اور وتر رات کے آخری حصے میں ایک رکعت ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10917]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 36، حدیث 10963»