الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
985. -- باب: من جمع في بيته
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے اپنے گھر میں باجماعت نماز پڑھی۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 4993 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 4993
صحیح بخاری: 4429
حدیث نمبر: 4993
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِي الْفَوَارِسِ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ قَالَتْ:" صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ فِي بَيْتِهِ الْمَغْرِبَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا بِهِ، قَرَأَ وَالْمُرْسَلَاتِ، مَا صَلَّى بَعْدَهَا صَلَاةً حَتَّى قُبِضَ"..
سیدہ ام الفضل بنت حارث رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیماری کے ایام میں اپنے گھر میں ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صرف ایک کپڑا تھا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لپیٹا ہوا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ﴿وَالْمُرْسَلَاتِ﴾ [سورة المرسلات: 1] پڑھی، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی نماز نہیں پڑھی یہاں تک کہ فوت ہو گئے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4993]
تخریج الحدیث: «قوي۔ نسائي 985»
الحكم على الحديث:
قوي
حدیث نمبر: 4429
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عنهما، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ، قَالَتْ:" سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ بِ: وَالْمُرْسَلاتِ عُرْفًا سورة المرسلات آية 1، ثُمَّ مَا صَلَّى لَنَا بَعْدَهَا حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ".
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے عقیل نے، ان سے ابن شہاب نے، ان سے عبیداللہ بن عبداللہ نے، ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اور ان سے ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز میں «والمرسلات عرفا» کی قرآت کر رہے تھے، اس کے بعد پھر آپ نے ہمیں کبھی نماز نہیں پڑھائی، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی روح قبض کر لی۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4429]
حضرت ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز مغرب میں ﴿وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا﴾ [سورة المرسلات: 1] پڑھتے ہوئے سنا۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کوئی نماز نہیں پڑھائی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فوت کر لیا۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4429]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة