الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1061. -- باب: كراهية الإمامة
-- باب: امامت کرانے کی کراہت کا بیان
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 5331 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 5331
المستدرک علی الصحیحین: 867
حدیث نمبر: 5331
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ الْفَارِسِيُّ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أنبأ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَلِيٍّ الْهَمْدَانِيُّ سَكَنَ الْإِسْكَنْدَرِيَّةَ قَالَ: خَرَجْتُ فِي سَفَرٍ، وَمَعَنَا عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ فَقُلْنَا لَهُ: أُمَّنَا، قَالَ: لَسْتُ بِفَاعِلٍ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ أَمَّ النَّاسَ فَأَصَابَ الْوَقْتَ وَأَتَمَّ الصَّلَاةَ فَلَهُ وَلَهُمْ، وَمَنْ نَقَصَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَعَلَيْهِ وَلَا عَلَيْهِمْ".
ابو علی ہمدانی رحمہ اللہ جو سکندریہ میں رہتے تھے فرماتے ہیں: میں ایک مرتبہ سفر میں نکلا، میرے ساتھ عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ ہم نے ان سے کہا: ہماری امامت کراؤ۔ فرمایا: میں امامت کرانے والا نہیں ہوں۔ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ: ”جس نے لوگوں کی امامت کی اور درست وقت میں نماز مکمل کی تو اس کے لیے اور ان کے لیے اجر ہے، جس نے اس میں کچھ کمی کی تو اس پر وبال ہے لیکن ان مقتدیوں پر نہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5331]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابن حبان 2221»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 867
أخبرنا أبو بكر أحمد بن سلمان الفقيه ببغداد، حدثنا جعفر بن محمد بن شاكر، حدثنا عفَّانُ، حدثنا وُهَيب، حدثنا عبد الرحمن بن حَرمَلة. وأخبرنا أبو الحسن أحمد بن محمد بن عَبدُوس العَنَزي - واللفظُ له - حدثنا عثمان بن سعيد الدارِمي، حدثنا أحمد بن صالح المِصري، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني يحيى بن أيوب، عن عبد الرحمن بن حَرمَلة، عن أبي علي الهَمْداني، سمعتُ عُقْبةَ بن عامر يقول: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"مَن أَمَّ الناسَ فأصاب الوقتَ، فله ولهم، ومن انتَقَصَ من ذلك شيئًا، فعليه ولا عليهم" (1) .
هذا حديث صحيح، فقد احتَجَّ مسلمٌ بعبد الرحمن بن حَرمَلة، واحتجَّ البخاريُّ بيحيى بن أيوب، ثم لم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح، فقد احتَجَّ مسلمٌ بعبد الرحمن بن حَرمَلة، واحتجَّ البخاريُّ بيحيى بن أيوب، ثم لم يُخرجاه.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے لوگوں کی امامت کی اور صحیح وقت پر نماز پڑھائی، تو اس کا اجر اسے بھی ملے گا اور مقتدیوں کو بھی، اور اگر اس نے (وقت یا ارکان میں) کوئی کمی کی تو اس کا وبال اس پر ہوگا نہ کہ مقتدیوں پر۔“
یہ حدیث صحیح ہے، امام مسلم نے عبد الرحمن بن حرملہ سے اور امام بخاری نے یحییٰ بن ایوب سے احتجاج کیا ہے، پھر بھی انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 867]
یہ حدیث صحیح ہے، امام مسلم نے عبد الرحمن بن حرملہ سے اور امام بخاری نے یحییٰ بن ایوب سے احتجاج کیا ہے، پھر بھی انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 867]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن» [ترقيم الرساله 867] [ترقيم الشركة 777]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن