الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1209. -- باب: كيفية صلاة الخوف في السفر إذا كان العدو من غير جهة القبلة أو جهتها غير مأمونين
-- باب: سفر میں نمازِ خوف کا طریقہ جب دشمن قبلہ کے علاوہ کسی اور سمت ہو یا قبلہ رخ ہو مگر ان سے امن نہ ہو
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 6012 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 6012
صحیح ابن خزیمہ: 1356
حدیث نمبر: 6012
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ الْعَنْبَرِيُّ، أَنْبَأَنَا جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ الْعَبْدِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّهُ قَالَ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ:" يَقُومُ الْإِمَامُ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ وَتَقُومُ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ مَعَهُ، وَطَائِفَةٌ مِنْ قِبَلِ الْعَدُوِّ وَوُجُوهُهُمْ إِلَى الْعَدُوِّ، فَيَرْكَعُ بِهِمْ رَكْعَةً، وَيَرْكَعُونَ لِأَنْفُسِهِمْ وَيَسْجُدُونَ لِأَنْفُسِهِمْ سَجْدَتَيْنِ فِي مَكَانِهِمْ، وَيَذْهَبُونَ إِلَى مَقَامِ أُولَئِكَ وَيَجِيءُ أُولَئِكَ فَيَرْكَعُ بِهِمْ رَكْعَةً وَيَسْجُدُ بِهِمْ سَجْدَتَيْنِ فَهِيَ لَهُ اثْنَتَانِ وَلَهُمْ وَاحِدَةٌ، ثُمَّ يَرْكَعُونَ رَكْعَةً وَيَسْجُدُونَ سَجْدَتَيْنِ". لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ بَشَّارٍ، وَفِي حَدِيثِ مُسَدَّدٍ فَيُصَلِّي بِالَّذِينَ مَعَهُ رَكْعَةً ثُمَّ يَقُومُونَ فَيَرْكَعُونَ لِأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً وَالْبَاقِي بِمَعْنَاهُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُسَدَّدٍ..
سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ نمازِ خوف کے بارے میں فرماتے ہیں کہ امام قبلہ رخ کھڑا ہو، ایک گروہ ان میں سے امام کے ساتھ ہو اور دوسرا گروہ دشمن کے سامنے اور ان کے چہرے دشمن کی طرف ہوں۔ امام ان کو ایک رکعت پڑھائے اور وہ رکوع و سجود خود کریں یعنی دوسری رکعت کے لیے۔ پھر وہ دوسرے لوگوں کی جگہ چلے جائیں اور وہ امام کے ساتھ ایک رکعت پڑھیں اور دوسری رکعت کے رکوع و سجود مکمل کریں۔ اس طرح امام کے لیے دو رکعات اور ان کے لیے ایک رکعت ہوگی۔
مسدد کی حدیث میں ہے کہ جنہوں نے امام کے ساتھ ایک رکعت پڑھی، وہ دوسری رکعت خود پڑھ لیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الخوف/حدیث: 6012]
مسدد کی حدیث میں ہے کہ جنہوں نے امام کے ساتھ ایک رکعت پڑھی، وہ دوسری رکعت خود پڑھ لیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الخوف/حدیث: 6012]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 3902»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1356
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَأَبُو مُوسَى ، قَالا: نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ، قَالَ:" يَقُومُ الإِمَامُ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ، وَتَقُومُ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ مَعَهُ وَطَائِفَةٌ مِنْ قِبَلِ الْعَدُوِّ، وُجُوهُهُمْ إِلَى الْعَدُوِّ فَيَرْكَعُ بِهِمْ رَكْعَةً" . قَالَ أَبُو مُوسَى:" ثُمَّ يَقُومُونَ فَيَرْكَعُونَ"، وَقَالَ بُنْدَارٌ:" فَيَرْكَعُونَ لأَنْفُسِهِمْ، وَيَسْجُدُونَ لأَنْفُسِهِمْ سَجْدَتَيْنِ فِي مَكَانِهِمْ، وَيَذْهَبُونَ إِلَى مَقَامِ أُولَئِكَ، وَيَجِيءُ أُولَئِكَ فَيَرْكَعُ بِهِمْ، وَيَسْجُدُ بِهِمْ سَجْدَتَيْنِ، فَهِيَ لَهُ اثْنَتَانِ، وَلَهُمْ وَاحِدَةٌ، ثُمَّ يَرْكَعُونَ" قَالَ أَبُو مُوسَى:" لأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً وَيَسْجُدُونَ سَجْدَتَيْنِ" هَذَا حَدِيثُ بُنْدَارٍ إِلا مَا ذَكَرْتُ مِمَّا خَالَفَهُ أَبُو مُوسَى فِي لَفْظِ الْحَدِيثِ، إِنَّمَا زَادَ أَبُو مُوسَى: لأَنْفُسِهِمْ فِي الْمَوْضِعَيْنِ فَقَطْ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: سَمِعْتُ بُنْدَارًا، يَقُولُ: سَأَلْتُ يَحْيَى عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَحَدَّثَنِي، عَنْ شُعْبَةَ
سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ نماز خوف کی کیفیت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ امام قبلہ رُخ ہوکر کھڑا ہوگا اور مسلمانوں کا ایک گروہ اس کے ساتھ کھڑا ہوگا اور دوسرا گروہ دشمن کے سامنے اُن کی طرف مُنہ کر کے کھڑا ہوگا چنانچہ امام پہلے گروہ کو ایک رکعت پڑھائے گا۔ جناب ابوموسیٰ کی روایت میں ہے کہ پھر وہ کھڑے ہوں گے اور رکوع کریں گے۔ اور جناب بندار کی روایت میں الفاظ اس طرح ہیں، تو وہ خود ہی رکوع کرلیں گے اور اپنی جگہ خود ہی اپنے لئے دوسجدے کرلیں گے۔ پھر یہ گروہ دوسرے گروہ کی جگہ پر چلا جائے گا۔ وہ گروہ آئے گا تو امام انہیں ایک رکوع اور دو سجدے کرائے گا۔ اس طرح امام کی دو رکعت اور ان کی ایک رکعت تو جائے گی، پھر وہ دوسری رکعت پڑھ لیں گے، جناب ابوموسیٰ کی روایت میں ہے کہ وہ اپنے لئے ایک رکعت دو سجدوں کے ساتھ پڑھ لیں گے۔ یہ جناب بندار کی حدیث ہے سوائے ان الفاظ کے جن میں ابوموسیٰ نے اُن سے اختلاف کیا ہے، میں نے انہیں بیان کر دیا ہے، جناب ابوموسیٰ نے صرف دو جگہوں پر ”لِأَنْفُسِھِمْ“ (خود اپنے لئے پڑھ لیں گے) کے الفاظ بیان کیے ہیں۔ امام ابوبکر رحمه الله کہتے ہیں کہ میں نے بندار رحمه الله کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے امام یحییٰ سے اس حدیث کے متعلق پو چھا تو اُنہوں نے مجھے یہ حدیث جناب شعبہ رحمه الله سے بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الخوف/حدیث: 1356]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4129، 4131، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 841، 842، ومالك فى (الموطأ) برقم: 632، وابن الجارود فى "المنتقى"، 261، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1356، 1357، 1358، 1359، 1360، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2885، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1535، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1237، 1238، 1239، والترمذي فى (جامعه) برقم: 565، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1259، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6090، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1780، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15951»