الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1341. -- باب: ما ينبغي لكل مسلم أن يستشعره من الصبر على جميع ما يصيبه من الأمراض والأوجاع والأحزان لما فيها من الكفارات والدرجات
-- باب: ہر مسلمان کے لیے جو مناسب ہے کہ اسے جو بھی بیماریاں، تکلیفیں اور غم پہنچیں ان پر صبر کو اپنا شعار بنائے کیونکہ ان میں گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی ہے
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 6534 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 6534
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 993
حدیث نمبر: 6534
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، وَهِشَامٌ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، كُلُّهُمْ عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا ⦗٥٢٢⦘ الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى الْأَشْيَبُ، ثنا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَشَدُّ النَّاسِ بَلَاءً؟ قَالَ:" النَّبِيُّونَ، ثُمَّ الْأَمْثَلُ فَالْأَمْثَلُ، يُبْتَلَى الرَّجُلُ عَلَى حَسْبِ دِينِهِ، فَإِنْ كَانَ صُلْبَ الدِّينِ اشْتَدَّ بَلَاؤُهُ، وَإِنْ كَانَ فِي دِينِهِ رِقَّةٌ ابْتُلِيَ عَلَى حَسَبِ دِينِهِ، فَمَا تَبْرَحُ الْبَلَايَا عَلَى الْعَبْدِ حَتَّى تَدَعَهُ يَمْشِي عَلَى الْأَرْضِ لَيْسَ عَلَيْهِ خَطِيئَةٌ".
مصعب بن سعد اپنے والد سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ لوگوں میں سے سب سے زیادہ آزمائش کن لوگوں کی ہوتی ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انبیاء کی۔ پھر درجہ بدرجہ ہر آدمی اپنے دین کے مطابق آزمایا جاتا ہے۔ اگر وہ دین میں زیادہ پختہ ہے تو اس کی آزمائش بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اگر اس کے دین میں نرمی ہے تو وہ اپنے دین کے مطابق ہی آزمایا جاتا ہے۔ سو بندے پر آزمائشیں آتی رہتی ہیں حتیٰ کہ اسے ایسی حالت میں چھوڑتی ہیں کہ وہ زمین پر چلتا ہے مگر اس کی کوئی غلطی (گناہ) نہیں ہوتی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6534]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ ترمذي»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
حدیث نمبر: 993
«أشد الناس بلاء الأنبياء ثم الأمثل فالأمثل يبتلى الناس على قدر دينهم فمن ثخن دينه اشتد بلاؤه ومن ضعف دينه ضعف بلاؤه وإن الرجل ليصيبه البلاء حتى يمشي في الناس ما عليه خطيئة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں میں سب سے زیادہ سخت آزمائش انبیاء کی ہوتی ہے، پھر ان کی جو ان سے قریب تر ہوں، پھر ان کی جو ان سے قریب تر ہوں۔ لوگوں کو ان کے دین کے مطابق آزمایا جاتا ہے، پس جس کا دین پختہ ہوتا ہے اس کی آزمائش بھی سخت ہوتی ہے، اور جس کا دین کمزور ہوتا ہے اس کی آزمائش بھی ہلکی ہوتی ہے۔ اور بے شک آدمی کو مصائب پہنچتے رہتے ہیں یہاں تک کہ وہ لوگوں کے درمیان اس حال میں چلتا ہے کہ اس پر کوئی گناہ باقی نہیں رہتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 993]
”لوگوں میں سب سے زیادہ سخت آزمائش انبیاء کی ہوتی ہے، پھر ان کی جو ان سے قریب تر ہوں، پھر ان کی جو ان سے قریب تر ہوں۔ لوگوں کو ان کے دین کے مطابق آزمایا جاتا ہے، پس جس کا دین پختہ ہوتا ہے اس کی آزمائش بھی سخت ہوتی ہے، اور جس کا دین کمزور ہوتا ہے اس کی آزمائش بھی ہلکی ہوتی ہے۔ اور بے شک آدمی کو مصائب پہنچتے رہتے ہیں یہاں تک کہ وہ لوگوں کے درمیان اس حال میں چلتا ہے کہ اس پر کوئی گناہ باقی نہیں رہتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 993]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حب] عن أبي سعيد2. الصحيحة 144: حم، ت، الدارمي، ابن ماجه، الطحاوي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح