الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1343. -- باب: المريض لا يسب الحمى، ولا يتمنى الموت لضر نزل به، وليصبر، وليحتسب
-- باب: بیمار بخار کو برا بھلا نہ کہے، اور نہ ہی کسی پہنچنے والی تکلیف کی وجہ سے موت کی تمنا کرے، بلکہ اسے چاہیے کہ صبر کرے اور ثواب کی امید رکھے
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 6561 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 6561
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7322
حدیث نمبر: 6561
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ، ثنا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الصَّوَّافِ، حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ قَالَ: ثنا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى أُمِّ السَّائِبِ أَوْ أُمِّ الْمُسَيَّبِ وَهِيَ تُرَفْرِفُ، فَقَالَ:" مَا لَكِ يَا أُمَّ السَّائِبِ؟" أَوْ يَا أُمَّ الْمُسَيَّبِ، قَالَتِ: الْحُمَّى، لَا بَارَكَ اللهُ فِيهَا، فَقَالَ:" لَا تَسُبِّي الْحُمَّى؛ فَإِنَّهَا تُذْهِبُ خَطَايَا بَنِي آدَمَ كَمَا يُذْهِبُ الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ الْقَوَارِيرِيِّ.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام سائب یا ام مسیب رضی اللہ عنہا کے پاس داخل ہوئے اور وہ کانپ رہی تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے کیا ہوا ہے اے ام سائب یا (ام مسیب)؟“ تو وہ کہنے لگی: یہ بخار ہے، اللہ تعالیٰ اس میں برکت نہ کرے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بخار کو گالی نہ دے، بیشک وہ بنی آدم کی خطاؤں کو مٹاتا ہے جیسے بھٹی لوہے کے میل کچیل کو ختم کرتی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6561]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7322
"لا تسبي الحمى فإنها تنفي الذنوب كما تنفي النار خبث الحديد"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بخار کو گالی مت دو کیونکہ وہ گناہوں کو اس طرح دور کر دیتا ہے جیسے آگ لوہے کے میل کو دور کر دیتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7322]
”بخار کو گالی مت دو کیونکہ وہ گناہوں کو اس طرح دور کر دیتا ہے جیسے آگ لوہے کے میل کو دور کر دیتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7322]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن أبي هريرة. الصحيحة 2215.»
قال الشيخ الألباني: صحيح