🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1494. -- باب: الرغبة في أن يتعزى بما أمر الله تعالى به من الصبر والاسترجاع
-- باب: اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق صبر کرنے اور "إنا لله وإنا إليه راجعون" پڑھ کر تسلی حاصل کرنے کی ترغیب کا بیان
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 7126 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 7126
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3944، 10846
المعجم الکبیر للطبرانی: 12358، 12971
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7126
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عِيسَى الْحِيرِيُّ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ قَطَنٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عُمَرَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" نِعْمَ الْعِدْلَانِ وَنِعْمَ الْعِلَاوَةُ {الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ} [البقرة: ١٥٦] {أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ} [البقرة: ١٥٧] نِعْمَ الْعِدْلَانِ {وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ} [البقرة: ١٥٧] نِعْمَ الْعِلَاوَةُ".
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: بہت اچھا موازنہ اور بہترین مرتبہ ہے: ﴿الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۝ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ﴾ [سورة البقرة: 156-157] بہترین موازنہ ہے اور ﴿وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ﴾ [سورة البقرة: 157] یہ بہترین مقام و مرتبہ ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 7126]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3944
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ قَالَ: أَخْبَرَ اللَّهُ - جَلَّ وَعَزَّ - أَنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا سَلَّمَ لِأَمْرِ اللَّهِ وَرَجَعَ وَاسْتَرْجَعَ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ كُتِبَ لَهُ ثَلَاثُ خِصَالٍ مِنَ الْخَيْرِ: الصَّلَاةُ مِنَ اللَّهِ وَالرَّحْمَةُ، وَتَحْقِيقُ سَبِيلِ الْهُدَى، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ اسْتَرْجَعَ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ جَبَرَ اللَّهُ مُصِيبَتَهُ وَأَحْسَنَ عُقْبَاهُ وَجَعَلَ لَهُ خَلَفًا يَرْضَاهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ کہ جب انہیں کوئی مصیبت لاحق ہوتی ہے، تو وہ کہتے ہیں: بے شک ہم اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہیں اور بے شک ہم نے اسی کی طرف لوٹ کے جانا ہے یہ وہ لوگ ہیں کہ ان پر ان کے پروردگار کی طرف سے درود اور رحمت نازل ہو گا، اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے یہ بات بتائی ہے کہ جب مؤمن اللہ تعالیٰ کے حکم کو تسلیم کرتا ہے، اور مصیبت کے وقت «انا لله وانا اليه راجعون» پڑھ لیتا ہے، تو اس کے لئے بھلائی کی تین چیزیں نوٹ کی جاتی ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے درود اور رحمت اور ہدایت کے راستے کا متحقق ہونا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص مصیبت کے وقت «انا لله وانا اليه راجعون» پڑھ لیتا ہے، تو اللہ تعالٰی اس کی مصیبت کا بدلہ دیتا ہے (یا اس کی وجہ سے ہونے والی خرابی کو ٹھیک کر دیتا ہے)، اور اس کا انجام اچھا کرتا ہے، اور اسے اس کی جگہ ایسی چیز عطا کرتا ہے، جس سے وہ شخص راضی ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن ابوطلحہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3944]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13027»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10846
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَوْلُهُ: الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ. قَالَ: أَخْبَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنَّ الْعَبْدَ الْمُؤْمِنَ إِذَا سَلَّمَ لِأَمْرِ اللَّهِ وَرَجَعَ، فَاسْتَرْجَعَ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ، كُتِبَ لَهُ ثَلَاثُ خِصَالٍ مِنَ الْخَيْرِ: الصَّلَاةُ مِنَ اللَّهِ، وَالرَّحْمَةُ، وَتَحْقِيقُ سَبِيلِ الْهُدَى.
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ اسْتَرْجَعَ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ جَبَرَ اللَّهُ مُصِيبَتَهُ، وَأَحْسَنَ عُقْبَاهُ، وَجَعَلَ لَهُ خَلَفًا يَرْضَاهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ کہ جب انہیں کوئی مصیبت لاحق ہوتی ہے، تو وہ یہ کہتے ہیں: بے شک ہم اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں، اور بے شک ہم نے اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے یہ وہ لوگ ہیں جن پر ان کے پروردگار کی طرف سے درود نازل ہوتا ہے، اور رحمت نازل ہوتی ہے، اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے یہ بات بتائی ہے کہ جب کوئی مومن بندہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے سامنے سر تسلیم خم کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے، اور مصیبت کے وقت ﴿إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾ پڑھتا ہے، تو اس کے لئے تین قسم کی بھلائیاں نوٹ کر لی جاتی ہیں، اس کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے درود ہوتا ہے رحمت ہوتی ہے، اور حق کا راستہ واضح ہو جاتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص مصیبت کے وقت ﴿إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾ پڑھ لے گا اللہ تعالیٰ اس کی مصیبت (کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ناگوار صورتحال کو) ٹھیک کر دے گا اور اس کو اچھا انجام نصیب کرے گا اور اس (فوت ہونے والی چیز کی جگہ) اسے ایسی چیز عطا کرے گا جس سے وہ راضی ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10846]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13027»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12358
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُعْطِيَتْ أُمَّتِي شَيْئًا لَمْ يُعْطَهُ أَحَدٌ مِنَ الْأُمَمِ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کو مصیبت کے وقت ایسی چیز عطا کی گئی ہے جو کسی امت کو نہیں دی گئی: ”انا للہ وانا الیہ راجعون“ [سورۃ البقرہ: 156] ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12358]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 40، حدیث 12411»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12971
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِهِ: الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: أَنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا سَلَّمَ لِأَمْرِ اللهِ وَرَجَعَ، فَاسْتَرْجَعَ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ كَتَبَ ثَلَاثَ خِصَالٍ مِنَ الْخَيْرِ: الصَّلَاةُ، وَالرَّحْمَةُ، وَتَحْقِيقُ سَبِيلِ الْهُدَى، وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنِ اسْتَرْجَعَ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ جَبَرَ اللهُ مُصِيبَتَهُ، وَأَحْسَنَ عُقْبَاهُ، وَجَعَلَ لَهُ خَلَفًا صَالِحًا يَرْضَاهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ”وہ لوگ کہ جب انہیں کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو کہتے ہیں: بیشک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں، یہی وہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی طرف سے رحمتیں اور مہربانی ہے، اور یہی ہدایت پانے والے ہیں“ [سورۃ البقرۃ: 157] کے بارے میں فرماتے ہیں: اللہ عزوجل نے ہمیں بتایا ہے کہ مومن جب اللہ کے حکم کے سامنے سر تسلیم خم کر دے اور مصیبت کے وقت ”انا للہ وانا الیہ راجعون“ کہہ کر رجوع کرے تو اس کے لیے تین بھلائیاں لکھی جاتی ہیں: صلاۃ، رحمت، اور ہدایت کے راستے کی توفیق۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مصیبت کے وقت استرجاع کرے (یعنی انا للہ وانا الیہ راجعون کہے) تو اللہ اس کی مصیبت کا بدلہ عطا کرتا ہے، اس کا انجام بہتر بناتا ہے، اور اسے ایسا نعم البدل عطا کرتا ہے جس پر وہ راضی ہو جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12971]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 255، حدیث 13027»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں