الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1498. -- باب: سياق أخبار تدل على جواز البكاء بعد الموت.
-- باب: ان احادیث کا بیان جو موت کے بعد رونے کے جواز پر دلالت کرتی ہیں
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 7160 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 7160
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2647
حدیث نمبر: 7160
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ فَارِسٍ ⦗١١٨⦘ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو بِشْرٍ يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ بَكَتِ النِّسَاءُ عَلَى رُقَيَّةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فَجَعَلَ عُمَرُ يَنْهَاهُنَّ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَهْ يَا عُمَرُ"، ثُمَّ قَالَ:" إِيَّاكُنَّ وَنَعِيقَ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهُ مَهْمَا يَكُنْ مِنَ الْعَيْنِ وَالْقَلْبِ فَمِنَ الرَّحْمَةِ وَمَا يَكُونُ مِنَ اللِّسَانِ وَالْيَدِ فَمِنَ الشَّيْطَانِ" قَالَ: وَجَعَلَتْ فَاطِمَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا تَبْكِي عَلَى شَفِيرِ قَبْرِ رُقَيَّةَ فَجَعَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ الدُّمُوعَ عَنْ وَجْهِهَا بِالْيَدِ أَوْ قَالَ بِالثَّوْبِ. وَهَذَا وَإِنْ كَانَ غَيْرَ قَوِيٍّ فَقَوْلُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَدِيثِ الثَّابِتِ عَنْهُ:" إِنَّ اللهَ لَا يُعَذِّبُ بِدَمْعِ الْعَيْنِ وَلَا بِحُزْنِ الْقَلْبِ وَلَكِنْ يُعَذِّبُ بِهَذَا وَأَشَارَ إِلَى لِسَانِهِ أَوْ يَرْحَمُ" يَدُلُّ عَلَى مَعْنَاهُ وَيَشْهَدُ لَهُ بِالصِّحَّةِ وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا پر عورتیں روئیں تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انھیں منع کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! انھیں چھوڑ دو۔“ پھر فرمایا: ”تم شیطان کی چیخ سے بچو، ویسے اگر وہ آنکھ اور دل سے ہو تو رحمت ہے اور جو زبان اور ہاتھ سے ہو تو وہ شیطان سے ہے۔“ وہ کہتے ہیں کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی قبر کے کنارے رو رہی تھیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ سے ان کے چہرے سے آنسو پونچھ رہے تھے یا فرمایا: ”کپڑے سے۔“
یہ روایت اگرچہ قوی نہیں، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ فرمان جو ثابت حدیث میں ہے کہ اللہ تعالیٰ آنکھوں کے آنسوؤں اور دل کے غم سے عذاب نہیں دیتا بلکہ عذاب تو اس کی وجہ سے ہوتا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان کی طرف اشارہ کیا یا وہ رحم فرما دے، اس کے معنی پر دلالت کرتا ہے اور اس کی صحت کی گواہی دیتا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 7160]

تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أحمد»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 2647
«ألا تسمعون؟ إن الله لا يعذب بدمع العين ولا بحزن القلب ولكن يعذب بهذا - وأشار إلى لسانه - أو يرحم وإن الميت يعذب ببكاء أهله عليه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کیا تم سنتے ہو؟ بلاشبہ اللہ تعالیٰ آنکھ کے آنسو بہنے اور دل کے غم کی وجہ سے عذاب نہیں دیتا، بلکہ وہ اس کی وجہ سے عذاب دیتا ہے یا رحم فرماتا ہے—اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مبارک منہ کی طرف اشارہ کیا (یعنی زبان کی وجہ سے)۔ اور بلاشبہ میت کو اس کے گھر والوں کے رونے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2647]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن ابن عمر. مختصر مسلم 462.»
قال الشيخ الألباني: صحيح