🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2010. -- باب: الجمع بينهما بإقامة إقامة لكل صلاة
-- باب: ان دونوں کے درمیان ہر نماز کے لیے الگ الگ اقامت کے ساتھ جمع کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 9494 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 9494
بلوغ المرام: 150
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9494
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي أَبُو يَعْلَى، ثنا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثنا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَهُمَا بِالْمُزْدَلِفَةِ وَصَلَّى كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا بِإِقَامَةٍ، وَلَمْ يَتَطَوَّعْ قَبْلَ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا وَلَا بَعْدَهَا".
ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں نمازوں کو مزدلفہ میں الگ الگ اقامت کے ساتھ جمع کر کے پڑھا، ان میں سے کسی نماز سے پہلے یا بعد میں کوئی نفل نہیں پڑھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9494]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 150
وعن أبي قتادة رضي الله عنه في الحديث الطويل في نومهم عن الصلاة ثم أذن بلال فصلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم كما كان يصنع كل يوم. رواه مسلم. وله عن جابر رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم أتى المزدلفة،‏‏‏‏ فصلى بها المغرب والعشاء بأذان واحد وإقامتين. وله عن ابن عمر رضي الله عنهما: جمع النبي صلى الله عليه وآله وسلم بين المغرب والعشاء بإقامة واحدة. وزاد أبو داود: لكل صلاة.وفي رواية له: ولم يناد في واحدة منهما.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے (ایک لمبی حدیث جس میں دوران سفر غلبہ نیند اور تھکاوٹ سفر کی وجہ سے سو جانے کا ذکر ہے) مروی ہے، جب نیند سے بیداری ہوئی تو پھر بلال رضی اللہ عنہ نے اذان کہی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح نماز پڑھی جس طرح روزانہ پڑھتے تھے۔ (مسلم) اور مسلم میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مزدلفہ میں پہنچے تو وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب اور عشاء کی نماز ایک اذان اور دو اقامتوں سے پڑھی اور مسلم ہی میں ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب اور عشاء دونوں نمازیں جمع کر کے ایک ہی اقامت کے ساتھ ادا فرمائیں اور ابوداؤد نے اتنا اضافہ نقل کیا ہے کہ ہر نماز کیلئے تکبیر کہی گئی اور اسی کی ایک روایت میں منقول ہے کہ ان دونوں نمازوں میں سے کسی کے لئے بھی اذان نہیں کہی گئی۔ [بلوغ المرام/حدیث: 150]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي قَتَادَةَ» ابو قتادہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «فِي الْحَدِيثِ الطَّوِيلِ» لمبی حدیث میں – «فِي نَوْمِهِمْ» ان کے سو جانے کے بارے میں – «عَنِ الصَّلَاةِ» نماز سے – «ثُمَّ» پھر – «أَذَّنَ» اذان دی – «بِلَالٌ» بلال نے – «فَصَلَّى» تو نماز پڑھی – «النَّبِيُّ» نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «كَمَا» جیسے – «كَانَ يَصْنَعُ» آپ کیا کرتے تھے – «كُلَّ يَوْمٍ» ہر دن۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔ – «وَلَهُ» اور اسی (مسلم) کی روایت ہے – «عَنْ جَابِرٍ» جابر سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ بے شک – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أَتَى» آئے – «الْمُزْدَلِفَةَ» مزدلفہ – «فَصَلَّى بِهَا» تو وہاں پڑھی – «الْمَغْرِبَ» مغرب – «وَالْعِشَاءَ» اور عشاء – «بِأَذَانٍ وَاحِدٍ» ایک اذان کے ساتھ – «وَإِقَامَتَيْنِ» اور دو اقامتوں کے ساتھ۔ – «وَلَهُ» اور اسی کی روایت ہے – «عَنِ ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو: – «جَمَعَ» جمع کیا – «النَّبِيُّ» نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «بَيْنَ الْمَغْرِبِ» مغرب کے درمیان – «وَالْعِشَاءِ» اور عشاء کے – «بِإِقَامَةٍ وَاحِدَةٍ» ایک اقامت کے ساتھ۔ – «وَزَادَ» اور زیادہ کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے: – «لِكُلِّ صَلَاةٍ» ہر نماز کے لیے۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ» اور ان کی ایک روایت میں ہے: – «وَلَمْ يُنَادِ» اور اذان نہیں دی – «فِي وَاحِدَةٍ» کسی ایک میں (بھی) – «مِنْهُمَا» ان دونوں میں سے۔
اور سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے ان (صحابہ) کے نماز کے وقت سو جانے کے بارے میں لمبی حدیث میں روایت ہے کہ پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دی تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی طرح نماز پڑھائی جیسے آپ ہر روز کیا کرتے تھے۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور مسلم ہی میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مزدلفہ تشریف لائے تو وہاں مغرب اور عشاء ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ پڑھیں۔ اور مسلم ہی میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب اور عشاء کو ایک اقامت کے ساتھ جمع کیا۔ اور ابو داود نے یہ اضافہ کیا ہے: ”ہر نماز کے لیے (ایک اقامت)۔“ اور ان کی ایک روایت میں ہے: ”اور ان دونوں میں سے کسی کے لیے بھی اذان نہیں دی۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 150]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، المساجد، باب قضاء الصلاة الفائتة واستحباب تعجيل قضائها، حديث:681 وحديث جابرأخرجه مسلم، الحج، حديث:1218 وحديث ابن عمر أخرجه مسلم، الحج، حديث: 1288، وأبوداود، المناسك، حديث:1927-1930.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں