الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2056. -- باب: دخول البيت والصلاة فيه
-- باب: بیت اللہ میں داخل ہونے اور اس میں نماز پڑھنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 9719 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 9719
سنن دارمی: 1905
مسند احمد: 5176
حدیث نمبر: 9719
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ" أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ هُوَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ الْحَجَبِيُّ، وَبِلَالٌ فَأَغْلَقَهَا عَلَيْهِ وَمَكَثَ فِيهَا"، قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ:" فَسَأَلْتُ بِلَالًا حِينَ خَرَجَ مَاذَا صَنَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: جَعَلَ عَمُودًا عَنْ يَسَارِهِ وَعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ وَثَلَاثَةَ أَعْمِدَةٍ وَرَاءَهُ، وَكَانَ الْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ عَلَى سِتَّةِ أَعْمِدَةٍ، ثُمَّ صَلَّى" لَفْظُ حَدِيثِ الْقَعْنَبِيِّ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي أُوَيْسٍ وَغَيْرِهِ، عَنْ مَالِكٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" عَمُودَيْنِ عَنْ يَسَارِهِ" وَكَذَلِكَ قَالَهُ الشَّافِعِيُّ، عَنْ مَالِكٍ فِي أَحَدِ الْمَوْضِعَيْنِ، وَقَالَ فِي مَوْضِعٍ آخَرَ:" عَمُودًا عَنْ يَمِينِهِ وَعَمُودًا عَنْ يَسَارِهِ" وَكَذَلِكَ قَالَهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ مَالِكٍ، وَأَبُو دَاوُدَ، عَنِ الْقَعْنَبِيِّ، عَنْ مَالِكٍ، وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، وَيَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مَالِكٍ كَمَا رُوِّينَا، وَكَذَلِكَ قَالَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ مَالِكٍ" عَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ وَعَمُودًا عَنْ يَسَارِهِ" وَهُوَ الصَّحِيحُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا اسامہ بن زید، سیدنا عثمان بن طلحہ اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہم کعبہ میں داخل ہوئے اور دروازہ بند کر لیا اور اس میں ٹھہرے، جب نکلے تو میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ستون اپنے بائیں اور دو دائیں کیے اور تین ستون کے پیچھے پھر نماز پڑھی۔ ان دنوں کعبہ کے چھ ستون ہوتے تھے۔ [صحیح: بخاری: 483، مسلم: 1329]
اسی کو امام مسلم رحمہ اللہ نے یحییٰ بن یحییٰ سے روایت کیا ہے مگر اس نے کہا کہ دو ستون بائیں جانب رکھے۔
اور اسی طرح امام شافعی رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہوئے ایک جگہ کہا ہے اور ایک جگہ کہا ہے کہ دوسرا ستون دائیں جانب اور ایک ستون بائیں جانب تھا۔
اسی طرح عبداللہ بن یوسف رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے اور ابوداؤد رحمہ اللہ نے قعنبی رحمہ اللہ کے واسطہ سے امام مالک رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، جبکہ ابن ابی اویس رحمہ اللہ اور یحییٰ بن بکیر رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے اسی طرح روایت کیا ہے جیسے ہم نے روایت کیا ہے۔
اسی طرح عبدالرحمن بن مہدی رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے روایت کی ہے کہ دو ستون دائیں اور ایک ستون بائیں جانب اور یہی بات صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9719]

حدیث نمبر: 1905
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ هُوَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَبِلَالٌ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ الْحَجَبِيُّ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا اسامہ بن زید، سیدنا بلال اور سیدنا عثمان بن طلحہ الحجبی رضی اللہ عنہم کعبہ کے اندر داخل ہوئے ...... اور مذکورہ بالا حدیث بیان کی۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1905]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1909] »
اس روایت کی سند بھی صحیح ہے۔ اور تخریج اوپر ذکر کی جا چکی ہے۔
اس روایت کی سند بھی صحیح ہے۔ اور تخریج اوپر ذکر کی جا چکی ہے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 1903 سے 1905)
ان احادیث سے کعبہ کے اندر داخل ہونا اور نماز پڑھنا ثابت ہوا، اور کعبہ کے اندر دروازہ بند کر کے جس طرف چاہیں منہ کر کے نماز پڑھ سکتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں یمنی ستونوں کے درمیان نماز پڑھی۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5176
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ هُوَ وَبِلَالٌ، وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ، فَأَجَافُوا الْبَابَ، وَمَكَثُوا سَاعَةً، ثُمَّ خَرَجَ، فَلَمَّا فُتِحَ كُنْتُ أَوَّلَ مَنْ دَخَلَ، فَسَأَلْتُ بِلَالًا: أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ الْمُقَدَّمَيْنِ"، وَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَهُ كَمْ صَلَّى؟.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ بیت اللہ میں داخل ہوئے، اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اسامہ بن زید، عثمان بن طلحہ اور بلال رضی اللہ عنہم تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے دروازہ بند کر دیا، اور جب تک اللہ کو منظور تھا اس کے اندر رہے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو سب سے پہلے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے میں نے ملاقات کی اور ان سے پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز پڑھی؟ انہوں نے بتایا کہ اگلے دو ستونوں کے درمیان، البتہ میں ان سے یہ پوچھنا بھول گیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی رکعتیں پڑھیں؟ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5176]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 468 ، م : 1329 .