الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2101. -- باب: : المحرم لا يقبل ما يهدى له من الصيد حيا
-- باب: محرم زندہ شکار کا تحفہ قبول نہیں کرے گا جو اسے دیا جائے۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 9938 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 9938
الفتح الربانی: 4303
المعجم الاوسط: 7724
حدیث نمبر: 9938
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، أنا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ ⦗٣١٧⦘ مُسْلِمٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَدِمَ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّاسٍ يَسْتَذْكِرُهُ: كَيْفَ أَخْبَرْتَنِي عَنْ لَحْمِ صَيْدٍ أُهْدِيَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ حَرَامٌ؟، قَالَ: فَقَالَ: أُهْدِيَ لَهُ عُضْوٌ مِنْ لَحْمِ صَيْدٍ فَرَدَّهُ، فَقَالَ:" إِنَّا لَا نَأْكُلُهُ إِنَّا حُرُمٌ" لَفْظُ حَدِيثِ يَحْيَى وَفِي رِوَايَةِ أَبِي عَاصِمٍ أَنَّ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ قَدِمَ فَأَتَاهُ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَاسْتَفْتَاهُ فِي لَحْمِ الصَّيْدِ، فَقَالَ:" أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَحْمِ صَيْدٍ، وَهُوَ مُحْرِمٌ فَرَدَّهُ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ زید بن ارقم رضی اللہ عنہ آئے تو عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے انہیں یاد دلاتے ہوئے پوچھا: آپ نے مجھے اس شکار کے گوشت کے بارے میں کیسے بتایا تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفہ دیا گیا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم محرم تھے؟ تو انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو شکار والے گوشت کا ایک حصہ تحفہ میں دیا گیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے واپس کر دیا اور فرمایا: ”ہم اسے نہیں کھاتے، ہم حالتِ احرام میں ہیں۔“
(ب) زید بن ارقم رضی اللہ عنہ آئے تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان کے پاس جا کر ان سے شکار کے گوشت کے بارے میں فتویٰ پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حالتِ احرام میں شکار کا گوشت لایا گیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے واپس کر دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9938]
(ب) زید بن ارقم رضی اللہ عنہ آئے تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان کے پاس جا کر ان سے شکار کے گوشت کے بارے میں فتویٰ پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حالتِ احرام میں شکار کا گوشت لایا گیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے واپس کر دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9938]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه ابوداود 1849»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 4303
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِلَحْمِ صَيْدٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَلَمْ يَأْكُلْهُ
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام کی حالت میں تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں شکار کا گوشت پیش کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے نہ کھایا۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4303]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ أخرجه ابن ماجه: 3091، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: ترقیم بيت الأفكار الدولية: 830»
وضاحت: فوائد: … اس باب کی روایات سے معلوم ہوا کہ محرِم شکار کا گوشت اس وقت کھا سکتا ہے جب نہ تو اس نے خود شکار کیا گیا ہو اور نہ اس کو کھلانے کی نیت سے کیا گیا ہو۔ اس کی صورت یہ ہے کسی غیر محرِم آدمی نے اپنے لیےیا دوسرے غیر محرِم افراد کے لیے شکار کیا ہو، لیکن اتفاقی طور پر محرِم تک بھی وہ گوشت پہنچ گیا تو اسے چاہیے کہ وہ کھا لے۔
جَزَائُ الصَّیْدِ وَقَوْلُ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ: {یَا اَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا
لَاتَقْتُلُوْا الصَّیْدَ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ … الاٰیۃ}
شکار کا متبادل اور اس آیت ِ کریمہ کی تفسیر:{یَا اَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا … اَنْتُمْ حُرُمٌ}
جَزَائُ الصَّیْدِ وَقَوْلُ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ: {یَا اَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا
لَاتَقْتُلُوْا الصَّیْدَ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ … الاٰیۃ}
شکار کا متبادل اور اس آیت ِ کریمہ کی تفسیر:{یَا اَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا … اَنْتُمْ حُرُمٌ}
الحكم على الحديث:
حسن لغيره ۔ أخرجه ابن ماجه: 3091
حدیث نمبر: 7724
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّ رَسُولَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُهْدِيَ لَهُ لَحْمُ صَيْدٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَرَدَّهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا هَمَّامٌ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا هَمَّامٌ I ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شکار کا گوشت ہدیہ کیا گیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم احرام کی حالت میں تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس لوٹا دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف ہمام رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7724]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف ہمام رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7724]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 3091، وأحمد فى «مسنده» برقم: 845، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 433، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3786»