الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2108. -- باب: جواز الرعي في الحرم
-- باب: حدودِ حرم میں جانور چرانے کے جواز کا بیان۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 9982 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 9982
مسند احمد: 6064
صحیح ابن حبان: 3744
الجامع الكامل: 10626
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1522
حدیث نمبر: 9982
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ، ثنا الْمَعْمَرِيُّ يَعْنِي الْحَسَنَ بْنَ عَلِيِّ بْنِ شَبِيبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُلَيَّةَ، ثنا أَبِي، عَنْ وُهَيْبٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ أَنَّهُ حَدَّثَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى الْمَهْرِيِّ أَنَّهُ أَصَابَهُمْ بِالْمَدِينَةِ جَهْدٌ وَشِدَّةٌ وَأَنَّهُ أَتَى أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، فَقَالَ لَهُ: إِنِّي كَثِيرُ الْعِيَالِ، وَقَدْ أَصَابَنَا شِدَّةٌ فَأَرَدْتُ أَنْ أَنْقُلَ عِيَالِي إِلَى بَعْضِ الرِّيفِ، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: لَا تَفْعَلْ، الزَمِ الْمَدِينَةَ فَإِنَّا خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَظُنُّهُ، قَالَ: حَتَّى قَدِمْنَا عُسْفَانَ، قَالَ: فَأَقَامَ بِهَا لَيَالِيَ، فَقَالَ النَّاسُ: وَاللهِ مَا نَحْنُ هَا هُنَا فِي شَيْءٍ إِنَّ عِيَالَنَا لَخُلُوفٌ وَمَا نَأْمَنُ عَلَيْهِمْ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مَا هَذَا الَّذِي يَبْلُغُنِي مِنْ حَدِيثِكُمْ؟" مَا أَدْرِي كَيْفَ قَالَ، قَالَ:" وَالَّذِي أَحْلِفُ بِهِ"، أَوْ" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ هَمَمْتُ"، أَوْ" إِنِّي سَأَهُمُّ" لَا أَدْرِي أَيُّهُمَا قَالَ" لَآمُرَنَّ بِنَاقَتِي تُرَحَّلُ ثُمَّ لَا أَحُلَّ لَهَا عُقْدَةً حَتَّى أَقْدَمَ الْمَدِينَةَ" وَقَالَ:" اللهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ حَرَّمَ مَكَّةَ فَجَعَلَهَا حَرَمًا اللهُمَّ إِنِّي حَرَّمْتُ الْمَدِينَةَ حَرَامًا مَا بَيْنَ مَأْزِمَيْهَا أَنْ لَا يُهَرَاقَ فِيهَا دَمٌ وَلَا يُحْمَلَ فِيهَا سِلَاحٌ لِقِتَالٍ وَلَا تُخْبَطَ فِيهَا شَجَرَةٌ إِلَّا لِعَلْفٍ، اللهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا، اللهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا، اللهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا" ثَلَاثًا" اللهُمَّ اجْعَلْ مَعَ الْبَرَكَةِ بَرَكَتَيْنِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا بَيْنَ الْمَدِينَةِ مِنْ شِعْبٍ وَلَا نَقْبٍ إِلَّا عَلَيْهِ مَلَكَانِ يَحْرُسَانِهِ حَتَّى تَقْدَمُوا إِلَيْهَا" ثُمَّ قَالَ لِلنَّاسِ:" ارْتَحِلُوا" فَارْتَحَلْنَا فَأَقْبَلْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ فَوَالَّذِي نَحْلِفُ بِهِ، أَوْ يُحْلَفُ بِهِ - شَكَّ حَمَّادٌ فِي هَذِهِ الْكَلِمَةِ وَحْدَهَا -، مَا وَضَعْنَا رِحَالَنَا حِينَ دَخَلْنَا الْمَدِينَةَ حَتَّى أَغَارَ عَلَيْهَا بَنُو عَبْدِ اللهِ بْنِ غَطَفَانَ وَمَا يُهَيِّجُهُمْ قَبْلَ ذَلِكَ شَيْءٌ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ حَمَّادِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ.
مہری کے آزاد کردہ غلام ابو سعید سے روایت ہے کہ ان کو مدینہ میں سخت اور مشکل دن آگئے۔ وہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے کہنے لگے: میں زیادہ عیال دار ہوں اور ہمیں سختی آئی ہے، میں ارادہ رکھتا ہوں کہ اپنے گھر والوں کو کسی سرسبز دیہات میں منتقل کر دوں۔ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کہنے لگے: ایسا نہ کرنا، مدینہ کو لازم پکڑو؛ کیونکہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے، میرا گمان ہے کہ انہوں نے کہا: یہاں تک کہ ہم عسفان آگئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں پر چند راتیں قیام کیا، لوگوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہم تو یہاں کسی کام میں نہیں جبکہ ہمارے گھر والے پیچھے اکیلے ہیں اور ہم ان کے بارے میں بے خوف نہیں ہیں۔ یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کیا ہے جو تمہاری باتوں کی مجھے خبر ملی ہے؟“ (راوی کہتے ہیں:) میں نہیں جانتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیسے فرمایا، پھر فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کی میں قسم اٹھاتا ہوں“ یا ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، میں نے ارادہ کیا“ یا ”میں عنقریب ارادہ کروں گا“، میں نہیں جانتا دونوں میں سے کیا فرمایا: ”کہ میں اپنی اونٹنی پر کجاوہ کسنے کا حکم دوں، پھر میں اس کی کوئی گرہ نہ کھولوں یہاں تک کہ مدینہ آجاؤں“ اور فرمایا: ”اے اللہ! ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرمت والا بنایا اور اسے حرم قرار دیا، اے اللہ! میں نے مدینہ کو اس کی دونوں گھاٹیوں کے درمیان حرم قرار دیا ہے کہ اس میں خون نہ بہایا جائے، لڑائی کی غرض سے ہتھیار نہ اٹھائے جائیں اور کسی درخت کے پتے نہ جھاڑے جائیں مگر چارے کے لیے۔ اے اللہ! ہمارے مدینہ میں برکت فرما، اے اللہ! ہمارے صاع میں برکت فرما، اے اللہ! ہمارے مد میں برکت فرما“ تین مرتبہ فرمایا: ”اے اللہ! برکت کے ساتھ دو برکتیں اور دے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، مدینہ کی کوئی گھاٹی اور راستہ ایسا نہیں جس پر دو فرشتے پہرہ نہ دیتے ہوں، یہاں تک کہ تم اس کی طرف آؤ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: ”کوچ کرو“، ہم نے کوچ کیا اور مدینہ کی طرف آئے۔ اس ذات کی قسم جس کی ہم قسم اٹھاتے ہیں یا جس کی قسم اٹھائی جاتی ہے، حماد کو صرف اس ایک کلمہ کے بارے میں شک ہے، ہم نے مدینہ میں داخل ہو کر ابھی کجاوے نہ اتارے تھے کہ بنو عبداللہ بن غطفان نے اس پر حملہ کر دیا، حالانکہ اس سے پہلے کسی چیز نے ان کو اس پر نہ ابھارا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9982]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه ابوداود 2035»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 6064
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا بِشْرٌ ، سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ , يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي يَمَنِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اے اللہ ہمارے شہر مدینہ میں ہمارے شام اور ہمارے یمن میں برکتیں فرما اور ہمارے صاع اور ہمارے مد میں برکت عطاء فرما۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6064]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح.
حدیث نمبر: 3744
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْهَاشِمِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُثْمَانَيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْعَلاءُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَاعُنَا أَصْغَرُ الصِّيعَانِ، وَمُدُّنَا أَصْغَرُ الأَمْدَادِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا، وَمُدِّنَا، وَقَلِيلِنَا، وَكَثِيرِنَا، وَاجْعَلْ مَعَ الْبَرَكَةِ بَرَكَتَيْنِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ہمارا (اہل مدینہ کا) صاع سب سے چھوٹا صاع ہے اور ہمارا مد سب سے چھوٹا مد ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا، وَفِي مُدِّنَا، وَفِي قَلِيلِنَا وَكَثِيرِنَا، وَاجْعَلْ مَعَ الْبَرَكَةِ بَرَكَتَيْنِ» ”اے اللہ! ہمارے لیے ہمارے صاع اور مد اور ہمارے تھوڑے اور زیادہ میں برکت رکھ دے اور اس برکت کے ہمراہ مزید دو برکتیں رکھ دے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3744]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1373، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3284، 3744، 3747، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 10061، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3454، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2116، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3329، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7817، والبزار فى (مسنده) برقم: 8770» «رقم طبعة با وزير 3736»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3997): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 10626
10626- عن أبي هريرة قال: قيل يا رسول الله صاعنا أصغر الصيعان، ومدنا أصغر الأمداد، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اللهم بارك لنا في صاعنا، ومدنا، وقليلنا، وكثيرنا، واجعل مع البركة بركتين.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه ابن حبان (3744،3284) من طرق عن عبدالعزيز بن أبي حازم، عن العلاء، عن أبيه، عن أبي هريرة فذكره. وإسناده صحيح.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1522
«إن إبراهيم حرم مكة وإني حرمت ما بين لابتيها - يريد المدينة -»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا اور میں نے اس (مدینہ) کو اس کے دونوں پتھریلے میدانوں کے درمیان حرم قرار دیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1522]
”بے شک ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا اور میں نے اس (مدینہ) کو اس کے دونوں پتھریلے میدانوں کے درمیان حرم قرار دیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1522]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م] عن رافع بن خديج. مختصر مسلم 773.»
قال الشيخ الألباني: صحيح