الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابٌ فِيمَنْ حَمَلَ لِوَاءَ يَوْمِ بَدْرٍ
اس شخص کا بیان، جس نے غزوہ بدر کے دن جھنڈا اٹھایا ہوا تھا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10033 (کل: 5 مقامات، 1 کتب)
حدیث نمبر: 10033
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ لِوَاءُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَلِوَاءُ الْأَنْصَارِ مَعَ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ - رَضْيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے پاس تھا، اور انصار کا جھنڈا سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10033]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10033]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5355 و 12083)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7500
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ عَلِيًّا دَخَلَ بِفَاطِمَةَ قَبْلَ أَنْ يُعْطِيَهَا شَيْئًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی کروا لی تھی، اس سے پہلے کہ وہ انہیں کوئی چیز دیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7500]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7500]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (4908)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 9685
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يُجِيرُ عَلَى الْمُسْلِمِينَ بَعْضُهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مسلمانوں میں سے کوئی ایک ان کی طرف سے پناہ دے سکتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9685]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9685]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7907) اخرجه احمد فى المسند (250/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21651، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7907»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10626
عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَرَأَ الْحَدَّ عَنِ امْرَأَةٍ اسْتُكْرِهَتْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی عورت سے حد کو پرے کر دیا گیا جس کے ساتھ زبردستی کی گئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10626]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10626]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11361
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى أَنَّ نَاسًا مِنَ الْعَرَبِ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَسْلَمْنَا وَلَمْ نُقَاتِلْكَ وَقَاتَلَتْكَ بَنُو فُلَانٍ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَمُنُّونَ عَلَيْكَ أَنْ أَسْلَمُوا الْآيَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ عرب لوگوں نے یہ کہا: یا رسول اللہ! ہم نے اسلام قبول کر لیا ہے، ہم نے آپ کے ساتھ جنگ نہیں کی، جبکہ بنوفلاں نے آپ کے ساتھ جنگ کی، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”لوگ تم پر یہ احسان جتلاتے ہیں کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11361]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8012، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11773»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف