الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابٌ فِي مَنْ قُتِلَ دُونَ حَقِّهِ وَأَهْلِهِ وَمَالِهِ
جو شخص اپنے حق یا اہل خانہ یا مال کی خاطر قتل ہو جائے، اس کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10464 (کل: 47 مقامات، 18 کتب)
صحیح بخاری: 2480
سنن ابوداود: 4772
بلوغ المرام: 1027
اللؤلؤ والمرجان: 85
صحیح ابن حبان: 3195
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6444
11 تا 20
حدیث نمبر: 4099
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ قَاتَلَ دُونَ مَالِهِ , فَقُتِلَ فَهُوَ شَهِيدٌ , وَمَنْ قَاتَلَ دُونَ دَمِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ , وَمَنْ قَاتَلَ دُونَ أَهْلِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ".
سعید بن زید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے مال کی حفاظت کے لیے لڑے اور مارا جائے تو وہ شہید ہے، جو اپنے خون کی حفاظت کے لیے لڑے (اور مارا جائے) تو وہ شہید ہے اور جو اپنے گھر والوں کی حفاظت کی خاطر لڑے (اور مارا جائے) تو وہ شہید ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4099]
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے، وہ شہید ہے اور جو اپنی جان بچاتے ہوئے مارا جائے، وہ بھی شہید ہے اور جو شخص اپنے گھر والوں کے دفاع میں مارا جائے، وہ بھی شہید ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4099]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 4095 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4100
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ إِبْرَاهِيمَ , قَالَا: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ دَاوُدَ الْهَاشِمِيَّ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ أَهْلِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ دِينِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ دَمِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ".
سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت میں مارا جائے وہ شہید ہے، جو شخص اپنے گھر والوں کی حفاظت میں مارا جائے وہ شہید ہے، جو اپنے دین کی حفاظت میں مارا جائے تو وہ شہید ہے اور جو اپنے خون کی حفاظت میں مارا جائے وہ شہید ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4100]
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کو (لٹیروں سے) بچاتے ہوئے مارا جائے، وہ شہید ہے، اور جو شخص اپنے گھر والوں کا دفاع کرتے ہوئے مارا جائے، وہ شہید ہے، اور جو شخص اپنے دین کی خاطر مارا جائے، وہ بھی شہید ہے، اور جو شخص اپنی جان بچاتے ہوئے مارا جائے، وہ بھی شہید ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4100]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 4095 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1027
عن عبد الله بن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «من قتل دون ماله فهو شهيد» رواه أبو داود والنسائي والترمذي وصححه.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو کوئی اپنے مال کی حفاظت کرتا ہوا مارا جائے تو وہ شہید ہے۔“ اسے ابوداؤد، نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1027]
«عَنْ» سے – «عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ» عبداللہ بن عمر – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مَنْ قُتِلَ» جو قتل کیا گیا – «دُونَ مَالِهِ» اپنے مال کی حفاظت میں – «فَهُوَ شَهِيدٌ» تو وہ شہید ہے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود – «وَالنَّسَائِيُّ» اور نسائی – «وَالتِّرْمِذِيُّ» اور ترمذی نے – «وَصَحَّحَهُ» اور (ترمذی نے) اسے صحیح کہا۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے قتل کر دیا جائے وہ شہید ہے۔“ اسے ابو داود، نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1027]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے قتل کر دیا جائے وہ شہید ہے۔“ اسے ابو داود، نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1027]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، السنة، باب في قتال اللصوص، حديث:4772، والترمذي، الديات، حديث:1418، 1421، والنسائي، تحريم الدم، حديث:4094، 4095، وابن ماجه، الحدود، حديث:2580.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3512
3512 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: (مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ) . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص کو اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے قتل کر دیا جائے تو وہ شہید ہے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب القصاص/حدیث: 3512]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2480) و مسلم (226/ 140)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 3529
3529 - وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: (مَنْ قُتِلَ دُونَ دِينِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ دَمِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ أَهْلِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ) . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ.
سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے دین کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے تو وہ شہید ہے، جو شخص اپنی جان کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ بھی شہید ہے، جو شخص اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ بھی شہید ہے اور جو شخص اپنے اہل و عیال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ بھی شہید ہے۔“ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی و ابوداؤد والنسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب القصاص/حدیث: 3529]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (1421 وقال: حسن صحيح) و أبو داود (4772) و النسائي (115/7. 116 ح 4095. 4096)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1652
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ أَهْلِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ دِينِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ دَمِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ".
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت کرتا ہوا مارا جائے وہ شہید ہے، جو شخص اپنے اہل خانہ کی حفاظت کرتا ہوا مارا جائے وہ بھی شہید ہے، جو شخص اپنے دین کی حفاظت کرتا ہوا مارا جائے وہ بھی شہید ہے، اور جو شخص اپنی جان کی حفاظت کرتا ہوا مارا جائے وہ بھی شہید ہے۔“ [مسند احمد/مسند باقي العشرة المبشرين بالجنة/حدیث: 1652]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي.
حدیث نمبر: 6522
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت کرتا ہوا مارا جائے وہ شہید ہوتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6522]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، خ: 2480، م: 141، وهذا إسناد ضعيف لضعف حجاج بن أرطاة
حدیث نمبر: 340
340 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ، كَيْلَجَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيُّ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ سُمَيٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت میں قتل ہو گیا وہ شہید ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 340]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم: 140، أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2582، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6947، وبزار: 8966»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک سے پتا چلا کہ جو شخص ناحق کسی کے مال پر قبضہ کرنا چاہے، مال تھوڑا ہو یا زیادہ اور مالک کے لیے لڑائی کے بغیر کوئی چارہ نہ ہو تو ایسے شخص سے لڑنا جائز ہے اگر وہ مارا جائے تو اس کا خون رائیگاں ہے اور وہ دوزخی ہے اور اگر اس لڑائی میں مالک مارا جائے تو اسے اللہ تعالیٰ ٰ اعزازی طور پر شہادت کا ثواب عطا فرمائے گا کیونکہ اپنے مال کی حفاظت کرنا صرف مالک کا حق ہی نہیں بلکہ یہ اللہ اور اس کے رسول کا حکم بھی ہے۔ لہٰذا اللہ اور اس کے رسول کے حکم کی تعمیل میں مارا جانے والا شہید ہے۔
صحیح مسلم میں ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ فرمائیے کہ اگر کوئی شخص آکر میرا مال چھیننا چاہے تو میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے (اپنا مال) مت دو۔“ اس نے کہا: ”اگر وہ لڑنا شروع کر دے؟ فرمایا: ”تم بھی اس سے لڑو۔“ اس نے کہا: اگر وہ مجھے قتل کر دے؟ فرمایا: ”تم شہید ہوگئے۔“ اس نے کہا: اگر میں اسے قتل کر دوں؟ فرمایا: ”وہ جہنمی ہے۔“ [مسلم رقم: 140]
اس حدیث پر علامہ نووی رحمتہ اللہ علیہ نے باب باندھا ”غیر کا مال چھیننے والے کا خون مباح ہے اور اگر وہ اس لڑائی کے دوران قتل ہو جائے تو دوزخی ہے اور اگر صاحب حق قتل ہو جائے تو وہ شہید ہے۔“ ایک حدیث میں ہے کہ ”جو شخص اپنے حق کی خاطر (لڑتا ہوا) مارا گیا وہ شہید ہے۔“ [نسائي: 4101، صحيح]
اس حدیث مبارک سے پتا چلا کہ جو شخص ناحق کسی کے مال پر قبضہ کرنا چاہے، مال تھوڑا ہو یا زیادہ اور مالک کے لیے لڑائی کے بغیر کوئی چارہ نہ ہو تو ایسے شخص سے لڑنا جائز ہے اگر وہ مارا جائے تو اس کا خون رائیگاں ہے اور وہ دوزخی ہے اور اگر اس لڑائی میں مالک مارا جائے تو اسے اللہ تعالیٰ ٰ اعزازی طور پر شہادت کا ثواب عطا فرمائے گا کیونکہ اپنے مال کی حفاظت کرنا صرف مالک کا حق ہی نہیں بلکہ یہ اللہ اور اس کے رسول کا حکم بھی ہے۔ لہٰذا اللہ اور اس کے رسول کے حکم کی تعمیل میں مارا جانے والا شہید ہے۔
صحیح مسلم میں ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ فرمائیے کہ اگر کوئی شخص آکر میرا مال چھیننا چاہے تو میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے (اپنا مال) مت دو۔“ اس نے کہا: ”اگر وہ لڑنا شروع کر دے؟ فرمایا: ”تم بھی اس سے لڑو۔“ اس نے کہا: اگر وہ مجھے قتل کر دے؟ فرمایا: ”تم شہید ہوگئے۔“ اس نے کہا: اگر میں اسے قتل کر دوں؟ فرمایا: ”وہ جہنمی ہے۔“ [مسلم رقم: 140]
اس حدیث پر علامہ نووی رحمتہ اللہ علیہ نے باب باندھا ”غیر کا مال چھیننے والے کا خون مباح ہے اور اگر وہ اس لڑائی کے دوران قتل ہو جائے تو دوزخی ہے اور اگر صاحب حق قتل ہو جائے تو وہ شہید ہے۔“ ایک حدیث میں ہے کہ ”جو شخص اپنے حق کی خاطر (لڑتا ہوا) مارا گیا وہ شہید ہے۔“ [نسائي: 4101، صحيح]
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 341
341 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ نَظِيفٍ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، أبنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّافِقِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ يَحْيَى الْقُرَشِيُّ، إِمَامُ جَامِعِ الرِّقَّةِ، ثنا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ قُتِلَ دُونَ أَهْلِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ»
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے گھر والوں کی حفاظت میں قتل ہو گیا وہ شہید ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 341]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2452، 3198، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1610، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4099، أبو داود: 4772، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1418، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2580، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1650، 1655، والحميدي فى «مسنده» برقم: 83 م، والطبراني فى «الصغير» برقم: 275، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 949»
وضاحت: تشریح: -
یعنی جو شخص اپنے اہل خانہ کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے تو وہ بھی اعزازی طور پر رتبہ شہادت پانے والوں میں سے ہے اور اگر اس کے ہاتھوں حملہ آور قتل ہو جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں اور مرنے والا حملہ اور جہنمی ہوگا۔
یعنی جو شخص اپنے اہل خانہ کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے تو وہ بھی اعزازی طور پر رتبہ شہادت پانے والوں میں سے ہے اور اگر اس کے ہاتھوں حملہ آور قتل ہو جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں اور مرنے والا حملہ اور جہنمی ہوگا۔
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 85
85 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ قُتِلَ دُونَ مالِهِ فَهُوَ شَهيدٌ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے قتل کر دیا گیا وہ شہید ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 85]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 46 كتاب المظالم: 33 باب من قاتل دون ماله»
الحكم على الحديث:
«صحیح»