🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. بَابٌ فِي مَنْ دَرَأَ الْحَدَّ عَنِ امْرَأَةٍ اسْتُكْرِهَتْ
جس عورت کے ساتھ زبردستی کی گئی ہو اس سے حد کو پرے کرنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10628 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10628
مصنف ابن ابی شیبہ: 22154
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10628
وَعَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ أَنَّ عَلِيًّا، وَابْنَ مَسْعُودٍ قَالَا فِي الْأَمَةِ تُسْتَكْرَهُ: إِنْ كَانَتْ بِكْرًا فَعُشْرُ ثَمَنِهَا، وَإِنْ كَانَتْ ثَيِّبًا فَنِصْفُ عُشْرِ ثَمَنِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادِ الَّذِي قَبْلَهُ، وَهُوَ مُنْقَطِعٌ.
عبدالکریم بیان کرتے ہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایسی کنیز کے بارے میں یہ فرمایا ہے جس کے ساتھ زبردستی کی گئی ہو کہ اگر تو وہ کنواری ہو تو پھر اس کی قیمت کا دسواں حصہ ادا کیا جائے گا اور اگر وہ ثیبہ ہو تو پھر اس کی قیمت کا بیسواں حصہ ادا کیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسی سند کے ساتھ نقل کی ہے جو اس سے پہلے گزری ہے اور وہ سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10628]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21278 ترقیم الشثری: -- 22154
«حدثنا شريك ، عن جابر ، عن عامر ، عن عمر قال: إن كانت ثيبا رد نصف العشر، وإن كانت بكرا رد العشر» .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (جرير).
(٢) في [أ، ح، س، هـ]: (أن).
(٣) في [س، هـ]: زيادة (بن الخطاب).
(٤) في [ز]: زيادة (نصف).
(٥) ضعيف منقطع؛ جابر ضعيف، وعامر لا يروي عن عمر.

حضرت عمر رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ اگر وہ باندی پہلے ہی ثیبہ ہو تو بیسواں حصہ واپس کرے اور اگر وہ باکرہ تھی تو دسواں حصہ واپس کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22154]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10859، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3834، ترقيم محمد عوامة: 21278»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں