الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
115. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَأَنْذِرْ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَنْ يُحْشَرُوا إِلَى رَبِّهِمْ ، وَقَوْلُهُ تَعَالَى : وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم اس کے ذریعے ان لوگوں کو ڈراؤ جو اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ انہیں ان کے پروردگار کی بارگاہ میں اکٹھا کیا جائے گا“ ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم لوگوں کو پرے نہ کرو جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں“
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10997 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10997
سنن ابن ماجہ: 4127
المعجم الکبیر للطبرانی: 3678
حدیث نمبر: 10997
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَرَّ الْمَلَأُ مِنْ قُرَيْشٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ خَبَّابٌ وَصُهَيْبٌ وَبِلَالٌ وَعَمَّارٌ، فَقَالُوا: يَا مُحَمَّدُ، أَرَضِيتَ بِهَؤُلَاءِ؟ فَنَزَلَ فِيهِمُ الْقُرْآنُ وَأَنْذِرْ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَنْ يُحْشَرُوا إِلَى رَبِّهِمْ إِلَى قَوْلِهِ: (وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالظَّالِمِينَ) . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَقَالُوا: يَا مُحَمَّدُ، أَهَؤُلَاءِ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنْ بَيْنِنَا؟ لَوْ طَرَدْتَ هَؤُلَاءِ لَاتَّبَعْنَاكَ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ إِلَى قَوْلِهِ: (أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَعْلَمَ بِالشَّاكِرِينَ) . وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ كُرْدُوسٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قریش سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ موجود تھے ان مشرکین نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کیا آپ ان لوگوں سے راضی ہیں تو ان لوگوں کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اور اس کے ذریعے ان لوگوں کو ڈارؤ جو اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ انہیں ان کے پروردگار کی بارگاہ میں اکٹھا کیا جائے گا“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اللہ تعالیٰ ظلم کرنے والوں کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تا ہم امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ان لوگوں نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کیا یہ وہ لوگ ہیں کہ ہمارے درمیان میں سے اللہ تعالیٰ نے ان پر رحم کیا ہے اگر آپ ان لوگوں کو پرے کر دیں تو ہم آپ کی پیروی کر لیں گے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تم ان لوگوں کو پرے نہ کرے جو صبح و شام اپنے پروردگار کی عبات کرتے ہیں“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”کیا اللہ تعالیٰ شکر کرنے والوں کے بارے میں زیادہ علم نہیں رکھتا ہے؟“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف کردوس نامی راوی راوی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10997]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تا ہم امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ان لوگوں نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کیا یہ وہ لوگ ہیں کہ ہمارے درمیان میں سے اللہ تعالیٰ نے ان پر رحم کیا ہے اگر آپ ان لوگوں کو پرے کر دیں تو ہم آپ کی پیروی کر لیں گے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تم ان لوگوں کو پرے نہ کرے جو صبح و شام اپنے پروردگار کی عبات کرتے ہیں“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”کیا اللہ تعالیٰ شکر کرنے والوں کے بارے میں زیادہ علم نہیں رکھتا ہے؟“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف کردوس نامی راوی راوی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10997]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2209) اخرجه احمد فى المسند (2985)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3975، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10520»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4127
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ , حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْقَزِيُّ , حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ , عَنْ السُّدِّيِّ , عَنْ أَبِي سَعْدٍ الْأَزْدِيِّ , وَكَانَ قَارِئَ الْأَزْدِ , عَنْ أَبِي الْكَنُودِ , عَنْ خَبَّابٍ , فِي قَوْلِهِ تَعَالَى:" وَلا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ إِلَى قَوْلِهِ فَتَكُونَ مِنَ الظَّالِمِينَ سورة الأنعام آية 52 , قَالَ: جَاءَ الْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ التَّمِيمِيُّ , وَعُيَيْنَةُ بْنُ حِصْنٍ الْفَزَارِيُّ , فَوَجَدَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ صُهَيْبٍ , وَبِلَالٍ , وَعَمَّارٍ , وَخَبَّابٍ , قَاعِدًا فِي نَاسٍ مِنَ الضُّعَفَاءِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ , فَلَمَّا رَأَوْهُمْ حَوْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَقَرُوهُمْ , فَأَتَوْهُ فَخَلَوْا بِهِ , وَقَالُوا: إِنَّا نُرِيدُ أَنْ تَجْعَلَ لَنَا مِنْكَ مَجْلِسًا تَعْرِفُ لَنَا بِهِ الْعَرَبُ فَضْلَنَا , فَإِنَّ وُفُودَ الْعَرَبِ تَأْتِيكَ , فَنَسْتَحْيِي أَنْ تَرَانَا الْعَرَبُ مَعَ هَذِهِ الْأَعْبُدِ , فَإِذَا نَحْنُ جِئْنَاكَ فَأَقِمْهُمْ عَنْكَ , فَإِذَا نَحْنُ فَرَغْنَا فَاقْعُدْ مَعَهُمْ إِنْ شِئْتَ , قَالَ:" نَعَمْ" , قَالُوا: فَاكْتُبْ لَنَا عَلَيْكَ كِتَابًا , قَالَ: فَدَعَا بِصَحِيفَةٍ وَدَعَا عَلِيًّا لِيَكْتُبَ وَنَحْنُ قُعُودٌ فِي نَاحِيَةٍ , فَنَزَلَ جِبْرَائِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام , فَقَالَ: وَلا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ مَا عَلَيْكَ مِنْ حِسَابِهِمْ مِنْ شَيْءٍ وَمَا مِنْ حِسَابِكَ عَلَيْهِمْ مِنْ شَيْءٍ فَتَطْرُدَهُمْ فَتَكُونَ مِنَ الظَّالِمِينَ سورة الأنعام آية 52 ثُمَّ ذَكَرَ الْأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ , وَعُيَيْنَةَ بْنَ حِصْنٍ , فَقَالَ: وَكَذَلِكَ فَتَنَّا بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لِيَقُولُوا أَهَؤُلاءِ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنْ بَيْنِنَا أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَعْلَمَ بِالشَّاكِرِينَ سورة الأنعام آية 53 ثُمَّ قَالَ: وَإِذَا جَاءَكَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِنَا فَقُلْ سَلامٌ عَلَيْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ سورة الأنعام آية 54 , قَالَ: فَدَنَوْنَا مِنْهُ حَتَّى وَضَعْنَا رُكَبَنَا عَلَى رُكْبَتِهِ , وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْلِسُ مَعَنَا , فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَقُومَ قَامَ وَتَرَ كَنَا , فَأَنْزَلَ اللَّهُ: وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ وَلا تَعْدُ عَيْنَاكَ عَنْهُمْ سورة الكهف آية 28 وَلَا تُجَالِسْ الْأَشْرَافَ تُرِيدُ زِينَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَلا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُ عَنْ ذِكْرِنَا يَعْنِي: عُيَيْنَةَ وَالْأَقْرَعَ وَاتَّبَعَ هَوَاهُ وَكَانَ أَمْرُهُ فُرُطًا سورة الكهف آية 27 ـ 28 , قَالَ: هَلَاكًا , قَالَ: أَمْرُ عُيَيْنَةَ , وَالْأَقْرَعِ , ثُمَّ ضَرَبَ لَهُمْ مَثَلَ الرَّجُلَيْنِ , وَمَثَلَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا" , قَالَ خَبَّابٌ: فَكُنَّا نَقْعُدُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَإِذَا بَلَغْنَا السَّاعَةَ الَّتِي يَقُومُ فِيهَا قُمْنَا وَتَرَكْنَاهُ حَتَّى يَقُومَ".
خباب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ «ولا تطرد الذين يدعون ربهم بالغداة والعشي» سے «فتكون من الظالمين» ”اور ان لوگوں کو اپنے پاس سے مت نکال جو اپنے رب کو صبح و شام پکارتے ہیں ...“ (سورة الأنعام: 52) کی تفسیر میں کہتے ہیں کہ اقرع بن حابس تمیمی اور عیینہ بن حصن فزاری رضی اللہ عنہما آئے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صہیب، بلال، عمار، اور خباب رضی اللہ عنہم جیسے کمزور حال مسلمانوں کے ساتھ بیٹھا ہوا پایا، جب انہوں نے ان لوگوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چاروں طرف دیکھا تو ان کو حقیر جانا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر آپ سے تنہائی میں ملے، اور کہنے لگے: ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہمارے لیے ایک الگ مجلس مقرر کریں تاکہ عرب کو ہماری بزرگی اور بڑائی معلوم ہو، آپ کے پاس عرب کے وفود آتے رہتے ہیں، اگر وہ ہمیں ان غلاموں کے ساتھ بیٹھا دیکھ لیں گے تو یہ ہمارے لیے باعث شرم ہے، جب ہم آپ کے پاس آئیں تو آپ ان مسکینوں کو اپنے پاس سے اٹھا دیا کیجئیے، جب ہم چلے جائیں تو آپ چاہیں تو پھر ان کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے“ ان لوگوں نے کہا کہ آپ ہمیں اس سلسلے میں ایک تحریر لکھ دیجئیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کاغذ منگوایا اور علی رضی اللہ عنہ کو لکھنے کے لیے بلایا، ہم ایک طرف بیٹھے تھے کہ جبرائیل علیہ السلام یہ آیت لے کر نازل ہوئے: «ولا تطرد الذين يدعون ربهم بالغداة والعشي يريدون وجهه ما عليك من حسابهم من شيء وما من حسابك عليهم من شيء فتطردهم فتكون من الظالمين» ”اور ان لوگوں کو اپنے سے دور مت کریں جو اپنے رب کو صبح و شام پکارتے ہیں، وہ اس کی رضا چاہتے ہیں، ان کے حساب کی کوئی ذمے داری تمہارے اوپر نہیں ہے اور نہ تمہارے حساب کی کوئی ذمے داری ان پر ہے (اگر تم ایسا کرو گے) تو تم ظالموں میں سے ہو جاؤ گے) پھر اللہ تعالیٰ نے اقرع بن حابس اور عیینہ بن حصن رضی اللہ عنہما کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: «وكذلك فتنا بعضهم ببعض ليقولوا أهؤلاء من الله عليهم من بيننا أليس الله بأعلم بالشاكرين» ”اور اسی طرح ہم نے بعض کو بعض کے ذریعے آزمایا تاکہ وہ کہیں: کیا اللہ تعالیٰ نے ہم میں سے انہیں پر احسان کیا ہے، کیا اللہ تعالیٰ شکر کرنے والوں کو نہیں جانتا، (سورۃ الأنعام: ۵۳) پھر فرمایا: «وإذا جاءك الذين يؤمنون بآياتنا فقل سلام عليكم كتب ربكم على نفسه الرحمة» ”جب تمہارے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیات پر ایمان رکھتے ہیں تو کہو: تم پر سلامتی ہو، تمہارے رب نے اپنے اوپر رحم کو واجب کر لیا ہے“ (سورة الأنعام: 54)۔ خباب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (اس آیت کے نزول کے بعد) ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب ہو گئے یہاں تک کہ ہم نے اپنا گھٹنا، آپ کے گھٹنے پر رکھ دیا اور آپ ہمارے ساتھ بیٹھتے تھے، اور جب اٹھنے کا ارادہ کرتے تو کھڑے ہو جاتے، اور ہم کو چھوڑ دیتے (اس سلسلے میں) اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: «واصبر نفسك مع الذين يدعون ربهم بالغداة والعشي يريدون وجهه ولا تعد عيناك عنهم» ”روکے رکھو اپنے آپ کو ان لوگوں کے ساتھ جو اپنے رب کو یاد کرتے ہیں صبح اور شام، اور اسی کی رضا مندی چاہتے ہیں، اور اپنی نگاہیں ان کی طرف سے مت پھیرو“ (سورة الكهف: 28) -یعنی مالداروں کے ساتھ مت بیٹھو، تم دنیا کی زندگی کی زینت چاہتے ہو، مت کہا مانو ان لوگوں کا جن کے دل ہم نے اپنی یاد سے غافل کر دئیے) اس سے مراد اقرع و عیینہ ہیں «واتبع هواه وكان أمره فرطا» ”انہوں نے اپنی خواہش کی پیروی کی اور ان کا معاملہ تباہ ہو گیا“ (سورة الكهف: 28)، یہاں «فرطا» کا معنی بیان کرتے ہوئے خباب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: «هلاكا» اقرع اور عیینہ میں سے ہر ایک کا معاملہ تباہ ہو گیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ان دو آدمیوں کی مثال اور دنیوی زندگی کی مثال بیان فرمائی، خباب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس کے بعد ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھتے تو جب آپ کے کھڑے ہونے کا وقت آتا تو پہلے ہم اٹھتے تب آپ اٹھتے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4127]
حضرت ابوکنود (عبداللہ بن عامر) ازدی رحمہ اللہ نے حضرت خباب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے اس آیت مبارکہ کی تفسیر میں یہ حدیث بیان فرمائی کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ ۖ مَا عَلَيْكَ مِنْ حِسَابِهِم مِّن شَيْءٍ وَمَا مِنْ حِسَابِكَ عَلَيْهِم مِّن شَيْءٍ فَتَطْرُدَهُمْ فَتَكُونَ مِنَ الظَّالِمِينَ﴾ [سورة الأنعام: 52] ”اور ان لوگوں کو اپنے سے دُور مت کریں جو اپنے پروردگار کو صبح و شام پکارتے (اور اس کی عبادت کرتے) ہیں۔ وہ اپنے رب کا چہرہ (رضامندی) چاہتے ہیں۔ ان کے حساب میں سے کسی چیز کا بوجھ آپ پر نہیں اور نہ آپ کے حساب میں سے کسی چیز کا بوجھ ان پر ہے، پھر اگر آپ ان کو اپنے سے دُور کریں گے تو آپ ظالموں میں سے ہو جائیں گے۔“ حضرت اقرع بن حابس تمیمی اور حضرت عیینہ بن حصن فزاری رضی اللہ عنہما آئے تو دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کمزور (نادار) مسلمانوں کی جماعت میں حضرت صہیب، حضرت بلال، حضرت عمار اور حضرت خباب رضی اللہ عنہم اور ایسے ہی کچھ دوسرے غریب اور کمزور مومنوں کے ساتھ تشریف فرما ہیں۔ جب انہوں نے ان حضرات کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد بیٹھے دیکھا تو انہیں حقیر جانا۔ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے تنہائی میں بات کی اور کہا: ”ہم چاہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ساتھ (الگ سے) تشریف رکھیں تاکہ اہل عرب کو ہماری فضیلت (اور بلند مقام) کا پتہ چلے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عرب (کے مختلف علاقوں) کے وفد آتے ہیں، اور ہمیں اس بات سے شرم محسوس ہوتی ہے کہ عرب کے لوگ ہمیں ان غلاموں کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھیں، اس لیے جب ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا کریں تو آپ انہیں اپنے پاس سے اٹھا دیا کریں، جب ہم فارغ ہو جائیں تو پھر آپ چاہیں تو ان کے ساتھ بھی تشریف رکھیں۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ انہوں نے کہا: ”ہمیں (اس معاہدے کی) ایک تحریر لکھ دیجیے۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لکھنے کا سامان طلب فرمایا، اور لکھنے کے لیے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بلا لیا۔ ہم (غریب مسلمان) ایک طرف بیٹھے تھے۔ اتنے میں جبریل علیہ السلام اترے اور (وحی کی آیات سناتے ہوئے) فرمایا: ﴿وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ ۖ مَا عَلَيْكَ مِنْ حِسَابِهِم مِّن شَيْءٍ وَمَا مِنْ حِسَابِكَ عَلَيْهِم مِّن شَيْءٍ فَتَطْرُدَهُمْ فَتَكُونَ مِنَ الظَّالِمِينَ﴾ [سورة الأنعام: 52] پھر اقرع بن حابس اور عیینہ بن حصن رضی اللہ عنہما کا ذکر کیا (جو اس وقت غیر مسلم تھے) اور فرمایا: ﴿وَكَذَٰلِكَ فَتَنَّا بَعْضَهُم بِبَعْضٍ لِّيَقُولُوا أَهَـٰؤُلَاءِ مَنَّ اللَّـهُ عَلَيْهِم مِّن بَيْنِنَا ۗ أَلَيْسَ اللَّـهُ بِأَعْلَمَ بِالشَّاكِرِينَ﴾ [سورة الأنعام: 53] ”اور اسی طرح ہم نے بعض کو بعض کے ذریعے سے آزمائش میں ڈالا ہے تاکہ وہ لوگ (انہیں دیکھ کر) کہیں: کیا ہم میں سے یہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے احسان کیا ہے؟ کیا اللہ اپنے شکر گزار بندوں کو (ان سے) زیادہ نہیں جانتا؟“ پھر فرمایا: ﴿وَإِذَا جَاءَكَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِنَا فَقُلْ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ ۖ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَىٰ نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ﴾ [سورة الأنعام: 54] ”اور جب آپ کے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں تو کہہ دیجیے تم پر سلام ہو۔ تمہارے رب نے مہربانی کو اپنے ذمے لازم کر لیا ہے“ حضرت خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”چنانچہ ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آ گئے حتی کہ ہم نے آپ کے گھٹنوں سے اپنے گھٹنے ملا دیے۔ پھر (یہ کیفیت ہو گئی کہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ساتھ (کافی دیر تک) بیٹھے رہتے۔ پھر جب آپ اُٹھنا چاہتے تو تشریف لے جاتے اور ہمیں بیٹھے رہنے دیتے۔“ تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ ۖ وَلَا تَعْدُ عَيْنَاكَ عَنْهُمْ تُرِيدُ زِينَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَلَا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُ عَن ذِكْرِنَا وَاتَّبَعَ هَوَاهُ وَكَانَ أَمْرُهُ فُرُطًا﴾ [سورة الكهف: 28] ”اور اپنے آپ کو ان لوگوں کے ساتھ روکے رکھیے جو صبح شام اپنے رب کو پکارتے ہیں۔ وہ اس کی رضا کے طالب ہیں۔ آپ کی نظریں انہیں چھوڑ کر دوسرے لوگوں کی طرف نہ جائیں (ان سرداروں کے ساتھ نہ بیٹھیں) کہ آپ دنیا کی زندگی کی زینت چاہنے لگیں۔ اور آپ اس شخص کی بات نہ مانیں جس کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کر دیا ہے (عیینہ اور اقرع وغیرہ کی) اور جو اپنی خواہش کے پیچھے چلتا ہے، اور اس کا معاملہ حد اعتدال سے ہٹا ہوا ہے (ہلاکت کا باعث ہے)۔“ صحابی بیان کرتے ہیں: ”اس سے مراد عیینہ اور اقرع کا معاملہ ہے۔“ پھر اللہ تعالیٰ نے دو آدمیوں کا واقعہ بیان فرمایا اور دنیا کی زندگی کی مثال بیان فرمائی۔ حضرت خباب رضی اللہ عنہ نے کہا: ”(اس کے بعد) ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھتے تھے لیکن جب وہ وقت آتا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اٹھنے کا (روزمرہ کا) ہوتا تھا تو ہم خود ہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر اٹھ جاتے تھے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی تشریف لے جا سکیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4127]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3522، ومصباح الزجاجة: 1462) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
أبو سعيد الأزدي: مقبول (تقريب: 8117) أي مجهول الحال والآية مكية وأسلم الأقرع و عينة بعد الھجرة بدهر
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 526
إسناده ضعيف
أبو سعيد الأزدي: مقبول (تقريب: 8117) أي مجهول الحال والآية مكية وأسلم الأقرع و عينة بعد الھجرة بدهر
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 526
حدیث نمبر: 3678
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ (ح) ، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ ، قَالَا: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْفَضْلِ ، ثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ ، عَنِ السُّدِّيِّ ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ الْأَزْدِيِّ ، عَنْ أَبِي الْكَنُودِ ، عَنْ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَلا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ، قَالَ: جَاءَ - يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ التَّمِيمِيُّ وَعُيَيْنَةُ بْنُ حِصْنٍ الْفَزَارِيُّ فَوَجَدُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدًا مَعَ بِلَالٍ وَعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَصُهَيْبٍ وَخَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ فِي أُنَاسٍ مِنَ الضُّعَفَاءِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ، فَلَمَّا رَأَوْهُمْ حَوْلَهُ حَقَرُوهُمْ، فَأَتَوْهُ فَخَلَوْا بِهِ، فَقَالُوا: إِنَّا نُحِبُّ أَنْ تَجْعَلَ لَنَا مِنْكَ مَجْلِسًا تَعْرِفُ بِهِ الْعَرَبُ فَضْلَنَا، فَإِنَّ وُفُودَ الْعَرَبِ تَأْتِيكَ فَنَسْتَحِي أَنْ تَرَانَا الْعَرَبُ قُعُودًا مَعَ هَؤُلَاءِ الْعَبِيدِ، أَوْ إِذَا نَحْنُ جِئْنَاكَ فَأَقِمْهُمْ عَنَّا، وَإِذَا نَحْنُ فَرَغْنَا فَأَقْعِدْهُمْ إِنْ شِئْتَ، فَقَالَ: نَعَمْ، فَقَالُوا: فَاكْتُبْ لَنَا عَلَيْكَ كِتَابًا، فَدَعَا بِالصَّحِيفَةِ لِيَكْتُبَ لَهُمْ وَدَعَا عَلِيًّا لِيَكْتُبَ، فَلَمَّا أَرَادَ ذَلِكَ وَنَحْنُ قُعُودٌ فِي نَاحِيَةٍ إِذْ نَزَلَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَلا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ الْآيَةَ. ثُمَّ ذَكَرَ الْأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ وَصَاحِبَهُ قَالَ: وَكَذَلِكَ فَتَنَّا بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لِيَقُولُوا أَهَؤُلاءِ مَنَّ اللهُ عَلَيْهِمْ مِنْ بَيْنِنَا أَلَيْسَ اللهُ بِأَعْلَمَ بِالشَّاكِرِينَ، ثُمَّ ذَكَرَهُ فَقَالَ: وَإِذَا جَاءَكَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِنَا فَقُلْ سَلامٌ عَلَيْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ، فَرَمَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالصَّحِيفَةِ، فَدَعَانَا فَأَتَيْنَاهُ وَهُوَ يَقُولُ: سَلَامٌ عَلَيْكُمْ فَدَنَوْنَا مِنْهُ حَتَّى وَضَعْنَا رُكَبَنَا عَلَى رُكْبَتِهِ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْلِسُ مَعَنَا، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَقُومَ قَامَ وَتَرَكَنَا، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ وَلا تَعْدُ عَيْنَاكَ عَنْهُمْ تُرِيدُ زِينَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا يَقُولُ: لَا تُجَالِسِ الْأَشْرَافَ وَلا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُ عَنْ ذِكْرِنَا وَاتَّبَعَ هَوَاهُ وَكَانَ أَمْرُهُ فُرُطًا، أَمَّا الَّذِي أُغْفِلَ قَلْبُهُ فَهُوَ عُيَيْنَةُ ، وَالْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ ، وَأَمَّا فُرُطًا فَهَلَاكًا، ثُمَّ ضَرَبَ مَثَلَ رَجُلَيْنِ وَمَثَلَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا قَالَ: فَكُنَّا بَعْدَ ذَلِكَ نَقْعُدُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا بَلَغْنَا السَّاعَةَ الَّتِي كَانَ يَقُومُ فِيهَا قُمْنَا وَتَرَكْنَاهُ حَتَّى يَقُومَ وَإِلَّا صَبَرَ حَتَّى نَقُومَ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (المفضل) .
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (المفضل) .
سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ اللہ عزوجل کے اس فرمان: ”اور ان لوگوں کو اپنے پاس سے نہ ہٹاؤ جو صبح و شام اپنے رب کو پکارتے ہیں، اس کی رضا چاہتے ہوئے“ [الانعام: 52] کے بارے میں کہتے ہیں: اقرع بن حابس تمیمی اور عیینہ بن حصن فزاری - یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس - آئے تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا بلال، سیدنا عمار بن یاسر، سیدنا صہیب اور سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہم کے ساتھ، مومنوں میں سے کچھ کمزور لوگوں کے درمیان بیٹھے پایا۔ جب انہوں نے انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد دیکھا تو انہیں حقیر جانا، چنانچہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور تنہائی میں ملے اور کہا: ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہمارے لیے اپنے پاس ایک الگ مجلس مقرر کریں جس سے عرب کو ہماری فضیلت معلوم ہو، کیونکہ عرب کے وفود آپ کے پاس آتے ہیں، تو ہمیں شرم آتی ہے کہ عرب ہمیں ان غلاموں کے ساتھ بیٹھے دیکھیں، یا یہ کہ جب ہم آپ کے پاس آئیں تو انہیں ہمارے پاس سے اٹھا دیں، اور جب ہم فارغ ہو جائیں تو اگر آپ چاہیں انہیں دوبارہ بٹھا لیں۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ انہوں نے کہا: تو ہمارے لیے اس بارے میں ایک تحریر لکھ دیجیے۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحیفہ منگوایا تاکہ ان کے لیے لکھیں، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بلایا کہ وہ لکھیں، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنا چاہا اور ہم ایک کونے میں بیٹھے تھے تو جبریل علیہ السلام یہ آیت لے کر نازل ہوئے: ”اور ان لوگوں کو اپنے پاس سے نہ ہٹاؤ جو صبح و شام اپنے رب کو پکارتے ہیں“ [الانعام: 52] ۔ پھر اقرع بن حابس اور اس کے ساتھی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”اور اسی طرح ہم نے ان میں سے بعض کو بعض کے ذریعے آزمایا تاکہ وہ کہیں: کیا یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے ہم میں سے احسان کیا ہے؟ کیا اللہ شکر گزاروں کو زیادہ جاننے والا نہیں؟“ [الانعام: 53] ۔ پھر آگے فرمایا: ”اور جب تیرے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں تو کہہ: تم پر سلام ہو، تمہارے رب نے اپنے اوپر رحمت لکھ لی ہے“ [الانعام: 54] ۔ راوی کہتے ہیں: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تحریر پھینک دی، اور ہمیں بلایا، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”تم پر سلام ہو۔“ تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہو گئے یہاں تک کہ ہم نے اپنے گھٹنے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنے پر رکھ دیے۔
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ساتھ بیٹھا کرتے تھے، پھر جب اٹھنا چاہتے تو خود اٹھتے اور ہمیں چھوڑ جاتے، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور اپنے آپ کو ان لوگوں کے ساتھ جمائے رکھو جو صبح و شام اپنے رب کو پکارتے ہیں، اس کی رضا چاہتے ہوئے، اور تیری آنکھیں ان سے نہ ہٹیں کہ تو دنیا کی زینت چاہے“ [الکہف: 28] ، یعنی: بڑے لوگوں کی مجلس اختیار نہ کر، ”اور اس کا کہنا نہ مان جس کے دل کو ہم نے اپنے ذکر سے غافل کر دیا ہے اور وہ اپنی خواہش کی پیروی کرتا ہے اور اس کا معاملہ حد سے تجاوز کر گیا ہے“ [الکہف: 28] ، وہ شخص جس کے دل کو غافل کیا گیا وہ عیینہ اور اقرع بن حابس تھے، اور ”فرطا“ کا مطلب ہلاکت ہے۔ پھر دو آدمیوں اور دنیا کی زندگی کی مثال بیان کی۔ راوی کہتے ہیں: تو اس کے بعد ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھا کرتے تھے، جب وہ وقت آ جاتا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھا کرتے تھے تو ہم کھڑے ہو جاتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ دیتے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود اٹھیں، ورنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبر فرماتے (بیٹھے رہتے) یہاں تک کہ ہم اٹھ جائیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3678]
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ساتھ بیٹھا کرتے تھے، پھر جب اٹھنا چاہتے تو خود اٹھتے اور ہمیں چھوڑ جاتے، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور اپنے آپ کو ان لوگوں کے ساتھ جمائے رکھو جو صبح و شام اپنے رب کو پکارتے ہیں، اس کی رضا چاہتے ہوئے، اور تیری آنکھیں ان سے نہ ہٹیں کہ تو دنیا کی زینت چاہے“ [الکہف: 28] ، یعنی: بڑے لوگوں کی مجلس اختیار نہ کر، ”اور اس کا کہنا نہ مان جس کے دل کو ہم نے اپنے ذکر سے غافل کر دیا ہے اور وہ اپنی خواہش کی پیروی کرتا ہے اور اس کا معاملہ حد سے تجاوز کر گیا ہے“ [الکہف: 28] ، وہ شخص جس کے دل کو غافل کیا گیا وہ عیینہ اور اقرع بن حابس تھے، اور ”فرطا“ کا مطلب ہلاکت ہے۔ پھر دو آدمیوں اور دنیا کی زندگی کی مثال بیان کی۔ راوی کہتے ہیں: تو اس کے بعد ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھا کرتے تھے، جب وہ وقت آ جاتا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھا کرتے تھے تو ہم کھڑے ہو جاتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ دیتے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود اٹھیں، ورنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبر فرماتے (بیٹھے رہتے) یہاں تک کہ ہم اٹھ جائیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3678]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 75، حدیث 3693»
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 4127، والبزار فى «مسنده» برقم: 2130، 2129، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3603 / 1، 3603 / 2، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33185، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 367»
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 4127، والبزار فى «مسنده» برقم: 2130، 2129، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3603 / 1، 3603 / 2، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33185، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 367»