🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
249. تَفْسِيرُ قِصَّةِ الْإِفْكِ
واقعہ افک کی تفسیر
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11207 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11207
المعجم الکبیر للطبرانی: 19515
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11207
وَبِسَنَدِهِ عَنْهُ إِنَّ الَّذِينَ يَعْنِي بَيْنَ قَذْفِ عَائِشَةَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ يَعْنِي أَنْ تَفْشُوَ وَيَظْهَرَ الزِّنَا فِي الَّذِينَ آمَنُوا يَعْنِي صَفْوَانَ وَعَائِشَةَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ يَعْنِي وَجِيعٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ فَكَانَ عَذَابُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ فِي الدُّنْيَا الْجَلْدَ وَفِي الْآخِرَةِ عَذَابَ النَّارِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ. وَرَوَى نَحْوَ هَذَا عَنْ قَتَادَةَ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ، وَرَوَى بَعْضَهُ عَنْ مُجَاهِدٍ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
اسی سند کے ساتھ ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: ”بے شک وہ لوگ“۔ یعنی جنہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگایا ”وہ یہ پسند کرتے ہیں کہ برائی پھلیے“۔ یعنی وہ یہ چاہتے ہیں کہ زنا پھیلے اور ظاہر ہو ”ان لوگوں میں جو ایمان لائے“۔ یعنی سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ”ان لوگوں کے لئے دردناک عذاب ہے“۔ یعنی تکلیف دہ عذاب ہے۔ ”دنیا میں اور آخرت میں تو عبداللہ بن ابی کا دنیا میں عذاب یہ ہے کہ اسے کوڑے لگائے گئے اور آخرت میں یہ عذاب ہو گا کہ اسے جہنم میں عذاب دیا جائے گا ”اور اللہ تعالیٰ علم رکھتا ہے، اور تم علم نہیں رکھتے ہو“۔ اس کی مانند روایت قتادہ کے حوالے سے عمدہ سند کے ساتھ نقل کی گئی ہے۔ انہوں نے اس کا کچھ حصہ مجاہد کے حوالے سے دو اسناد کے ساتھ نقل کیا ہے، اور ان دونوں روایات میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11207]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (146/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19515
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْغَنِيِّ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَعَنْ مُقَاتِلِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا يُرِيدُ الْمُحْصَنِينَ وَالْمُحْصَنَاتِ مِنَ الْمُصَدِّقِينَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ يُرِيدُ وَجِيعٌ "، فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ يُرِيدُ فِي الدُّنْيَا الْجَلْدَ وَفِي الْآخِرَةِ الْعَذَابَ فِي النَّارِ "، وَاللهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لا تَعْلَمُونَ يُرِيدُ يَعْلَمُ مَا دَخَلْتُمْ فِيهِ وَمَا فِيهِ مِنْ شِدَّةِ الْعِقَابِ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ شِدَّةَ سَخَطِ اللهِ عَلَى مَنْ فَعَلَ هَذَا ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”بےشک جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ مومنوں میں بےحیائی پھیلے“ [سورۃ النور: 19] ، اس سے مراد پاکدامن مرد اور عورتیں ہیں جو تصدیق کرنے والوں میں سے ہیں۔ ”ان کے لیے دردناک عذاب ہے“ [سورۃ النور: 19] ، یعنی تکلیف دہ۔ ”دنیا اور آخرت میں“ [سورۃ النور: 19] ، یعنی دنیا میں کوڑے اور آخرت میں دوزخ کا عذاب۔ ”اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے“ [سورۃ البقرہ: 216] ، یعنی وہ جانتا ہے تم جس بات میں پڑ گئے اور اس میں جو سخت عذاب ہے، اور تم اس شخص پر اللہ کی سخت ناراضی کی شدت نہیں جانتے جو ایسا کام کرے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19515]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 146، حدیث 211»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں