الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
387. 29 - 63 - سُورَةُ التَّحْرِيمِ قَوْلُهُ تَعَالَى : يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ .
سورت تحریم کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے نبی تم کیوں حرام قرار دیتے ہو“
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11427 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
صحیح مسلم: 3691
المعجم الکبیر للطبرانی: 2663
المعجم الاوسط: 2316
حدیث نمبر: 11427
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلَاهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ قَالَ: صَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ الْعَمِّيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک اللہ تعالیٰ اس کا مددگار ہے اور جبرائیل اور نیک مومنین بھی۔۔۔۔۔۔۔“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیک مومنین میں، ابوبکر اور عمر بھی شامل ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحیم بن زیدی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11427]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحیم بن زیدی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11427]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10477)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10477»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
ترقیم عبدالباقی: 1479 ترقیم شاملہ: -- 3691
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حدثنا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْحَنَفِيُّ ، حدثنا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ سِمَاكٍ أَبِي زُمَيْلٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، قَالَ: " لَمَّا اعْتَزَلَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ، قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ، فَإِذَا النَّاسُ يَنْكُتُونَ بِالْحَصَى، وَيَقُولُونَ: طَلَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ، وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يُؤْمَرْنَ بِالْحِجَابِ، فقَالَ عُمَرُ: فَقُلْتُ: لَأَعْلَمَنَّ ذَلِكَ الْيَوْمَ، قَالَ: فَدَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ، فَقُلْتُ: يَا بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ، أَقَدْ بَلَغَ مِنْ شَأْنِكِ أَنْ تُؤْذِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فقَالَت: مَا لِي وَمَا لَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، عَلَيْكَ بِعَيْبَتِكَ، قَالَ: فَدَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ، فَقُلْتُ لَهَا: يَا حَفْصَةُ، أَقَدْ بَلَغَ مِنْ شَأْنِكِ أَنْ تُؤْذِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاللَّهِ، لَقَدْ عَلِمْتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُحِبُّكِ، وَلَوْلَا أَنَا لَطَلَّقَكِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَكَتْ أَشَدَّ الْبُكَاءِ، فَقُلْتُ لَهَا: أَيْنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَت: هُوَ فِي خِزَانَتِهِ فِي الْمَشْرُبَةِ فَدَخَلْتُ، فَإِذَا أَنَا بِرَبَاحٍ غُلَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدًا عَلَى أُسْكُفَّةِ الْمَشْرُبَةِ، مُدَلٍّ رِجْلَيْهِ عَلَى نَقِيرٍ مِنْ خَشَبٍ وَهُوَ جِذْعٌ يَرْقَى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَنْحَدِرُ، فَنَادَيْتُ: يَا رَبَاحُ، اسْتَأْذِنْ لِي عَنْدَكَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَظَرَ رَبَاحٌ إِلَى الْغُرْفَةِ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَيَّ، فَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا، ثُمَّ قُلْتُ: يَا رَبَاحُ، اسْتَأْذِنْ لِي عَنْدَكَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَظَرَ رَبَاحٌ إِلَى الْغُرْفَةِ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَيَّ فَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا، ثُمَّ رَفَعْتُ صَوْتِي، فَقُلْتُ: يَا رَبَاحُ، اسْتَأْذِنْ لِي عَنْدَكَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنِّي أَظُنُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ظَنَّ أَنِّي جِئْتُ مِنْ أَجْلِ حَفْصَةَ، وَاللَّهِ لَئِنْ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضَرْبِ عَنْقِهَا لَأَضْرِبَنَّ عَنْقَهَا، وَرَفَعْتُ صَوْتِي فَأَوْمَأَ إِلَيَّ أَنِ ارْقَهْ، فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُضْطَجِعٌ عَلَى حَصِيرٍ، فَجَلَسْتُ فَأَدْنَى عَلَيْهِ إِزَارَهُ وَلَيْسَ عَلَيْهِ غَيْرُهُ، وَإِذَا الْحَصِيرُ قَدْ أَثَّرَ فِي جَنْبِهِ، فَنَظَرْتُ بِبَصَرِي فِي خِزَانَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا أَنَا بِقَبْضَةٍ مِنْ شَعِيرٍ نَحْوِ الصَّاعِ، وَمِثْلِهَا قَرَظًا فِي نَاحِيَةِ الْغُرْفَةِ وَإِذَا أَفِيقٌ مُعَلَّقٌ، قَالَ: فَابْتَدَرَتْ عَيْنَايَ، قَالَ: " مَا يُبْكِيكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ؟ " قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَمَا لِي لَا أَبْكِي وَهَذَا الْحَصِيرُ قَدْ أَثَّرَ فِي جَنْبِكَ، وَهَذِهِ خِزَانَتُكَ لَا أَرَى فِيهَا إِلَّا مَا أَرَى، وَذَاكَ قَيْصَرُ، وَكِسْرَى فِي الثِّمَارِ وَالْأَنْهَارِ وَأَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَفْوَتُهُ وَهَذِهِ خِزَانَتُكَ، فقَالَ: " يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، أَلَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ لَنَا الْآخِرَةُ وَلَهُمُ الدُّنْيَا "، قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: وَدَخَلْتُ عَلَيْهِ حِينَ دَخَلْتُ وَأَنَا أَرَى فِي وَجْهِهِ الْغَضَبَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يَشُقُّ عَلَيْكَ مِنْ شَأْنِ النِّسَاءِ، فَإِنْ كُنْتَ طَلَّقْتَهُنَّ فَإِنَّ اللَّهَ مَعَكَ، وَمَلَائِكَتَهُ، وَجِبْرِيلَ، وَمِيكَائِيلَ، وَأَنَا وَأَبُو بَكْرٍ، وَالْمُؤْمِنُونَ مَعَكَ، وَقَلَّمَا تَكَلَّمْتُ وَأَحْمَدُ اللَّهَ بِكَلَامٍ إِلَّا رَجَوْتُ أَنْ يَكُونَ اللَّهُ يُصَدِّقُ قَوْلِي الَّذِي أَقُولُ وَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ آيَةُ التَّخْيِيرِ: عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ سورة التحريم آية 5، وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلاهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمَلائِكَةُ بَعْدَ ذَلِكَ ظَهِيرٌ سورة التحريم آية 4، وَكَانَتْ عَائِشَةُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ، وَحَفْصَةُ تَظَاهَرَانِ عَلَى سَائِرِ نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَطَلَّقْتَهُنَّ؟ قَالَ: " لَا "، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ، وَالْمُسْلِمُونَ يَنْكُتُونَ بِالْحَصَى، يَقُولُونَ: طَلَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ، أَفَأَنْزِلُ فَأُخْبِرَهُمْ أَنَّكَ لَمْ تُطَلِّقْهُنَّ، قَالَ: " نَعَمْ، إِنْ شِئْتَ "، فَلَمْ أَزَلْ أُحَدِّثُهُ حَتَّى تَحَسَّرَ الْغَضَبُ عَنْ وَجْهِهِ وَحَتَّى كَشَرَ فَضَحِكَ، وَكَانَ مِنْ أَحْسَنِ النَّاسِ ثَغْرًا، ثُمَّ نَزَلَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنَزَلْتُ فَنَزَلْتُ أَتَشَبَّثُ بِالْجِذْعِ وَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَأَنَّمَا يَمْشِي عَلَى الْأَرْضِ مَا يَمَسُّهُ بِيَدِهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّمَا كُنْتَ فِي الْغُرْفَةِ تِسْعَةً وَعِشْرِينَ، قَالَ: " إِنَّ الشَّهْرَ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ "، فَقُمْتُ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ، فَنَادَيْتُ بِأَعْلَى صَوْتِي: لَمْ يُطَلِّقْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ وَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: وَإِذَا جَاءَهُمْ أَمْرٌ مِنَ الأَمْنِ أَوِ الْخَوْفِ أَذَاعُوا بِهِ وَلَوْ رَدُّوهُ إِلَى الرَّسُولِ وَإِلَى أُولِي الأَمْرِ مِنْهُمْ لَعَلِمَهُ الَّذِينَ يَسْتَنْبِطُونَهُ مِنْهُمْ سورة النساء آية 83، فَكُنْتُ أَنَا اسْتَنْبَطْتُ ذَلِكَ الْأَمْرَ، وَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ آيَةَ التَّخْيِيرِ ".
سماک ابوزمیل سے روایت ہے، (انہوں نے کہا:) مجھے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے حدیث بیان کی، (کہا:) مجھے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج سے علیحدگی اختیار فرمائی، کہا: میں مسجد میں داخل ہوا تو لوگوں کو دیکھا وہ (پریشانی اور تفکر میں) کنکریاں زمین پر مار رہے ہیں، اور کہہ رہے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی ہے، یہ واقعہ انہیں پردے کا حکم دیے جانے سے پہلے کا ہے۔ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے (دل میں) کہا: آج میں اس معاملے کو جان کر رہوں گا۔ انہوں نے کہا: میں عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا، اور کہا: ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیٹی! تم اس حد تک پہنچ چکی ہو کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت دو؟ انہوں نے جواب دیا: خطاب کے بیٹے! آپ کا مجھ سے کیا واسطہ؟ آپ اپنی گھٹڑی (یا تھیلا وغیرہ جس میں قیمتی ساز و سامان سنبھال کر رکھا جاتا ہے یعنی اپنی بیٹی حفصہ رضی اللہ عنہا) کی فکر کریں۔ انہوں نے کہا: پھر میں (اپنی بیٹی) حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور کہا: حفصہ! کیا تم اس حد تک پہنچ گئی ہو کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف دو؟ اللہ کی قسم! تمہیں خوب معلوم ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تم سے محبت نہیں رکھتے۔ اگر میں نہ ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں طلاق دے دیتے۔ (میری یہ بات سن کر) وہ بری طرح سے رونے لگیں۔ میں نے ان سے پوچھا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کہاں ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: وہ اپنے بالا خانے پر سامان رکھنے والی جگہ میں ہیں۔ میں وہاں گیا تو دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام رَباح چوبارے کی چوکھٹ کے نیچے والی لکڑی پر بیٹھا ہے۔ اس نے اپنے دونوں پاؤں لکڑی کی سوراخ دار سیڑھی پر لٹکا رکھے ہیں۔ وہ کھجور کا ایک تنا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر (قدم رکھ کر) چڑھتے اور اترتے تھے۔ میں نے آواز دی: رباح! مجھے اپنے پاس، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں، حاضر ہونے کی اجازت لے دو۔ رباح نے بالا خانے کی طرف نظر کی، پھر مجھے دیکھا اور کچھ نہ کہا۔ میں نے پھر کہا: رباح! مجھے اپنے پاس، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں، حاضر ہونے کی اجازت لے دو، رباح نے (دوبارہ) بالا خانے کی طرف نگاہ اٹھائی، پھر مجھے دیکھا، اور کچھ نہ کہا، پھر میں نے اپنی آواز کو بلند کی اور کہا: اے رباح! مجھے اپنے پاس، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں، حاضر ہونے کی اجازت لے دو، میرا خیال ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سمجھا ہے کہ میں حفصہ رضی اللہ عنہا کی (سفارش کرنے کی) خاطر آیا ہوں، اللہ کی قسم! اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اس کی گردن اڑانے کا حکم دیں تو میں اس کی گردن اڑا دوں گا، اور میں نے اپنی آواز کو (خوب) بلند کیا، تو اس نے مجھے اشارہ کیا کہ اوپر چڑھ آؤ۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ ایک چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے، میں بیٹھ گیا، آپ نے اپنا ازار درست کیا اور آپ (کے جسم) پر اس کے علاوہ اور کچھ نہ تھا اور چٹائی نے آپ کے جسم پر نشان ڈال دیے تھے۔ میں نے اپنی آنکھوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامان کے کمرے میں دیکھا تو صرف مٹھی بھر جو ایک صاع کے برابر ہوں گے، جَو اور کمرے کے ایک کونے میں اتنی ہی کیکر کی چھال دیکھی۔ اس کے علاوہ ایک غیر دباغت شدہ چمڑا لٹکا ہوا تھا۔ کہا: تو میری آنکھیں بہ پڑیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”ابن خطاب! تمہیں رُلا کیا چیز رہی ہے؟“ میں نے عرض کی: اللہ کے نبی! میں کیوں نہ روؤں؟ اس چٹائی نے آپ کے جسم اطہر پر نشان ڈال دیے ہیں، اور یہ آپ کا سامان رکھنے کا کمرہ ہے، اس میں وہی کچھ ہے جو مجھے نظر آرہا ہے، اور قیصر و کسریٰ نہروں اور پھلوں کے درمیان (شاندار زندگی بسر کر رہے) ہیں، جبکہ آپ تو اللہ کے رسول اور اس کی چنی ہوئی ہستی ہیں، اور یہ آپ کا سارا سامان ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن خطاب! کیا تمہیں پسند نہیں کہ ہمارے لیے آخرت ہو اور ان کے لیے دنیا ہو؟“ میں نے عرض کی: کیوں نہیں! کہا: جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا تو آپ کے چہرے پر غصہ دیکھ رہا تھا، میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! آپ کو (اپنی) بیویوں کی حالت کی بنا پر کیا دشواری ہے؟ اگر آپ نے انہیں طلاق دے دی ہے تو اللہ آپ کے ساتھ ہے، اس کے فرشتے، جبرئیل، میکائیل، میں، ابوبکر اور تمام مومن آپ کے ساتھ ہیں۔ اور میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں نے کم ہی کوئی بات کہی، مگر میں نے امید کی کہ اللہ میری اس بات کی تصدیق فرما دے گا جو میں کہہ رہا ہوں۔ (چنانچہ ایسے ہی ہوا) اور یہ تخییر کی آیت نازل ہو گئی: ”اگر وہ (نبی) تم سب (بیویوں) کو طلاق دے دیں تو قریب ہے کہ ان کا رب، انہیں تم سے بہتر بیویاں بدلے میں دے۔“ اور ”اگر تم دونوں ان کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کرو گی، تو اللہ خود ان کا نگہبان ہے، اور جبریل اور صالح مومن اور اس کے بعد تمام فرشتے (ان کے) مددگار ہیں۔“ عائشہ بنت ابی بکر اور حفصہ رضی اللہ عنہن دونوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام بیویوں کے مقابلے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتی تھیں۔ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا آپ نے ان کو طلاق دے دی ہے؟ آپ نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں مسجد میں داخل ہوا تھا تو لوگ کنکریاں زمین پر مار رہے تھے، اور کہہ رہے تھے: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی ہے۔ کیا میں اتر کر انہیں بتا دوں کہ آپ نے ان (بیویوں) کو طلاق نہیں دی؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں، اگر چاہو۔“ میں مسلسل آپ سے گفتگو کرتا رہا یہاں تک کہ آپ کے چہرے سے غصہ دور ہو گیا، اور یہاں تک کہ آپ کے لب ہلے اور آپ ہنسے۔ آپ کے سامنے والے دندانِ مبارک سب انسانوں سے زیادہ خوبصورت تھے۔ پھر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم (بالا خانے سے نیچے) اترے۔ میں تنے کو تھامتے ہوئے اترا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے اترے جیسے زمین پر چل رہے ہوں، آپ نے تنے کو ہاتھ تک نہ لگایا۔ میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! آپ بالا خانے میں 29 دن رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ”مہینہ 29 دن کا ہوتا ہے۔“ چنانچہ میں مسجد کے دروازے پر کھڑا ہوا، اور بلند آواز سے پکار کر کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کو طلاق نہیں دی، اور (پھر) یہ آیت نازل ہوئی: ”اور جب ان کے پاس امن یا خوف کی کوئی خبر آتی ہے تو اسے مشہور کر دیتے ہیں، اور اگر وہ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اور اپنے معاملات سنبھالنے والوں کی طرف لوٹا دیتے، تو وہ لوگ جو ان میں اس سے اصل مطلب اخذ کرتے ہیں اسے ضرور جان لیتے۔“ تو میں ہی تھا جس نے اس معاملے کی اصل حقیقت کو اخذ کیا، اور اللہ تعالیٰ نے تخییر کی آیت نازل فرمائی۔ [صحيح مسلم/كتاب الطلاق/حدیث: 3691]
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں سے علیحدگی اختیار کی تو میں مسجد میں داخل ہوا، اور لوگوں کو دیکھا کہ وہ کنکریوں کے ساتھ زمین پر نکتے لگا رہے یعنی زمین کھود رہے ہیں (غم اور فکر کی بنا پر) اور کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی ہے، اور یہ پردہ (کا حکم) اترنے سے پہلے کی بات ہے، ابھی انہیں پردے کا حکم نہیں دیا گیا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، میں نے دل میں کہا، میں آج اس معاملہ کو جان کر رہوں گا۔ تو میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور پوچھا: اے ابوبکر کی بیٹی! کیا تیری یہ حالت ہو گئی کہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت پہنچائے؟ تو انہوں نے کہا: اے خطاب کے بیٹے! تیرا مجھ سے کیا واسطہ؟ تم اپنی گٹھڑی (سامان دان) کی خبر لو (یعنی اپنی بیٹی سے پوچھو)۔ تو میں اپنی بیٹی حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور ان سے پوچھا: اے حفصہ! کیا تم اس حد تک پہنچ گئی ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھ پہنچاؤ؟ اللہ کی قسم! تجھے خوب معلوم ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تجھ سے محبت نہیں رکھتے، اور اگر میرا پاس نہ ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تجھے طلاق دے دیتے۔ تو وہ زور و شور سے رونے لگیں۔ تو میں نے ان سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا: وہ اپنے گودام میں، اپنے چوبارے میں ہیں۔ میں داخل ہوا تو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام رباح، بالا خانہ کی چوکھٹ پر بیٹھے ہیں اور اپنے دونوں پاؤں کھجور کے تنے کی ایک لکڑی پر لٹکائے ہوئے ہیں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چڑھتے اور اترتے تھے، یعنی وہ سیڑھی تھی۔ میں نے آواز دی: اے رباح! مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حاضر ہونے کی اجازت لے دو۔ تو رباح نے بالا خانہ کی طرف دیکھا، پھر مجھے دیکھا اور کچھ نہ کہا، میں نے پھر (کچھ وقفہ کے بعد) کہا: اے رباح! مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہونے کی اجازت لے دو۔ تو رباح نے بالا خانہ کی طرف دیکھا، پھر میری طرف دیکھا اور کچھ نہ کہا، پھر میں نے اپنی آواز بلند کرتے ہوئے کہا: اے رباح! مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضری کی اجازت لے دو، کیونکہ میں یہ خیال کرتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تصور یہ ہے کہ میں حفصہ کی خاطر آیا ہوں، اللہ کی قسم! اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اس کی گردن اڑا دینے کا حکم دیں تو میں اس کی گردن مار دوں گا۔ اور میں نے اپنی آواز بلند کی تو انہوں نے مجھے اشارہ کیا: چڑھ آؤ۔ تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے، تو میں بیٹھ گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تہبند اپنے اوپر کر لی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس کے سوا کوئی کپڑا نہ تھا، اور چٹائی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو پر نشان ڈال رکھے تھے، میں نے اپنی نظر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خزانہ (گودام) میں دوڑائی، تو میں نے چند مٹھی جو دیکھے جو ایک صاع کے بقدر تھے، اور ایک کونے میں اتنی ہی کیکر کی چھال تھی اور ایک کچا چمڑا لٹکا ہوا تھا، تو میری آنکھیں بہہ پڑیں، مجھے رونا آ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں روتے ہو؟ اے خطاب کے بیٹے!“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! میں کیوں نہ روؤں، اس چٹائی کے آپ کے پہلو پر نشان بن گئے ہیں، اور یہ آپ کا خزانہ ہے اور اس میں وہی کچھ ہے جو میں دیکھ رہا ہوں اور وہ قیصر و کسریٰ پھلوں اور نہروں میں زندگی گزار رہے ہیں اور آپ اللہ کے رسول اور اس کے برگزیدہ ہیں اور یہ آپ کا خزانہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے خطاب کے بیٹے! کیا تم اس پر مطمئن اور راضی نہیں ہو کہ ہمیں آخرت ملے اور انہیں دنیا؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں! حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر غصے کے آثار دیکھ رہا تھا۔ تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کو بیویوں کے معاملہ میں کیا دشواری ہے؟ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں طلاق دے دی ہے، تو اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہے اور اس کے فرشتے، اور جبرائیل اور میکائیل، اور میں اور ابوبکر رضی اللہ عنہ اور مومن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہیں، اور کم ہی میں نے گفتگو کی ہے مگر میں اللہ کی حمد کرتا ہوں، میں نے امید رکھی کہ اللہ میری اس گفتگو کی جو میں نے کی ہے تصدیق فرمائے گا، اور یہ آیت، آیتِ تخییر نازل ہوئی: ﴿عَسٰى رَبُّهٗٓ اِنْ طَلَّقَكُنَّ اَنْ يُّبْدِلَهٗٓ اَزْوَاجًا خَيْرًا مِّنْكُنَّ﴾ [سورة التحريم: 5] ”امید ہے اس کا رب، اگر وہ تمہیں طلاق دے دے، تو وہ اسے تمہارے بدلہ میں تم سے بہتر بیویاں عنایت فرمائے گا“ اور ﴿وَاِنْ تَظٰهَرَا عَلَيْهِ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ مَوْلٰىهُ وَجِبْرِيْلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِيْنَ ۚ وَالْمَلٰٓئِكَةُ بَعْدَ ذٰلِكَ ظَهِيْرٌ﴾ [سورة التحريم: 4] ”اور اگر تم دونوں اس کے خلاف متحد ہو گئیں، تو اللہ اس کا (اپنے نبی کا) کارساز ہے اور جبرائیل اور نیک مومن اور مزید برآں فرشتے اس کے معاون ہیں“۔ اور عائشہ بنت ابی بکر اور حفصہ رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی باقی بیویوں کے مقابلہ میں ایک دوسری کی پشت پناہی کرتی تھیں، میں نے پوچھا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ نے انہیں طلاق دے دی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں مسجد میں داخل ہوا تو مسلمان کنکریوں سے زمین کرید رہے تھے اور کہہ رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی ہے، تو کیا میں اتر کر انہیں بتا دوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں طلاق نہیں دی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اگر چاہو۔“ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسلسل باتیں کرتا رہا، حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے غصہ چھٹ گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھل کر ہنس پڑے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دندان مبارک سب لوگوں سے زیادہ خوبصورت تھے، پھر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نیچے اترے اور میں بھی تنے کو پکڑ پکڑ کر اترا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح اترے گویا زمین پر چل رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ہاتھ نہیں لگایا، میں نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ بالا خانہ میں انتیس دن رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔“ تو میں نے مسجد کے دروازہ پر کھڑے ہو کر پوری بلند آواز سے اعلان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کو طلاق نہیں دی، اور یہ آیت اتری: (اور جب ان کے پاس امن یا خوف کی کوئی خبر پہنچتی ہے تو اسے پھیلا دیتے ہیں، اور اگر وہ اسے رسول اور اپنے میں سے صاحبان امر کی طرف لوٹاتے تو ان میں سے جو اس کی تہہ تک پہنچنے والے ہیں، وہ اسے جان لیتے) (سورۃ نساء: 83) تو میں نے ہی اس معاملہ کی تہہ تک رسائی حاصل کی، اور اللہ تعالیٰ نے آیت تخییر اتاری۔ [صحيح مسلم/كتاب الطلاق/حدیث: 3691]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1479
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 11425
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَارِيَةَ الْقِبْطِيَّةِ سُرِّيَّتِهِ، بَيْتَ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ، فَوَجَدَتْهَا مَعَهُ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فِي بَيْتِي مِنْ بَيْنِ بُيُوتِ نِسَائِكَ؟ قَالَ:" فَإِنَّهَا عَلَيَّ حَرَامٌ أَنْ أَمَسَّهَا يَا حَفْصَةُ وَاكْتُمِي هَذَا عَلَيَّ". فَخَرَجَتْ حَتَّى أَتَتْ عَائِشَةَ، فَقَالَتْ: يَا بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ، أَلَا أُبَشِّرُكِ؟ قَالَتْ: بِمَاذَا؟ قَالَتْ: وَجَدْتُ مَارِيَةَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فِي بَيْتِي مِنْ بَيْنِ بُيُوتِ نِسَائِكَ؟ وَكَانَ أَوَّلُ السُّرُورِ أَنْ حَرَّمَهَا عَلَى نَفْسِهِ، ثُمَّ قَالَ لِي:" يَا حَفْصَةُ، أَلَا أُبَشِّرُكِ". فَقُلْتُ: بَلَى، بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَعْلَمَنِي:" أَنَّ أَبَاكِ يَلِي الْأَمْرَ مِنْ بَعْدِي، وَأَنَّ أَبِي يَلِيهِ بَعْدَ أَبِيكِ"، وَقَدِ اسْتَكْتَمَنِي ذَلِكَ فَاكْتُمِيهِ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ أَيْ مِنْ مَارِيَةَ تَبْتَغِي مَرْضَاةَ أَزْوَاجِكَ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ أَيْ لِمَا كَانَ مِنْكَ قَدْ فَرَضَ اللَّهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ أَيْمَانِكُمْ وَاللَّهُ مَوْلَاكُمْ وَهُوَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا يَعْنِي حَفْصَةَ فَلَمَّا نَبَّأَتْ بِهِ يَعْنِي عَائِشَةَ وَأَظْهَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ يَعْنِي بِالْقُرْآنِ عَرَّفَ بَعْضَهُ عَرَّفَ حَفْصَةَ مَا أَظْهَرَ مِنْ أَمْرِ مَارِيَةَ وَأَعْرَضَ عَنْ بَعْضٍ عَنْ مَا أَخْبَرَتْ بِهِ مِنْ أَمْرِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فَلَمْ يُبْدِهِ عَلَيْهَا فَلَمَّا نَبَّأَهَا بِهِ قَالَتْ مَنْ أَنْبَأَكَ هَذَا قَالَ نَبَّأَنِيَ الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْهَا يُعَاتِبُهَا فَقَالَ إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلَاهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ يَعْنِي أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَالْمَلَائِكَةُ بَعْدَ ذَلِكَ ظَهِيرٌ عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ مُسْلِمَاتٍ مُؤْمِنَاتٍ قَانِتَاتٍ تَائِبَاتٍ عَابِدَاتٍ سَائِحَاتٍ ثَيِّبَاتٍ وَأَبْكَارًا فَوَعَدَهُ مِنَ الثَّيِّبَاتِ آسِيَةَ بِنْتَ مُزَاحِمٍ امْرَأَةَ فِرْعَوْنَ وَأُخْتَ نُوحٍ، وَمِنَ الْأَبْكَارِ مَرْيَمَ ابْنَةَ عِمْرَانَ وَأُخْتَ مُوسَى - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ مُوسَى بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عَمِّهِ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ وَخَبَرُهُ سَاقِطٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کنیز سیدہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا کو، سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا کے گھر میں لے گئے، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے اُس خاتون کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پایا، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے اپنی دیگر تمام ازواج کے گھروں کو چھوڑ کر، مرے گھر میں (اسے لانا تھا؟) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ مجھ پر حرام ہے کہ اب میں اس کے قریب جاؤں، اے حفصہ! تم یہ بات پوشیدہ رکھنا، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نکلیں اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں اور بولیں: اے ابوبکر کی صاحبزادی! کیا میں آپ کو خوشخبری نہ سناؤں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا: وہ کیا ہے؟ انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر میں، ماریہ کے ساتھ پایا، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے اپنی تمام دیگر ازواج کے گھروں کو چھوڑ کر میرے گھر میں (اس کو لانا تھا) تو پہلی خوشی کی بات یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو اپنے لئے حرام قرار دیدیا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے حفصہ! کیا میں تمہیں ایک خوشخبری نہ سناؤں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بتایا کہ آپ کے (یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) والد میرے بعد حکمران بنیں گے اور میرے والد (یعنی سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے) والد آپ کے (یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے) والد کے بعد حکمران بنیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بات چھپا کے رکھنے کو کہا: تھا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اے نبی! تم اس چیز کو کیوں حرام قرار دیتے ہو؟ جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے حلال قرار دی ہے“۔ اس سے مراد سیدہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا ہیں۔ ”تم اپنی بیویوں کی رضا مندی چاہتے ہو اور اللہ تعالیٰ مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے“ یعنی اس حوالے سے، جو تمہاری طرف سے ہوا۔ ”اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں کے لئے یہ مقرر کیا ہے کہ تم اپنی قسموں کو (کفارہ دے کر) توڑ سکتے ہو، اور اللہ تعالیٰ تمہارا مددگار ہے اور وہ علم رکھنے والا حکمت رکھنے والا ہے، اور جب نبی نے اپنی ایک زوجہ کے ساتھ راز داری کی ایک بات کی۔۔۔۔۔۔۔“ اس سے مراد یہ ہے کہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ یہ بات کی۔ ”اور جب اُس خاتون نے وہ بات بتا دی“ یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو وہ بات بتا دی۔ ”اور اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں اپنے نبی کو بتا دیا“ یعنی قرآن کے ذریعے بتا دیا۔ ”تو اس نبی نے اس بات کا کچھ حصہ جتایا“ یعنی سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو یہ بات جتائی جو انہوں نے سیدہ ماریہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے بات ظاہر کی تھی۔ ”اور اس نبی نے کچھ (باتوں کے) حوالے سے اعراض کیا“ یعنی اس چیز کے بارے میں جو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے بارے میں بتایا، تو نبی نے یہ بات ان کے سامنے ظاہر نہیں کی۔ ”جب نبی نے اس خاتون کو یہ بات بتائی، تو اس خاتون نے دریافت کیا: آپ کو یہ بات کس نے بتائی ہے؟ تو نبی نے کہا: مجھے علم رکھنے والی اور خبر رکھنے والی ذات نے یہ بات بتائی ہے“۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس خاتون کی خطاب کر کے اس پر عتاب کیا اور فرمایا: ”اگر تم دونوں، اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرو (تو یہ مناسب ہو گا) کیونکہ تم دونوں کے دل جھک گئے تھے اور اگر تم دونوں اس بارے میں مل جاتی ہو، تو بے شک اللہ تعالیٰ اس کا مددگار ہے اور جبرائیل بھی اور نیک مومنین بھی۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس سے مراد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔ ”اور اس کے بعد فرشتے بھی مددگار ہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ اگر وہ نبی تمہیں طلاق دیدے تو اللہ تعالیٰ اس نبی کو بدلے میں، تم سے زیادہ بہتر بیویاں عطا کر دے، جو مسلمان ہوں، مومن ہوں، فرمانبردار ہوں، توبہ کرنے والی ہوں، عبادت گزار ہوں، روزہ دار ہوں، ثیبہ ہوں اور کنواریاں ہوں“۔ (راوی بیان کرتے ہیں) تو اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو وعدہ کیا ہے (اس میں ثیبہ خواتین میں، فرعون کی اہلیہ آسیہ بنت مزاحم اور سیدنا نوح علیہ السلام کی بہن شامل ہیں، اور کنواری خواتین میں سیدہ مریم بنت عمران رضی اللہ عنہا اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی بہن شامل ہیں، جو آخرت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ بنیں گی)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں موسیٰ بن جعفر بن ابوکثیر کے حوالے سے ان کے چچا سے نقل کی ہے، امام ذہبی کہتے ہیں یہ مجہول ہے اور اس کی نقل کردہ روایت ساقط ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11425]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں موسیٰ بن جعفر بن ابوکثیر کے حوالے سے ان کے چچا سے نقل کی ہے، امام ذہبی کہتے ہیں یہ مجہول ہے اور اس کی نقل کردہ روایت ساقط ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11425]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1130)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2337»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 2663
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْبَرَاءِ ، ثَنَا عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ إِدْرِيسَ بْنِ سِنَانٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، وَعَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ قَالَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا جِبْرِيلُ نَفْسِي قَدْ نُعِيَتْ. قَالَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ: الْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولَى، وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى. فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَالًا أَنْ يُنَادِيَ بِالصَّلَاةِ جَامِعَةً، فَاجْتَمَعَ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ إِلَى مَسْجِدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَحَمِدَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ خَطَبَ خُطْبَةً وَجِلَتْ مِنْهَا الْقُلُوبُ وَبَكَتِ الْعُيُونُ، ثُمَّ قَالَ: " أَيُّهَا النَّاسُ أَيُّ نَبِيٍّ كُنْتُ لَكُمْ؟ " فَقَالُوا: جَزَاكَ اللهُ مِنْ نَبِيٍّ خَيْرًا ؛ فَلَقَدْ كُنْتَ بِنَا كَالْأَبِ الرَّحِيمِ، وَكَالْأَخِ النَّاصِحِ الْمُشْفِقِ، أَدَّيْتَ رِسَالَاتِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ وَأَبْلَغْتَنَا وَحَيَهُ، وَدَعَوْتَ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكِ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ، فَجَزَاكَ اللهُ عَنَّا أَفْضَلَ مَا جَازَى نَبِيًّا عَنْ أُمَّتِهِ. فَقَالَ لَهُمْ: " مَعَاشِرَ الْمُسْلِمِينَ، أَنَا أَنْشُدُكُمْ بِاللهِ وَبِحَقِّي عَلَيْكُمْ، مَنْ كَانَتْ لَهُ قِبَلِي مَظْلَمَةٌ فَلْيَقُمْ فَلْيَقْتَصَّ مِنِّي. فَلَمْ يَقُمْ إِلَيْهِ أَحَدٌ، فَنَاشَدَهُمُ الثَّانِيَةَ، فَلَمْ يَقُمْ إِلَيْهِ أَحَدٌ، فَنَاشَدَهُمُ الثَّالِثَةَ: مَعَاشِرَ الْمُسْلِمِينَ أَنْشُدُكُمْ بِاللهِ وَبِحَقِّي عَلَيْكُمْ مَنْ كَانَتْ لَهُ قِبَلِي مَظْلَمَةٌ فَلْيَقُمْ فَلْيَقْتَصَّ مِنِّي قَبْلَ الْقِصَاصِ فِي الْقِيَامَةِ ". فَقَامَ مِنْ بَيْنِ الْمُسْلِمِينَ شَيْخٌ كَبِيرٌ يُقَالُ لَهُ عُكَّاشَةُ ، فَتَخَطَّى الْمُسْلِمِينَ حَتَّى وَقَفَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي، لَوْلَا أَنَّكَ نَاشَدْتَنَا مَرَّةً بَعْدَ أُخْرَى مَا كُنْتُ بِالَّذِي يُقْدِمُ عَلَى شَيْءٍ مِنْ هَذَا، كُنْتُ مَعَكَ فِي غَزَاةٍ، فَلَمَّا فَتَحَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْنَا وَنَصَرَ نَبِيَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكُنَّا فِي الِانْصِرَافِ حَاذَتْ نَاقَتِي نَاقَتَكَ فَنَزَلْتُ عَنِ النَّاقَةِ، وَدَنَوْتُ مِنْكَ لِأُقَبِّلَ فَخِذَكَ، فَرَفَعْتَ الْقَضِيبَ فَضَرَبْتَ خَاصِرَتِي، وَلَا أَدْرِي أَكَانَ عَمْدًا مِنْكَ، أَمْ أَرَدْتَ ضَرْبَ النَّاقَةِ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أُعِيذُكَ بِجَلَالِ اللهِ أَنْ يَتَعَمَّدَكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالضَّرْبِ، يَا بِلَالُ انْطَلِقْ إِلَى مَنْزِلِ فَاطِمَةَ وَائْتِنِي بِالْقَضِيبِ الْمَمْشُوقِ ". فَخَرَجَ بِلَالٌ مِنَ الْمَسْجِدِ وَيَدُهُ عَلَى أُمِّ رَأْسِهِ، وَهُوَ يُنَادِي: هَذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْطِي الْقِصَاصَ مِنْ نَفْسِهِ. فَقَرَعَ الْبَابَ عَلَى فَاطِمَةَ ، فَقَالَ: يَا بِنْتَ رَسُولِ اللهِ نَاوِلِينِي الْقَضِيبَ الْمَمْشُوقَ. فَقَالَتْ فَاطِمَةُ : يَا بِلَالُ وَمَا يَصْنَعُ أَبِي بِالْقَضِيبِ وَلَيْسَ هَذَا يَوْمَ حَجٍّ وَلَا يَوْمَ غَزَاةٍ؟ فَقَالَ: يَا فَاطِمَةُ مَا أَغْفَلَكِ عَمَّا فِيهِ أَبُوكِ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوَدِّعُ الدِّينَ وَيُفَارِقُ الدُّنْيَا، وَيُعْطِي الْقِصَاصَ مِنْ نَفْسِهِ. فَقَالَتْ فَاطِمَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: يَا بِلَالُ وَمَنْ ذَا الَّذِي تَطِيبُ نَفْسُهُ أَنْ يَقْتَصَّ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ يَا بِلَالُ فَقُلْ لِلْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ يَقُومَانِ إِلَى هَذَا الرَّجُلِ فَيَقْتَصُّ مِنْهُمَا، وَلَا يَدَعَانِهِ يَقْتَصُّ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَدَخَلَ بِلَالٌ الْمَسْجِدَ، وَدَفَعَ الْقَضِيبَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَدَفَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقَضِيبَ إِلَى عُكَّاشَةَ ، فَلَمَّا نَظَرَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا إِلَى ذَلِكَ، قَامَا فَقَالَا: يَا عُكَّاشَةُ هَذَانِ نَحْنُ بَيْنَ يَدَيْكَ فَاقْتَصَّ مِنَّا، وَلَا تَقْتَصَّ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ لَهُمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " امْضِ يَا أَبَا بَكْرٍ وَأَنْتَ يَا عُمَرُ ، فَامْضِ فَقَدْ عَرَفَ اللهُ مَكَانَكُمَا وَمَقَامَكُمَا ". فَقَامَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، فَقَالَ: يَا عُكَّاشَةُ أَنَا فِي الْحَيَاةِ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَا تَطِيبُ نَفْسِي أَنْ يُضْرَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَهَذَا ظَهْرِي وَبَطْنِي، اقْتَصَّ مِنِّي بِيَدِكَ وَاجْلِدْنِي مِائَةً، وَلَا تَقْتَصَّ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا عَلِيُّ اقْعُدْ فَقَدْ عَرَفَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ مَقَامَكَ وَنِيَّتَكَ ". وَقَامَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فَقَالَا: يَا عُكَّاشَةُ أَلَيْسَ تَعْلَمُ أَنَّا سِبْطَا رَسُولِ اللهِ؟ فَالْقِصَاصُ مِنَّا كَالْقِصَاصِ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ لَهُمَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اقْعُدَا يَا قُرَّةَ عَيْنِي، لَا نَسِيَ اللهُ لَكُمَا هَذَا الْمُقَامَ ". ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا عُكَّاشَةُ اضْرِبْ إِنْ كُنْتَ ضَارِبًا ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، ضَرَبْتَنِي وَأَنَا حَاسِرٌ عَنْ بَطْنِي. فَكَشَفَ عَنْ بَطْنِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَصَاحَ الْمُسْلِمُونَ بِالْبُكَاءِ، وَقَالُوا: أَتُرَى: عُكَّاشَةُ ضَارِبٌ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَلَمَّا نَظَرَ عُكَّاشَةُ إِلَى بَيَاضِ بَطْنِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَأَنَّهُ الْقَبَاطِيُّ، لَمْ يَمْلِكْ أَنْ كَبَّ عَلَيْهِ وَقَبَّلَ بَطْنَهُ، وَهُوَ يَقُولُ: فِدَاءٌ لَكَ أَبِي وَأُمِّي، وَمَنْ تُطِيقُ نَفْسُهُ أَنْ يَقْتَصَّ مِنْكَ؟ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِمَّا أَنْ تَضْرِبَ، وَإِمَّا أَنْ تَعْفُوَ ". فَقَالَ: قَدْ عَفَوْتُ عَنْكَ رَجَاءَ أَنْ يَعْفُوَ اللهُ عَنِّي فِي الْقِيَامَةِ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَرَادَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَفِيقِي فِي الْجَنَّةِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا الشَّيْخِ ". فَقَامَ الْمُسْلِمُونَ، فَجَعَلُوا يُقَبِّلُونَ مَا بَيْنَ عَيْنَيْ عُكَّاشَةَ ، وَيَقُولُونَ: طُوبَاكَ طُوبَاكَ، نِلْتَ الدَّرَجَاتِ الْعُلَى وَمُرَافَقَةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَمَرِضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ يَوْمِهِ، فَكَانَ مَرِيضًا ثَمَانِيَةَ عَشَرَ يَوْمًا يَعُودُهُ النَّاسُ، وَكَانَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وُلِدَ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ، وَبُعِثَ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ، وَقُبِضَ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ، فَلَمَّا كَانَ فِي يَوْمِ الْأَحَدِ ثَقُلَ فِي مَرَضِهِ، فَأَذَّنَ بِلَالٌ بِالْأَذَانِ، ثُمَّ وَقَفَ بِالْبَابِ فَنَادَى: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ وَرَحْمَةُ اللهِ، الصَّلَاةَ رَحِمَكَ اللهُ. فَسَمِعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَوْتَ بِلَالٍ ، فَقَالَتْ فَاطِمَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: يَا بِلَالُ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْيَوْمَ مَشْغُولٌ بِنَفْسِهِ. فَدَخَلَ بِلَالٌ الْمَسْجِدَ، فَلَمَّا أَسْفَرَ الصُّبْحُ، قَالَ: وَاللهِ لَا أُقِيمُهَا أَوْ أَسْتَأْذِنَ سَيِّدِي رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَرَجَعَ فَقَامَ بِالْبَابِ وَنَادَى: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ، الصَّلَاةَ يَرْحَمُكَ اللهُ. فَسَمِعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَوْتَ بِلَالٍ ، فَقَالَ: " ادْخُلْ يَا بِلَالُ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَشْغُولٌ بِنَفْسِهِ، مُرْ أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّ بِالنَّاسِ ". فَخَرَجَ وَيَدُهُ عَلَى أُمِّ رَأْسِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: وَاغَوْثًا بِاللهِ، وَانْقِطَاعَ رَجَائِهِ، وَانْقِصَامَ ظَهْرِي، لَيْتَنِي لَمْ تَلِدْنِي أُمِّي، وَإِذْ وَلَدَتْنِي لَمْ أَشْهَدْ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا الْيَوْمَ. ثُمَّ قَالَ: يَا أَبَا بَكْرٍ ، أَلَا إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَكَ أَنْ تُصَلِّيَ بِالنَّاسِ. فَتَقَدَّمَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ لِلنَّاسِ، وَكَانَ رَجُلًا رَقِيقًا، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَى خَلْوَةِ الْمَكَانِ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَتَمَالَكْ أَنْ خَرَّ مَغْشِيًّا عَلَيْهِ، وَصَاحَ الْمُسْلِمُونَ بِالْبُكَاءِ، فَسَمِعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَجِيجَ النَّاسِ، فَقَالَ: " مَا هَذِهِ الضَّجَّةُ؟ " قَالُوا: ضَجَّةُ الْمُسْلِمِينَ لِفَقْدِكَ يَا رَسُولَ اللهِ. فَدَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ وَابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، فَاتَّكَأَ عَلَيْهِمَا، فَخَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَصَلَّى بِالنَّاسِ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ، ثُمَّ أَقْبَلَ بِوَجْهِهِ الْمَلِيحِ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ: " يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ، أَسْتَوْدِعُكُمُ اللهَ، أَنْتُمْ فِي رَجَاءِ اللهِ وَأَمَانِهِ، وَاللهُ خِلْفَتِي عَلَيْكُمْ، مَعَاشِرَ الْمُسْلِمِينَ، عَلَيْكُمْ بِاتِّقَاءِ اللهِ وَحِفْظِ طَاعَتِهِ مِنْ بَعْدِي، فَإِنِّي مُفَارِقٌ الدُّنْيَا، هَذَا أَوَّلُ يَوْمٍ مِنَ الْآخِرَةِ، وَآخِرُ يَوْمٍ مِنْ أَيَّامِ الدُّنْيَا ". فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الِاثْنَيْنِ اشْتَدَّ بِهِ الْأَمْرُ، وَأَوْحَى اللهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَى مَلَكِ الْمَوْتِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِ اهْبِطْ إِلَى حَبِيبِي وَصَفِيِّي مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَحْسَنِ صُورَةٍ، وَارْفُقْ بِهِ فِي قَبْضِ رُوحِهِ، فَهَبَطَ مَلَكُ الْمَوْتِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَقَفَ بِالْبَابِ شِبْهَ أَعْرَابِيٍّ، ثُمَّ قَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ بَيْتِ النُّبُوَّةِ، وَمَعْدِنَ الرِّسَالَةِ، وَمُخْتَلَفَ الْمَلَائِكَةِ، أَدْخُلُ؟ فَقَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا لِفَاطِمَةَ : أَجِيبِي الرَّجُلَ. فَقَالَتْ فَاطِمَةُ : آجَرَكَ اللهُ فِي مَمْشَاكَ يَا عَبْدَ اللهِ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَشْغُولٌ بِنَفْسِهِ. فَدَعَا الثَّانِيَةَ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : يَا فَاطِمَةُ أَجِيبِي الرَّجُلَ. فَقَالَتْ فَاطِمَةُ : آجَرَكَ اللهُ فِي مَمْشَاكَ يَا عَبْدَ اللهِ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ مَشْغُولٌ بِنَفْسِهِ. ثُمَّ دَعَا الثَّالِثَةَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ بَيْتِ النُّبُوَّةِ، وَمَعْدِنَ الرِّسَالَةِ، وَمُخْتَلَفَ الْمَلَائِكَةِ، أَأَدْخُلُ؟ فَلَا بُدَّ مِنَ الدُّخُولِ. فَسَمِعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَوْتَ مَلَكِ الْمَوْتِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " يَا فَاطِمَةُ مَنْ بِالْبَابِ؟ " فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ رَجُلًا بِالْبَابِ يَسْتَأْذِنُ فِي الدُّخُولِ، فَأَجَبْنَاهُ مَرَّةً بَعْدَ أُخْرَى، فَنَادَى فِي الثَّالِثَةِ صَوْتًا اقْشَعَرَّ مِنْهُ جِلْدِي، وَارْتَعَدَتْ فَرَائِصِي. فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا فَاطِمَةُ ، أَتَدْرِينَ مَنْ بِالْبَابِ؟ هَذَا هَادِمُ اللَّذَّاتِ، وَمُفَرِّقُ الْجَمَاعَاتِ، هَذَا مُرَمِّلُ الْأَزْوَاجِ، وَمُوتِمُ الْأَوْلَادِ، هَذَا مُخَرِّبُ الدُّورِ، وَعَامِرُ الْقُبُورِ، هَذَا مَلَكُ الْمَوْتِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ادْخُلْ رَحِمَكَ اللهُ يَا مَلَكَ الْمَوْتِ ". فَدَخَلَ مَلَكُ الْمَوْتِ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا مَلَكَ الْمَوْتِ، جِئْتَنِي زَائِرًا أَمْ قَابِضًا؟ " قَالَ: جِئْتُكَ زَائِرًا وَقَابِضًا، وَأَمَرَنِي اللهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ لَا أَدْخُلَ عَلَيْكَ إِلَّا بِإِذْنِكَ، وَلَا أَقْبِضَ رُوحَكَ إِلَّا بِإِذْنِكَ، فَإِنْ أَذِنْتَ وَإِلَّا رَجَعْتُ إِلَى رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا مَلَكَ الْمَوْتِ، أَيْنَ خَلَّفْتَ حَبِيبِي جِبْرِيلَ؟ " قَالَ: خَلَّفْتُهُ فِي السَّمَاءِ الدُّنْيَا وَالْمَلَائِكَةُ يُعَزُّونَهُ فِيكَ، فَمَا كَانَ بِأَسْرَعِ أَنْ أَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَعَدَ عِنْدَ رَأْسِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا جِبْرِيلُ، هَذَا الرَّحِيلُ مِنَ الدُّنْيَا، فَبَشِّرْنِي مَا لِي عِنْدَ اللهِ "؟ قَالَ: أُبَشِّرُكَ يَا حَبِيبَ اللهِ أَنِّي قَدْ تَرَكْتُ أَبْوَابَ السَّمَاءِ قَدْ فُتِحَتْ، وَالْمَلَائِكَةَ قَدْ قَامُوا صُفُوفًا صُفُوفًا بِالتَّحِيَّةِ وَالرَّيْحَانِ يُحَيُّونَ رُوحَكَ يَا مُحَمَّدُ. فَقَالَ: " لِوَجْهِ رَبِّي الْحَمْدُ، وَبَشِّرْنِي يَا جِبْرِيلُ ". قَالَ: أُبَشِّرُكَ أَنَّ أَبْوَابَ الْجِنَانِ قَدْ فُتِحَتْ، وَأَنْهَارَهَا قَدِ اطَّرَدَتْ، وَأَشْجَارَهَا قَدْ تَدَلَّتْ، وَحُورَهَا قَدْ تَزَيَّنَتْ لِقُدُومِ رُوحِكِ يَا مُحَمَّدُ. قَالَ: " لِوَجْهِ رَبِّي الْحَمْدُ، فَبَشِّرْنِي يَا جِبْرِيلُ ". قَالَ: أَنْتَ أَوَّلُ شَافِعٍ وَأَوَّلُ مُشَفَّعٍ فِي الْقِيَامَةِ. قَالَ: " لِوَجْهِ رَبِّي الْحَمْدُ ". قَالَ جِبْرِيلُ: يَا حَبِيبِي، عَمَّ تَسْأَلُنِي؟ قَالَ: " أَسْأَلُكَ عَنْ غَمِّي وَهَمِّي، مَنْ لِقُرَّاءِ الْقُرْآنِ مِنْ بَعْدِي؟ مَنْ لِصَوْمِ شَهْرِ رَمَضَانَ مِنْ بَعْدِي؟ مَنْ لحَاجِّ بَيْتِ اللهِ الْحَرَامِ مِنْ بَعْدِي؟ مَنْ لِأُمَّتِي الْمُصْطَفَاةِ مِنْ بَعْدِي؟ " قَالَ: أَبْشِرْ يَا حَبِيبَ اللهِ، فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: قَدْ حُرِّمَتِ الْجَنَّةُ عَلَى جَمِيعِ الْأَنْبِيَاءِ وَالْأُمَمِ حَتَّى تَدْخُلَهَا أَنْتَ وَأُمَّتُكَ يَا مُحَمَّدُ. قَالَ: " الْآنَ طَابَتْ نَفْسِي، إِذَنْ يَا مَلَكَ الْمَوْتِ فَانْتَهِ إِلَى مَا أُمِرْتَ ". فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِذَا أَنْتَ قُبِضْتَ فَمَنْ يُغَسِّلُكَ؟ وَفِيمَ نُكَفِّنُكَ؟ وَمَنْ يُصَلِّي عَلَيْكَ؟ وَمَنْ يَدْخُلُ الْقَبْرَ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا عَلِيُّ أَمَّا الْغُسْلُ فَاغْسِلْنِي أَنْتَ، وَالْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ يَصُبُّ عَلَيْكَ الْمَاءَ، وَجِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ ثَالِثُكُمَا، فَإِذَا أَنْتُمْ فَرَغْتُمْ مِنْ غُسْلِي فَكَفِّنُونِي فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ جُدُدٍ، وَجِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ يَأْتِينِي بِحَنُوطٍ مِنَ الْجَنَّةِ، فَإِذَا أَنْتُمْ وَضَعْتُمُونِي عَلَى السَّرِيرِ فَضَعُونِي فِي الْمَسْجِدِ وَاخْرُجُوا عَنِّي، فَإِنَّ أَوَّلَ مَنْ يُصَلِّي عَلَيَّ الرَّبُّ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ فَوْقِ عَرْشِهِ، ثُمَّ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، ثُمَّ مِيكَائِيلُ، ثُمَّ إِسْرَافِيلُ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ، ثُمَّ الْمَلَائِكَةُ زُمَرًا زُمَرًا، ثُمَّ ادْخُلُوا، فَقُومُوا صُفُوفًا لَا يَتَقَدَّمُ عَلَيَّ أَحَدٌ ". فَقَالَتْ فَاطِمَةُ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهَا: الْيَوْمَ الْفِرَاقُ، فَمَتَى أَلْقَاكَ؟ فَقَالَ لَهَا: " يَا بُنَيَّةُ، تَلْقَيْنَنِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ الْحَوْضِ وَأَنَا أَسْقِي مَنْ يَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ مِنْ أُمَّتِي ". قَالَتْ: فَإِنْ لَمْ أَلْقَكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " تَلْقَيْنِي عِنْدَ الْمِيزَانِ وَأَنَا أَشْفَعُ لِأُمَّتِي ". قَالَتْ: فَإِنْ لَمْ أَلْقَكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " تَلْقَيْنِي عِنْدَ الصِّرَاطِ وَأَنَا أُنَادِي رَبِّي سَلِّمْ أُمَّتِي مِنَ النَّارِ ". فَدَنَا مَلَكُ الْمَوْتِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَالِجُ قَبْضَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا بَلَغَ الرُّوحُ الرُّكْبَتَيْنِ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَوْهِ ". فَلَمَّا بَلَغَ الرُّوحُ السُّرَّةَ نَادَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَاكَرْبَاهُ ". فَقَالَتْ فَاطِمَةُ عَلَيْهَا السَّلَامُ: كَرْبِي يَا أَبَتَاهُ. فَلَمَّا بَلَغَ الرُّوحُ إِلَى الثُّنْدُؤَةِ نَادَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا جِبْرِيلُ، مَا أَشَدَّ مَرَارَةَ الْمَوْتِ ". فَوَلَّى جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَجْهَهُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا جِبْرِيلُ، كَرِهْتَ النَّظَرَ إِلَيَّ؟ " فَقَالَ جِبْرِيلُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا حَبِيبِي، وَمَنْ تُطِيقُ نَفْسُهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَيْكَ وَأَنْتَ تُعَالِجُ سَكَرَاتِ الْمَوْتِ؟ فَقُبِضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَغَسَّلَهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، وَابْنُ عَبَّاسٍ يَصُبُّ عَلَيْهِ الْمَاءَ، وَجِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ مَعَهُمَا، وَكُفِّنَ بِثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ جُدُدٍ، وَحُمِلَ عَلَى سَرِيرٍ، ثُمَّ أَدْخَلُوهُ الْمَسْجِدَ، وَوَضَعُوهُ فِي الْمَسْجِدِ، وَخَرَجَ النَّاسُ عَنْهُ، فَأَوَّلُ مَنْ صَلَّى عَلَيْهِ الرَّبُّ تَعَالَى مِنْ فَوْقِ عَرْشِهِ، ثُمَّ جِبْرِيلُ، ثُمَّ مِيكَائِيلُ، ثُمَّ إِسْرَافِيلُ، ثُمَّ الْمَلَائِكَةُ زُمَرًا زُمَرًا. قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: لَقَدْ سَمِعْنَا فِي الْمَسْجِدِ هَمْهَمَةً، وَلَمْ نَرَ لَهُمْ شَخْصًا، فَسَمِعْنَا هَاتِفًا يَهْتِفُ وَيَقُولُ: ادْخُلُوا رَحِمَكُمُ اللهُ فَصَلُّوا عَلَى نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَدَخَلْنَا وَقُمْنَا صُفُوفًا صُفُوفًا كَمَا أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَبَّرْنَا بِتَكْبِيرِ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَصَلَّيْنَا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَلَاةِ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، مَا تَقَدَّمَ مِنَّا أَحَدٌ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَدَخَلَ الْقَبْرَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ، وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، وَابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ، وَدُفِنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّاسُ قَالَتْ فَاطِمَةُ لِعَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: يَا أَبَا الْحَسَنِ ، دَفَنْتُمْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَتْ فَاطِمَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: كَيْفَ طَابَتْ أَنْفُسُكُمْ أَنْ تَحْثُوا التُّرَابَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ أَمَا كَانَ فِي صُدُورِكُمْ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّحْمَةُ، أَمَا كَانَ مُعَلِّمَ الْخَيْرِ؟ قَالَ: بَلَى يَا فَاطِمَةُ ، وَلَكِنْ أَمْرُ اللهِ الَّذِي لَا مَرَدَّ لَهُ. فَجَعَلَتْ تَبْكِي وَتَنْدُبُ، وَهِيَ تَقُولُ: يَا أَبَتَاهُ، الْآنَ انْقَطَعَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَكَانَ جِبْرِيلُ يَأْتِينَا بِالْوَحْيِ مِنَ السَّمَاءِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ”جب اللہ کی مدد اور فتح آ جائے، اور آپ دیکھیں کہ لوگ اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہو رہے ہیں، تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح بیان کریں اور اس سے بخشش مانگیں، بے شک وہ بہت توبہ قبول کرنے والا ہے“ [سورۃ النصر: 1-2] کے بارے میں بیان کرتے ہیں، فرماتے ہیں: جب یہ سورت نازل ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے جبریل! میری وفات کی خبر آ گئی ہے۔“ جبریل علیہ السلام نے کہا: آخرت آپ کے لیے دنیا سے بہتر ہے، اور عنقریب آپ کا رب آپ کو اتنا عطا کرے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ ”الصلاۃ جامعہ“ کی منادی کریں، چنانچہ مہاجرین و انصار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں جمع ہو گئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے، اللہ عزوجل کی حمد و ثنا بیان کی، پھر ایسا خطبہ دیا جس سے دل کانپ اٹھے اور آنکھیں رو پڑیں، پھر فرمایا: ”اے لوگو! میں تمہارے لیے کیسا نبی رہا؟“ لوگوں نے عرض کیا: اللہ آپ کو نبوت کی بہترین جزا دے، آپ ہمارے لیے مہربان باپ کی طرح اور خیرخواہ، شفیق بھائی کی طرح رہے، آپ نے اللہ عزوجل کے پیغامات ہم تک پہنچائے اور اس کی وحی ہمیں پہنچائی، اور حکمت اور اچھی نصیحت کے ساتھ اپنے رب کے راستے کی طرف بلایا؛ تو اللہ آپ کو ہماری طرف سے وہ بہترین جزا دے جو کسی نبی کو اس کی امت کی طرف سے دی گئی ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے مسلمانو کی جماعت! میں تمہیں اللہ کی اور اپنے اس حق کی قسم دیتا ہوں جو تم پر ہے: جس کسی پر میری طرف سے کوئی ظلم ہوا ہو وہ کھڑا ہو جائے اور مجھ سے بدلہ لے۔“ کوئی شخص کھڑا نہ ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ قسم دی، پھر بھی کوئی کھڑا نہ ہوا، تو تیسری بار قسم دی: ”اے مسلمانو کی جماعت! میں تمہیں اللہ کی اور اپنے اس حق کی قسم دیتا ہوں جو تم پر ہے: جس کسی پر میری طرف سے کوئی ظلم ہوا ہو وہ کھڑا ہو جائے اور قیامت کے دن بدلہ لیے جانے سے پہلے مجھ سے بدلہ لے لے۔“ تو مسلمانوں میں سے ایک بوڑھے شخص، جن کا نام عکاشہ تھا، کھڑے ہوئے اور لوگوں کو پھلانگتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، اگر آپ بار بار قسم نہ دیتے تو میں کبھی اس کام پر آگے نہ بڑھتا۔ میں ایک غزوے میں آپ کے ساتھ تھا، جب اللہ عزوجل نے ہمیں فتح دی اور اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد فرمائی اور ہم واپسی میں تھے تو میری اونٹنی آپ کی اونٹنی کے برابر آ گئی، میں اونٹنی سے اترا اور آپ کی ران چومنے کے لیے قریب ہوا تو آپ نے چھڑی اٹھائی اور میری کوکھ پر ماری، اور مجھے معلوم نہیں کہ یہ آپ نے جان بوجھ کر کیا یا اونٹنی کو مارنا چاہا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ کی عظمت کی پناہ مانگتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جان بوجھ کر تمہیں مارا ہو۔ اے بلال! فاطمہ کے گھر جاؤ اور میرے لیے وہ چھڑی لے آؤ جو چھلی ہوئی (پتلی، چکنی) ہے۔“ بلال رضی اللہ عنہ مسجد سے نکلے، ان کا ہاتھ سر پر تھا، اور وہ پکار رہے تھے: یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جو اپنی ذات سے بدلہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے سیدہ فاطمہ کے دروازے پر دستک دی اور کہا: اے رسول اللہ کی بیٹی! مجھے وہ چھڑی دے دیں۔ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے بلال! میرے والد کو چھڑی کا کیا کام؟ نہ یہ حج کا دن ہے نہ غزوے کا۔ بلال نے کہا: اے فاطمہ! آپ کو کیا خبر کہ آپ کے والد کس حال میں ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دین کو الوداع کہہ رہے ہیں اور دنیا سے رخصت ہو رہے ہیں، اور اپنی ذات سے بدلہ دے رہے ہیں۔ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے بلال! ایسا کون ہے جس کا دل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بدلہ لینے پر راضی ہو؟ اے بلال! حسن اور حسین سے کہو کہ وہ اس شخص کے سامنے کھڑے ہو جائیں اور وہ ان سے بدلہ لے لے، اور اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بدلہ لینے نہ دیں۔ بلال مسجد میں داخل ہوئے اور چھڑی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ چھڑی عکاشہ کو دے دی۔ جب ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما نے یہ دیکھا تو کھڑے ہو کر کہا: اے عکاشہ! یہ ہم دونوں تمہارے سامنے حاضر ہیں، ہم سے بدلہ لے لو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بدلہ نہ لو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں سے فرمایا: ”جاؤ اے ابوبکر، اور تم بھی جاؤ اے عمر، اللہ نے تمہارا مقام اور مرتبہ جان لیا ہے۔“ پھر علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کہا: اے عکاشہ! میں زندگی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے ہوں، میرا دل اس بات پر راضی نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مارا جائے، یہ رہی میری پیٹھ اور میرا پیٹ، اپنے ہاتھ سے مجھ سے بدلہ لے لو اور مجھے سو کوڑے لگاؤ، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بدلہ نہ لو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے علی! بیٹھ جاؤ، اللہ عزوجل نے تمہارا مقام اور تمہاری نیت جان لی ہے۔“ پھر حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کھڑے ہوئے اور کہا: اے عکاشہ! کیا تمہیں معلوم نہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں نواسے ہیں؟ تو ہم سے بدلہ لینا ایسے ہی ہے جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بدلہ لینا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں سے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ، اے میری آنکھوں کی ٹھنڈک! اللہ تمہارا یہ مقام کبھی نہ بھلائے۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عکاشہ! اگر مارنا ہے تو مار لو۔“ عکاشہ نے کہا: یا رسول اللہ! آپ نے مجھے مارا تھا جب میرا پیٹ کھلا ہوا تھا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا پیٹ کھول دیا، اور مسلمان روتے ہوئے چیخ اٹھے اور کہنے لگے: کیا تم دیکھتے ہو کہ عکاشہ واقعی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مارے گا؟ جب عکاشہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیٹ کی سفیدی دیکھی، گویا وہ باریک مصری کپڑے کی طرح تھی، تو وہ اپنے آپ کو روک نہ سکا اور جھک کر آپ کا پیٹ چومنے لگا اور کہنے لگا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، ایسا کون ہے جس میں یہ طاقت ہو کہ آپ سے بدلہ لے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یا تو مارو یا معاف کر دو۔“ عکاشہ نے کہا: میں نے آپ کو معاف کر دیا، اس امید پر کہ اللہ قیامت کے دن مجھے معاف فرما دے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جنت میں میرے ساتھی کو دیکھنا چاہے وہ اس بزرگ کو دیکھ لے۔“ تو مسلمان کھڑے ہو گئے اور عکاشہ کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دینے لگے اور کہنے لگے: تمہیں مبارک ہو، تمہیں مبارک ہو، تم نے بلند درجات اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت پا لی۔
اس دن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہو گئے، اور اٹھارہ دن تک بیمار رہے، لوگ آپ کی عیادت کے لیے آتے رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیر کے دن پیدا ہوئے، پیر کے دن نبوت ملی، اور پیر کے دن وفات پائی۔ جب اتوار کا دن آیا تو بیماری شدت اختیار کر گئی، بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دی، پھر دروازے پر کھڑے ہو کر پکارا: السلام علیک یا رسول اللہ ورحمۃ اللہ، نماز کے لیے تشریف لائیں، اللہ آپ پر رحم فرمائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال کی آواز سنی، تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے بلال! آج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی حالت میں مصروف ہیں۔ بلال مسجد میں داخل ہو گئے۔ جب صبح روشن ہوئی تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں اپنے آقا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت لیے بغیر نماز کھڑی نہیں کروں گا۔ چنانچہ وہ واپس دروازے پر آئے اور پکارا: السلام علیک یا رسول اللہ ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، نماز کے لیے تشریف لائیں، اللہ آپ پر رحم فرمائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال کی آواز سنی تو فرمایا: ”اندر آ جاؤ اے بلال، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی حالت میں مصروف ہیں، ابوبکر سے کہو کہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ بلال اپنا ہاتھ سر پر رکھے باہر نکلے، کہہ رہے تھے: ہائے اللہ کی فریاد! ہائے امید کا ٹوٹ جانا! ہائے میری کمر کا ٹوٹنا! کاش میری ماں نے مجھے جنم ہی نہ دیا ہوتا، اور اگر جنم دیا بھی تھا تو کاش میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ دن نہ دیکھتا۔ پھر کہا: اے ابوبکر! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو حکم دیا ہے کہ آپ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ لوگوں کے لیے آگے بڑھے، وہ نرم دل انسان تھے، جب انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ کو خالی دیکھا تو بے ہوش ہو کر گر پڑے، اور مسلمان روتے ہوئے چیخ اٹھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کا شور سنا تو فرمایا: ”یہ کیسا شور ہے؟“ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! یہ مسلمانوں کا شور ہے، آپ سے محرومی کے ڈر سے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے علی بن ابی طالب اور ابن عباس رضی اللہ عنہما کو بلایا، ان دونوں پر ٹیک لگا کر مسجد کی طرف نکلے، اور لوگوں کو دو ہلکی رکعتیں پڑھائیں، پھر اپنا حسین چہرہ ان کی طرف کیا اور فرمایا: ”اے مسلمانو کی جماعت! میں تمہیں اللہ کے سپرد کرتا ہوں، تم اللہ کی امید اور امان میں ہو، اور اللہ میرے بعد تمہارا نگہبان ہے۔ اے مسلمانو کی جماعت! میرے بعد اللہ سے ڈرتے رہنا اور اس کی اطاعت کی حفاظت کرنا، کیونکہ میں دنیا سے رخصت ہونے والا ہوں، یہ آخرت کا پہلا دن اور دنیا کے دنوں کا آخری دن ہے۔“
پھر جب پیر کا دن آیا تو بیماری کی شدت بڑھ گئی، اور اللہ عزوجل نے ملک الموت کی طرف وحی کی کہ میرے محبوب اور برگزیدہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بہترین صورت میں اترو، اور ان کی روح قبض کرتے وقت نرمی برتو۔ چنانچہ ملک الموت اترے اور ایک بدوی کی شکل میں دروازے پر کھڑے ہو کر کہا: السلام علیکم اے نبوت کے گھر والو، رسالت کے معدن اور فرشتوں کی آمد و رفت کی جگہ! کیا اندر آ سکتا ہوں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فاطمہ سے کہا: اس آدمی کو جواب دو۔ فاطمہ نے کہا: اللہ آپ کو اس آمد کا اجر دے، اے اللہ کے بندے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی حالت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے دوبارہ پکارا، عائشہ نے کہا: اے فاطمہ! اس آدمی کو جواب دو۔ فاطمہ نے پھر وہی کہا: اللہ آپ کو اس آمد کا اجر دے، اے اللہ کے بندے! رسول اللہ اپنی حالت میں مصروف ہیں۔ پھر تیسری بار پکارا: السلام علیکم اے نبوت کے گھر والو، رسالت کے معدن اور فرشتوں کی آمد و رفت کی جگہ! کیا اندر آ سکتا ہوں؟ اندر آنا ضروری ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ملک الموت کی آواز سنی تو فرمایا: ”اے فاطمہ! دروازے پر کون ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! دروازے پر ایک شخص اندر آنے کی اجازت مانگ رہا ہے، ہم نے بار بار جواب دیا ہے، تیسری بار اس نے ایسی آواز سے پکارا کہ میرا رونگٹا کھڑا ہو گیا اور میرا جسم کانپ اٹھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے فاطمہ! کیا تمہیں معلوم ہے دروازے پر کون ہے؟ یہ لذتوں کو توڑنے والا، جماعتوں کو جدا کرنے والا ہے، یہ بیویوں کو بیوہ اور بچوں کو یتیم کرنے والا ہے، یہ گھروں کو ویران اور قبروں کو آباد کرنے والا ہے، یہ ملک الموت ہے، اندر آ جاؤ، اللہ تم پر رحم فرمائے، اے ملک الموت۔“ ملک الموت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس داخل ہوئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ملک الموت! تم میرے پاس زیارت کے لیے آئے ہو یا روح قبض کرنے کے لیے؟“ انہوں نے کہا: میں زیارت اور قبض دونوں کے لیے آیا ہوں، اور اللہ عزوجل نے مجھے حکم دیا ہے کہ آپ کی اجازت کے بغیر آپ کے پاس داخل نہ ہوں اور آپ کی اجازت کے بغیر آپ کی روح قبض نہ کروں؛ اگر آپ اجازت دیں تو ٹھیک، ورنہ میں اپنے رب عزوجل کی طرف لوٹ جاؤں گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ملک الموت! تم نے میرے محبوب جبریل کو کہاں چھوڑا؟“ انہوں نے کہا: میں نے انہیں آسمانِ دنیا میں چھوڑا ہے، اور فرشتے آپ کے بارے میں ان کی تعزیت کر رہے ہیں۔ ابھی یہ بات ہوئی ہی تھی کہ جبریل علیہ السلام تشریف لے آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سرہانے بیٹھ گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے جبریل! یہ دنیا سے کوچ ہے، مجھے بتاؤ اللہ کے ہاں میرے لیے کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے محبوب! میں آپ کو خوشخبری دیتا ہوں کہ میں نے آسمان کے دروازے کھلے چھوڑے ہیں، اور فرشتے صفیں باندھے سلام اور ریحان کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ آپ کی روح کا استقبال کر رہے ہیں، اے محمد! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمام تعریفیں میرے رب کے لیے ہیں، اے جبریل! اور خوشخبری دو۔“ انہوں نے کہا: میں آپ کو خوشخبری دیتا ہوں کہ جنتوں کے دروازے کھول دیے گئے ہیں، اس کی نہریں بہنے لگی ہیں، اس کے درخت جھک آئے ہیں، اور اس کی حوریں آپ کی روح کی آمد کے لیے سج گئی ہیں، اے محمد! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمام تعریفیں میرے رب کے لیے ہیں، اور خوشخبری دو اے جبریل۔“ انہوں نے کہا: آپ قیامت کے دن سب سے پہلے شفاعت کرنے والے اور سب سے پہلے جن کی شفاعت قبول ہو گی، وہ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمام تعریفیں میرے رب کے لیے ہیں۔“ جبریل علیہ السلام نے کہا: اے میرے محبوب! آپ مجھ سے اور کیا پوچھنا چاہتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم سے اپنے غم اور فکر کے بارے میں پوچھتا ہوں: میرے بعد قرآن پڑھنے والوں کا خیال کون رکھے گا؟ میرے بعد رمضان کے روزے کا خیال کون رکھے گا؟ میرے بعد اللہ کے حرمت والے گھر کے حج کرنے والوں کا خیال کون رکھے گا؟ میرے بعد میری پاکیزہ امت کا خیال کون رکھے گا؟“ انہوں نے کہا: خوش ہو جائیں اے اللہ کے محبوب! اللہ عزوجل فرماتا ہے: تمام انبیاء اور امتوں پر جنت حرام کر دی گئی ہے یہاں تک کہ آپ اور آپ کی امت اس میں داخل ہو جائیں، اے محمد! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب میرا دل مطمئن ہو گیا، اے ملک الموت! تو اب اس کام کو پورا کرو جس کا تمہیں حکم دیا گیا ہے۔“
علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جب آپ کی وفات ہو جائے تو آپ کو غسل کون دے گا؟ کس چیز میں آپ کو کفن دیا جائے گا؟ آپ پر نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟ اور قبر میں کون اترے گا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے علی! غسل تم دو گے، اور فضل بن عباس تم پر پانی ڈالیں گے، اور جبریل علیہ السلام تم دونوں کے ساتھ تیسرے ہوں گے۔ جب تم میرے غسل سے فارغ ہو جاؤ تو مجھے تین نئے کپڑوں میں کفن دینا، اور جبریل علیہ السلام میرے لیے جنت سے خوشبو لائیں گے۔ جب تم مجھے تخت پر رکھ لو تو مجھے مسجد میں رکھ کر باہر نکل جانا، کیونکہ سب سے پہلے مجھ پر نماز پڑھنے والا میرا رب عزوجل ہو گا، اپنے عرش کے اوپر سے، پھر جبریل علیہ السلام، پھر میکائیل، پھر اسرافیل علیہما السلام، پھر فرشتے گروہ در گروہ؛ پھر تم لوگ اندر آنا اور صفیں باندھ کر کھڑے ہو جانا، کوئی بھی مجھ سے آگے نہ بڑھے۔“
فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: آج جدائی کا دن ہے، تو میں آپ سے کب ملوں گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بیٹی! تم مجھ سے قیامت کے دن حوض پر ملو گی، اور میں اپنی امت میں سے حوض پر آنے والوں کو پانی پلا رہا ہوں گا۔“ انہوں نے عرض کیا: اور اگر میں آپ کو وہاں نہ پاؤں، یا رسول اللہ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم مجھے میزان کے پاس پاؤ گی، میں اپنی امت کی شفاعت کر رہا ہوں گا۔“ انہوں نے عرض کیا: اور اگر میں آپ کو وہاں نہ پاؤں، یا رسول اللہ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم مجھے پل صراط کے پاس پاؤ گی، میں اپنے رب کو پکار رہا ہوں گا: میری امت کو آگ سے بچا لے۔“
پھر ملک الموت قریب ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح قبض کرنے میں مشغول ہو گئے۔ جب روح گھٹنوں تک پہنچی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اوہ۔“ جب روح ناف تک پہنچی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پکارا: ”ہائے تکلیف!“ فاطمہ علیہا السلام نے کہا: میرے والد! آپ کی تکلیف پر میں بھی تکلیف میں ہوں۔ جب روح سینے تک پہنچی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پکارا: ”اے جبریل! موت کتنی تلخ ہے۔“ جبریل علیہ السلام نے اپنا چہرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پھیر لیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے جبریل! کیا تمہیں میری طرف دیکھنا ناگوار ہے؟“ جبریل علیہ السلام نے کہا: اے میرے محبوب! ایسا کون ہے جس میں یہ طاقت ہو کہ آپ کو موت کی سختیوں میں دیکھ سکے؟ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی۔
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دیا، ابن عباس رضی اللہ عنہما پانی ڈالتے رہے، اور جبریل علیہ السلام ان کے ساتھ تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین نئے کپڑوں میں کفن دیا گیا، تخت پر اٹھایا گیا، پھر مسجد میں لے جا کر رکھا گیا، اور لوگ آپ کے پاس سے نکل گئے۔ سب سے پہلے آپ پر نماز پڑھنے والے آپ کا رب تعالیٰ تھا، اپنے عرش کے اوپر سے، پھر جبریل، پھر میکائیل، پھر اسرافیل، پھر فرشتے گروہ در گروہ۔ علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم نے مسجد میں ایک ہلکی آواز سنی مگر کسی کو دیکھا نہیں، پھر ہم نے ایک پکارنے والے کو یہ پکارتے سنا: اندر آ جاؤ، اللہ تم پر رحم فرمائے، اور اپنے نبی پر نماز پڑھو۔ چنانچہ ہم اندر گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق صفیں باندھ کر کھڑے ہو گئے، ہم نے جبریل علیہ السلام کی تکبیر کے ساتھ تکبیر کہی اور جبریل علیہ السلام کی نماز کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نماز پڑھی، ہم میں سے کوئی بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آگے نہ بڑھا۔ ابوبکر صدیق، علی بن ابی طالب اور ابن عباس رضی اللہ عنہم قبر میں اترے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دفن کر دیا گیا۔ جب لوگ واپس چلے گئے تو فاطمہ رضی اللہ عنہا نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا: اے ابوالحسن! کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دفن کر دیا؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: تمہارے دل کیسے راضی ہوئے کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر مٹی ڈالو؟ کیا تمہارے سینوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رحم نہ تھا؟ کیا وہ خیر کے معلم نہ تھے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں اے فاطمہ، لیکن یہ اللہ کا حکم ہے جسے کوئی ٹال نہیں سکتا۔ تو وہ رونے اور نوحہ کرنے لگیں اور کہنے لگیں: اے میرے والد! اب جبریل علیہ السلام کا سلسلہ منقطع ہو گیا، جبریل ہمارے پاس آسمان سے وحی لاتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2663]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 58، حدیث 2676»
حدیث نمبر: 2316
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا هِشَامُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو الْوَلِيدِ الْمَخْزُومِيُّ ، إِمَامُ مَسْجِدِ صَنْعَاءَ، قَالَ: أَنَا مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، مَوْلَى الْأَنْصَارِ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَارِيَةَ الْقِبْطِيَّةِ سُرِّيَّتِهِ بَيْتَ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ ، فَوَجَدَتْهَا مَعَهُ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ فِي بَيْتِي مِنْ بَيْنِ بُيُوتِ نِسَائِكَ؟ قَالَ: I " فَإِنَّهَا عَلَيَّ حَرَامٌ أَنْ أَمَسَّهَا يَا حَفْصَةُ ، وَاكْتُمِي هَذَا عَلَيَّ فَخَرَجَتْ حَتَّى أَتَتْ عَائِشَةَ ، فَقَالَتْ: يَا بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ ، أَلَا أُبَشِّرُكِ؟ فَقَالَتْ: بِمَاذَا؟ قَالَتْ: وَجَدْتُ مَارِيَةَ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، فِي بَيْتِي مِنْ بَيْنِ بُيُوتِ نِسَائِكَ؟ وَبِي تَفْعَلُ هَذَا مِنْ بَيْنِ نِسَائِكَ؟ فَكَانَ أَوَّلَ السُّرُورِ أَنْ حَرَّمَهَا عَلَى نَفْسِهِ، ثُمَّ قَالَ لِي: I " يَا حَفْصَةُ ، أَلَا أُبَشِّرُكِ؟ I " فَقُلْتُ: بَلَى بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَعْلَمَنِي أَنَّ أَبَاكِ يَلِي الْأَمْرَ مِنْ بَعْدِهِ، وَأَنَّ أَبِي يَلِيهِ بَعْدَ أَبِيكِ، وَقَدِ اسْتَكْتَمَنِي ذَلِكَ فَاكْتُمِيهِ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي ذَلِكَ: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللهُ لَكَ أَيْ: مِنْ مَارِيَةَ : تَبْتَغِي مَرْضَاتَ أَزْوَاجِكَ أَيْ: حَفْصَةَ ، وَاللهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ أَيْ: لِمَا كَانَ مِنْكَ، قَدْ فَرَضَ اللهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ أَيْمَانِكُمْ وَاللهُ مَوْلاكُمْ وَهُوَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا يَعْنِي: حَفْصَةَ ، فَلَمَّا نَبَّأَتْ بِهِ يَعْنِي: عَائِشَةَ ، وَأَظْهَرَهُ اللهُ عَلَيْهِ أَيْ بِالْقُرْآنِ عَرَّفَ بَعْضَهُ عَرَّفَ حَفْصَةَ مَا أَظْهَرَتْ مِنْ أَمْرِ مَارِيَةَ ، وَأَعْرَضَ عَنْ بَعْضٍ عَمَّا أَخْبَرَتْ بِهِ مِنْ أَمْرِ أَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، فَلَمْ يُثَرِّبْهُ عَلَيْهَا، فَلَمَّا نَبَّأَهَا بِهِ قَالَتْ مَنْ أَنْبَأَكَ هَذَا قَالَ نَبَّأَنِيَ الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْهَا يُعَاتِبُهَا، فَقَالَ: إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللهَ هُوَ مَوْلاهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ يَعْنِي أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ ، وَالْمَلائِكَةُ بَعْدَ ذَلِكَ ظَهِيرٌ عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ مُسْلِمَاتٍ مُؤْمِنَاتٍ قَانِتَاتٍ تَائِبَاتٍ عَابِدَاتٍ سَائِحَاتٍ ثَيِّبَاتٍ وَأَبْكَارًا فَوَعَدَهُ مِنَ الثَّيِّبَاتِ: آسِيَةَ بِنْتَ مُزَاحِمٍ امْرَأَةَ فِرْعَوْنَ ، وَأُخْتَ نُوحٍ ، وَمِنَ الْأَبْكَارِ مَرْيَمَ بِنْتَ عِمْرَانَ، وَأُخْتَ مُوسَى عَلَيْهِمُ السَّلَامُ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ هِشَامُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ هِشَامُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی باندی ماریہ قبطیہ کو لے کر سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہما کے گھر تشریف لائے، تو حفصہ رضی اللہ عنہا نے ماریہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پایا اور کہا: ”اے اللہ کے رسول! آپ کی بیویوں کے گھروں میں سے میرے ہی گھر میں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے حفصہ! وہ مجھ پر حرام ہے کہ میں اس کے قریب جاؤں، اور یہ بات مجھ سے راز رکھنا۔“ حفصہ رضی اللہ عنہا وہاں سے نکلیں اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں اور کہا: ”اے ابوبکر کی بیٹی! کیا میں تمہیں خوشخبری نہ سناؤں؟“ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: ”کس بات کی؟“ حفصہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”میں نے اپنے گھر میں ماریہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پایا، تو میں نے عرض کیا: ‘اے اللہ کے رسول! آپ کی بیویوں کے گھروں میں سے میرے ہی گھر میں؟ اور آپ تمام بیویوں میں سے میرے ساتھ ہی یہ کرتے ہیں؟’ تو سب سے پہلی خوشی کی بات یہ ہوئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماریہ کو اپنے اوپر حرام کر لیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ‘اے حفصہ! کیا میں تمہیں خوشخبری نہ سناؤں؟’ میں نے عرض کیا: ‘کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان!’ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتایا کہ تمہارے والد آپ کے بعد امرِ خلافت کے والی ہوں گے، اور تمہارے والد کے بعد میرے والد والی ہوں گے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اس بات کو راز رکھنے کو کہا ہے، لہٰذا تم بھی اسے راز رکھنا۔“ اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیات نازل فرمائیں: ﴿اے نبی! آپ اس چیز کو کیوں حرام ٹھہراتے ہیں جسے اللہ نے آپ کے لیے حلال کیا ہے﴾ یعنی ماریہ کو، ﴿آپ اپنی بیویوں کی رضامندی چاہتے ہیں﴾ یعنی حفصہ کی، ﴿اور اللہ بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے﴾ یعنی آپ سے جو کچھ ہوا اس پر۔ ﴿اللہ نے تمہارے لیے تمہاری قسموں کا کھول ڈالنا (کفارہ) مقرر کر دیا ہے، اور اللہ تمہارا کارساز ہے، اور وہی خوب جاننے والا، بڑی حکمت والا ہے۔ اور جب نبی نے اپنی بعض بیویوں سے ایک بات چپکے سے کہی﴾ یعنی حفصہ سے، ﴿پھر جب اس نے وہ بات (دوسری کو) بتا دی﴾ یعنی عائشہ کو، ﴿اور اللہ نے نبی کو اس پر مطلع کر دیا﴾ یعنی قرآن کے ذریعے، ﴿تو نبی نے کچھ بات جتلا دی﴾ یعنی حفصہ کو ماریہ کے معاملے میں جو انہوں نے ظاہر کیا تھا وہ بتا دیا، ﴿اور کچھ سے اعراض کیا﴾ یعنی ابوبکر اور عمر کے بارے میں جو انہوں نے بتایا تھا اس سے درگزر فرمایا اور اس پر انہیں ملامت نہ کی۔ ﴿پھر جب نبی نے اسے وہ بات بتائی تو وہ بولی: آپ کو یہ کس نے بتایا؟ نبی نے فرمایا: مجھے اس ذات نے بتایا جو سب کچھ جاننے والی، پوری خبر رکھنے والی ہے﴾ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف متوجہ ہو کر انہیں عتاب فرمانے لگے، چنانچہ ارشاد ہوا: ﴿اگر تم دونوں اللہ کے حضور توبہ کرو (تو یہی بہتر ہے) کیونکہ تمہارے دل مائل ہو چکے ہیں، اور اگر تم دونوں نبی کے خلاف ایک دوسرے کی پشت پناہی کرو گی تو یقیناً اللہ ہی ان کا مددگار ہے، اور جبریل اور نیک مومن بھی﴾ یعنی ابوبکر اور عمر، ﴿اور اس کے بعد فرشتے بھی مددگار ہیں۔ اگر نبی تمہیں طلاق دے دیں تو بعید نہیں کہ ان کا رب انہیں تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عطا کر دے، جو مسلمان، ایمان والیاں، فرماں بردار، توبہ کرنے والیاں، عبادت گزار، روزہ دار ہوں، بیوہ یا شوہر دیدہ بھی اور کنواریاں بھی﴾ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شوہر دیدہ عورتوں میں سے فرعون کی بیوی آسیہ بنت مزاحم اور نوح علیہ السلام کی بہن کا وعدہ فرمایا، اور کنواریوں میں سے مریم بنت عمران اور موسیٰ علیہ السلام کی بہن کا، علیہم السلام۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ہشام بن ابراہیم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2316]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ہشام بن ابراہیم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2316]
تخریج الحدیث: «قال الذهبى: هذا باطل «لسان الميزان، ج 8، ص 192» »
«قال الهيثمي: روي من طريق موسى بن جعفر بن أبي كثير عن عمه قال الذهبي مجهول وخبره ساقط «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 127» »
«قال النووي: ولم تأت قصة مارية من طريق صحيح «المنهاج في شرح صحيح مسلم بن الحجاج، ج 10، ص 62» »
«قال المباركفوري: فيه ضعف «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 4، ص 205» »
«قال الهيثمي: روي من طريق موسى بن جعفر بن أبي كثير عن عمه قال الذهبي مجهول وخبره ساقط «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 127» »
«قال النووي: ولم تأت قصة مارية من طريق صحيح «المنهاج في شرح صحيح مسلم بن الحجاج، ج 10، ص 62» »
«قال المباركفوري: فيه ضعف «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 4، ص 205» »
الحكم على الحديث:
باطل