🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
430. قَوْلُهُ تَعَالَى : إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک یہ (تعلیمات) پہلے صحیفوں میں ہیں“
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11489 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11489، 5960
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11489
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَى صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَانَ كُلُّ هَذَا - أَوْ كَانَ هَذَا - فِي صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”بے شک یہ (تعلیم، یا بات) پہلے صحیفوں میں ہے، ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ سب کچھ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) یہ، ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11489]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2285)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5960
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْجَزُورُ فِي الْأَضْحَى عَنْ عَشَرَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قربانی میں ایک اونٹ دس افراد کی طرف سے ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5960]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10330)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10330»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں