الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
448. 29 - 100 - سُورَةُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَمَا وَرَدَ فِيهَا مِنَ الْفَضْلِ وَمَا ضُمَّ إِلَيْهَا مِنَ الْفَضْلِ
سورت اخلاص کا بیان نیز اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کے ساتھ جو فضیلت ملائی گئی ہے“
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11539 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
الفتح الربانی: 8857
الجامع الكامل: 13809
حدیث نمبر: 11539
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ مَرَّةً فَكَأَنَّمَا قَرَأَ الْقُرْآنَ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ، وَكَانَ أَفْضَلَ أَهْلِ الْأَرْضِ يَوْمَئِذٍ إِذَا اتَّقَى". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص صبح کی نماز کے بعد سورت اخلاص بارہ مرتبہ پڑھ لے گا، تو گویا اس نے قرآن چار مرتبہ پڑھا، اور وہ اس دن اہل زمین کا سب سے زیادہ فضیلت رکھنے والا شخص ہو گا، جبکہ وہ پرہیزگاری اختیار کرے (یا وہ گناہوں سے بچتا رہے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11539]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11539]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (166)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8857
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَوْ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَرَأَ بِـ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ [الإخلاص: 1] فَكَأَنَّمَا قَرَأَ بِثُلُثِ الْقُرْآنِ
۔ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ یا کسی انصاری صحابی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے سورۂ {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ }پڑھی، گویا اس نے ایک تہائی قرآن مجید پڑھا۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة الأعلى إلى سورة الناس/حدیث: 8857]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه النسائي في عمل اليوم والليلة: 685، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21275 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21597»
وضاحت: فوائد: … سورۂ اخلاص {قُلْ ھُوَاللّٰہُ اَحَدٌ} ایک تہائی قرآنِ مجید کے برابر ہے۔ اس حدیث کی سب سے بہترین تفسیریہ ہے:
قرآنِ مجید تین اساسی مقاصد پر مشتمل ہے:
(۱) اوامر و نواہی: اللہ تعالی کے وہ عملی احکام جن میں واجبات، مستحبات، محرمات اور مکروہات کا ذکر ہے۔
(۲) اخبار و قصص: سابقہ انبیا و رسل اور ان کی امتوں کے حالات و واقعات اور نیک و بد اعمال کی بنیاد پر وصول ہونے والے ثواب و عقاب کی تفاصیل۔
(۳) علم التوحید: اللہ تعالی کی ذات اور اس کے اسما و صفات اور ان کے تقاضوں کی تفصیل۔
سورۂ اخلاص مجمل طور پر تیسری قسم علم التوحید پر مشتمل ہے، اس لیے اس کو قرآن کا تہائی حصہ قرار دیا گیا۔
قرآنِ مجید تین اساسی مقاصد پر مشتمل ہے:
(۱) اوامر و نواہی: اللہ تعالی کے وہ عملی احکام جن میں واجبات، مستحبات، محرمات اور مکروہات کا ذکر ہے۔
(۲) اخبار و قصص: سابقہ انبیا و رسل اور ان کی امتوں کے حالات و واقعات اور نیک و بد اعمال کی بنیاد پر وصول ہونے والے ثواب و عقاب کی تفاصیل۔
(۳) علم التوحید: اللہ تعالی کی ذات اور اس کے اسما و صفات اور ان کے تقاضوں کی تفصیل۔
سورۂ اخلاص مجمل طور پر تیسری قسم علم التوحید پر مشتمل ہے، اس لیے اس کو قرآن کا تہائی حصہ قرار دیا گیا۔
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره ۔ أخرجه النسائي في عمل اليوم والليلة : 685
حدیث نمبر: 13809
13809- عن أبي بن كعب أو عن رجل من الأنصار قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من قرأ بـ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ كأنما قرأ بثلث القرآن.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (21275) وأبو عبيد في فضائل القرآن (ص 268) كلاهما عن هشيم، قال: أخبرنا حصين، عن هلال بن يساف، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن أبي بن كعب أو عن رجل من الأنصار، فذكره. وإسناده صحيح.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 11547
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَوْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ بِـ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَكَأَنَّمَا قَرَأَ بِثُلُثِ الْقُرْآنِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ، یا شاید انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص سورت اخلاص پڑھ لیتا ہے، تو وہ گویا ایک تہائی قرآن پڑھ لیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11547]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11547]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (141/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20768»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح