الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
448. 29 - 100 - سُورَةُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَمَا وَرَدَ فِيهَا مِنَ الْفَضْلِ وَمَا ضُمَّ إِلَيْهَا مِنَ الْفَضْلِ
سورت اخلاص کا بیان نیز اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کے ساتھ جو فضیلت ملائی گئی ہے“
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11547 (کل: 7 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 13741
المعجم الاوسط: 4594
حدیث نمبر: 11547
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَوْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ بِـ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَكَأَنَّمَا قَرَأَ بِثُلُثِ الْقُرْآنِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ، یا شاید انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص سورت اخلاص پڑھ لیتا ہے، تو وہ گویا ایک تہائی قرآن پڑھ لیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11547]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11547]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (141/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20768»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3624
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قَرَأَ بِ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ فَقَدْ قَرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ كَثِيرَةٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ كَثِيرَةٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے سورت اخلاص کی تلاوت کی، اُس نے ایک تہائی قرآن کی تلاوت کر لی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سورت اخلاص کی تفسیر سے متعلق باب میں، اس بارے میں بہت سی احادیث آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3624]

إسناده صحيح
حدیث نمبر: 11539
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ مَرَّةً فَكَأَنَّمَا قَرَأَ الْقُرْآنَ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ، وَكَانَ أَفْضَلَ أَهْلِ الْأَرْضِ يَوْمَئِذٍ إِذَا اتَّقَى". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص صبح کی نماز کے بعد سورت اخلاص بارہ مرتبہ پڑھ لے گا، تو گویا اس نے قرآن چار مرتبہ پڑھا، اور وہ اس دن اہل زمین کا سب سے زیادہ فضیلت رکھنے والا شخص ہو گا، جبکہ وہ پرہیزگاری اختیار کرے (یا وہ گناہوں سے بچتا رہے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11539]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11539]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (166)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11540
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) فَكَأَنَّمَا قَرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ، وَمَنْ قَرَأَ (قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ) فَكَأَنَّمَا قَرَأَ رُبْعَ الْقُرْآنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص سورت اخلاص پڑھ لے گا، تو گویا اُس نے ایک تہائی قرآن پڑھ لیا اور جو شخص سورت کافرون پڑھ لے گا، تو گویا اس نے ایک چوتھائی قرآن پڑھ لیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11540]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11540]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (165)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 148»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11551
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ قَرَأَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَكَأَنَّمَا قَرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ عَطِيَّةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص سورت اخلاص پڑھ لے، تو گویا اُس نے ایک تہائی قرآن پڑھ لیا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11551]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11551]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2296)، أخرجه مسند البزار برقم: 1211»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13741
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي خَالِي سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ أَبُو الرَّبِيعِ ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ أَبَا سُوَيْدٍ حَدَّثَهُ، عَنِ ابْنِ حُجَيْرَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ قَامَ بِـ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ اللهُ الصَّمَدُ، فَقَدْ قَرَأَ بِثُلُثِ الْقُرْآنِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ’قل ھو اللہ احد، اللہ الصمد‘ کے ساتھ قیام کیا، اس نے گویا قرآن کا ایک تہائی پڑھ لیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13741]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 58، حدیث 144»
حدیث نمبر: 4594
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ: نَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَحْوَلُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قَرَأَ أُمَّ الْقُرْآنِ وَ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ فَكَأَنَّمَا قَرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْحٍ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَحْوَلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْحٍ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَحْوَلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ I ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ام القرآن اور ﴿قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ﴾ پڑھی، تو گویا اس نے ایک تہائی قرآن پڑھا۔“
اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے صرف علی بن حسین الاحول رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے نقل کرنے میں سلیمان بن احمد الواسطی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4594]
اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے صرف علی بن حسین الاحول رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے نقل کرنے میں سلیمان بن احمد الواسطی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4594]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه سليمان بن أحمد الواسطي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 311» »
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه سليمان بن أحمد الواسطي متروك