🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
450. بَابُ الْقِرَاءَاتِ وَكَمْ أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى حَرْفٍ
قرأتوں کا بیان، نیز قرآن کتنے حروف پر نازل ہوا ہے؟
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11572 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11572
المعجم الکبیر للطبرانی: 10235
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5403
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11572
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: لَقِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جِبْرِيلَ، وَهُوَ عِنْدَ أَحْجَارِ الْمِرَاءِ، فَقَالَ:" إِنَّ أُمَّتُكَ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، فَمَنْ قَرَأَ مِنْهُمْ عَلَى حَرْفٍ فَلْيَقْرَأْ كَمَا عَلِمَ وَلَا يَرْجِعْ عَنْهُ"، وَقَالَ ابْنُ مَهْدِيٍّ:" إِنَّ مِنْ أُمَّتِكَ الضَّعِيفَ فَمَنْ قَرَأَ عَلَى حَرْفٍ فَلَا يَتَحَوَّلْ إِلَى غَيْرِهِ رَغْبَةً عَنْهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات، سیدنا جبرائیل سے ہوئی، آپ اس وقت ”احجار مراء“ کے مقام پر تھے، سیدنا جبرائیل نے کہا: آپ کی امت قرآن کو سات حروف پر تلاوت کرے گی، ان میں سے جو شخص، جس بھی حرف کے مطابق تلاوت سیکھے گا، وہ اس کے مطابق تلاوت کرے، جس کی اس نے تعلیم حاصل کی ہے اور اس کو نہ چھوڑے۔ ابن مہدی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آپ کی امت میں کمزور لوگ بھی ہیں، تو جو شخص ایک مخصوص حرف کے مطابق تلاوت سیکھے، تو وہ اس کو چھوڑ کر دوسری کی طرف منتقل نہ ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11572]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22762»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10235
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، فَمَنْ قَرَأَ عَلَى حَرْفٍ مِنْهَا فَلَا يَتَحَوَّلْ إِلَى غَيْرِهِ رَغْبَةً عَنْهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن سات حرفوں پر نازل کیا گیا ہے، پس جو ان میں سے کسی ایک حرف پر پڑھے وہ اسے چھوڑ کر بے رغبتی سے دوسرے کی طرف نہ جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10235]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 148، حدیث 10273»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5403
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ زَنْجَلَةَ الرَّازِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، عَنْ أَخِيهِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، لِكُلِّ حَرْفٍ مِنْهَا ظَهْرٌ وَبَطْنٌ.
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کریم سات حروف پر نازل کیا گیا ہے، ان میں سے ہر حرف کا ایک ظاہر ہے اور ایک باطن ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5403]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5149)»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10107، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 777، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11579، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5930/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5381»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں